Home / بارش پر رپورٹ / 17 جولائی 2025 : مون سون بارشوں نے خطہ پوٹھوہار میں تباہی مچا دی چکوال، جہلم، راولپنڈی، اسلام آباد، تلہ گنگ سمیت دیگر علاقوں ہر طرف جل تھل ایک، نالا لئی کی سطح 20 فٹ سے بلند ریکارڈ۔

17 جولائی 2025 : مون سون بارشوں نے خطہ پوٹھوہار میں تباہی مچا دی چکوال، جہلم، راولپنڈی، اسلام آباد، تلہ گنگ سمیت دیگر علاقوں ہر طرف جل تھل ایک، نالا لئی کی سطح 20 فٹ سے بلند ریکارڈ۔

ملک میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ خطہ پوٹھوہار، اٹک، جہلم، چکوال، راولپنڈی، اسلام آباد، تلہ گنگ، منڈی بہاؤالدین میں بادل خوب برسے، گلی محلے تالاب کا منظر پیش کرنے لگے۔   بعض مقامات پر پانی لوگوں کے گھروں اور دکانوں میں داخل ہونے  گیا۔ جس سے عوام کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ راولپنڈی میں کل شام سے شروع ہونے والا موسلادھار بارش کا سلسلہ تا حال جاری ہے، صبح 8 بجے تک نالہ لئی میں سطح 18 فٹ سے تجاوز کر چکی تھی۔ اور  لوگوں کو حکام کی طرف سے محفوظ مقام پر منتقل ہونے کے لئے سائرن بجائے گئے۔ راولپنڈی میں دریا سواں کا پانی قریبی  کچی آبادیوں میں داخل ہونے سے عوام کو مشکلات درپیش ہیں۔ راولپنڈی کے مقامی ندی نالے مسلسل جاری بارش کی وجہ سے بپھرگئے  ہیں۔ عوام سے گزارش ہے کہ احتیاط کریں۔

 

ہمارے راولپنڈی کے تقریبا سبھی اسٹیشنز  پر 200 سے زائد بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے صبح 8 بجے تک  سب سے زیادہ بارش  گلشن آباد میں 261 ملی میٹر ، راولپنڈی بحریہ فیز 2 میں 231  ملی میٹر ، بحریہ فیز 8 میں 210  ملی میٹر، ویسٹریج  میں198 ملی میٹر، اسلام آباد ڈی ایچ اے  زاراج میں 194 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے۔ بارش کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔

ہماری رین گیجز اور موسمی اسٹیشنز پر صبح 8 بجے تک ریکارڈ بارش کی مقدار ذیل میں موجود فہرست سے جانئیے۔

ہمارےمقامی و موسمی اسٹیشن گیجز
بارش کی مقدار (mm) مقامی و موسمی اسٹیشن گیجز
198 راولپنڈی: ویسٹریج 1
230 بحریہ ٹاؤن فیز 2، راولپنڈی
130 سیٹلائیٹ ٹاؤن (بی بلاک)، راولپنڈی
197 چکلالہ سکیم 3، راولپنڈی
210 بحریہ ٹاؤن فیز 8، راولپنڈی
261 گلشن آباد، راولپنڈی
190 بسالی گاؤں، ضلع راولپنڈی
86 چک بیلی خان ، ضلع راولپنڈی
110 میانہ تھب (زون 5) اسلام آباد
194 زارج (ڈی ایچ اے 2) اسلام آباد
153 سیکٹر F-10/2 (اسلام آباد)
140 مرید، چکوال
23 میانوالہ، پنڈی گھیب، اٹک
16 سمبریال ، سیالکوٹ
41 سیالکوٹ (چٹی شیخان)
38 لاہور (کینٹ)
75 جوہر ٹاون (لاہور) نوا ہوٹل
71 جوہر ٹاون (لاہور)
16 شیخ جانہ، رازڑ (صوابی)
27 خانپورڈیم
بارش کی مقدار (mm) ہماری رین گیجز
115 تلہ گنگ
6 ماڈل ٹاؤن، واہ
127 گلبہار سکیم (راولپنڈی)
127 سواں گارڈن ، اسلام آباد
154 غوری ٹاؤن (زون 4) اسلام آباد
127 سیکڑ بی -17 بلاک- سی (اسلام آباد)
125 سیکڑ I-14 (اسلام آباد)
42 ڈی ۔ایچ۔اے (ای۔ ایم۔ ای ،لاہور)
30 مرید کے، ضلع شیخوپورہ
76 کھوڑ، پنڈی گھیب، اٹک

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صبح 8 بجے تک سب سے زیادہ بارش اسلام آباد ائرپورٹ پر 193 ملی میٹر ،  راولپنڈی میں کچہری کے مقام پر 179 ملی میٹر ،منڈی بہاؤالدین میں 167 ملی میٹر ، چکوال بھون کے مقام پر 142 ملی میٹر راولپنڈی میں پیرودھائی کے مقام پر 152 ملی میٹر،  اسلام آباد زیرو پوائینٹ پر 122 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے ۔

منڈی بہاؤالدین اور چکوال میں ہونے والی موسلادھار بارش کی وجہ سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔ چکوال میں موجود نجی اسٹیشنز پر 400 ملی میٹر تک کی بارش ریکارڈ کی گئی، پانی کٹاس راج مندر میں بھی داخل ہونے کی اطلاعات موصول ہوئیں۔ چوا سیدن شاہ اور چکوال کی دیگر تحصیلوں میں بھی شدید بارش کی وجہ سے لوگون کو پریشانی کا سامنا رہا، پانی لوگوں کے گھروں میں داخل ہو گیا۔۔

ادھر کشمیر ،گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا میں بھی مون سون بارشون کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔

محکمہ موسمیات کی مختلف رصدگاہوں پر گزشتہ 24 گھنٹے میں ریکارڈ کی گئی بارش کی مقدار ذیل کی فہرست سے جانئیے  

محکمہ موسمیات کی رصدگاہیں
بارش کی مقدار (mm) پنجاب
21 اٹک
TR بہاولنگر
142 چکوال
TR فیصل آباد (میٹ آبزرویٹری)
5 فیصل آباد (ہوائی اڈہ)
4 گوجرنوالا
44 گجرات
122 حافظ آباد
193 اسلام آباد شہر
136 اسلام آباد ہوائی اڈہ
112 اسلام آباد گولڑہ
81 اسلام آباد سید پور
7 جہلم
7 کروڑ(لیہ)
11 کوٹ ادو
10 لاہور ہوائی اڈہ
167 لاہور شہر
63 منڈی بہاؤالدین
41 ملتان شہر
8 مری
62 نور پور تھل
146 راجن پور
179 راولپنڈی چکلالہ
152 راولپنڈی کچہری
135 راولپنڈی پیرودھائی
6 راولپنڈی شمس آباد
1 سرگودھا ائر بیس
11 شور کوٹ
21 شیخوپورہ
TR سیالکوٹ کینٹ
بارش کی مقدار (mm) آزادکشمیروگلگت بلتستان
2 بگروٹ
36 بندی عباس پور
24 چھاتر کلاس
4 چلاس
20 دہولی
20 گڑھی دوپٹہ
7 گلگت
4 گوپس
4 ہنزہ
57 کوٹلی
29 مظفر آباد ہوائی اڈہ
26 مظفر آباد شہر
48 راولا کوٹ
4 سکردو
بارش کی مقدار (mm) خیبر پختونخواہ
24 بالاکوٹ
15 چیراٹ
36 کاکول
6 کالام
8 مالم جبہ
26 پتن
TR پشاور ہوائی اڈہ
4 سیدو شریف
1 تخت بھائی

About amnausmani

Check Also

18 فروری 2026 : مغربی سلسلہ کمزور، سندھ اور بلوچستان کے چند علاقوں میں بارش۔ ٹھٹھہ میں 21 ملی میٹر ریکارڈ

  موجودہ مغربی ہواؤں کے کمزور سلسلے کے زیرِ اثر ملک کے جنوبی اور مغربی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے