تازہ ترین
Home / بارش پر رپورٹ / وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت خیبرپختونخوا ،کشمیرو گلگت بلتستان اور بالائی پنجاب میں تیز ہواؤں اور شدید گرج چمک کے ساتھ بارش چند مقامات پر ژالہ باری

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت خیبرپختونخوا ،کشمیرو گلگت بلتستان اور بالائی پنجاب میں تیز ہواؤں اور شدید گرج چمک کے ساتھ بارش چند مقامات پر ژالہ باری

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مغربی ہواؤں کا ایک سلسلہ ملک کے شمالی علاقوں پر اثر انداز ہوا۔

جس کی وجہ سے اسلام آباد، بالائی پنجاب،خیبرپختونخوا ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں مختلف مقامات پرتیز گرد آلود آندھی چلی جو بعد ازاں گرج چمک کے طوفانوں میں تبدیل ہوئی،ساتھ ہی ان علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ   بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری ہوئی۔  راولپنڈی کی تحصیل فتح جنگ، ،تلہ گنگ اور ضلع اٹک سے ژالہ باری کی اطلاعات ملیں۔مغربی ہواؤں کے چلنے سے ان علاقوں میں گرمی میں کمی واقع ہو گئی۔

ہمارے موسمی اسٹیشنز پر سب سے زیادہ تیز ہوا کے جھکڑ راولپنڈی میں گلشن آباد میں نصب ہمارے اسٹیشن پر 101 کلو میٹر فی گھنٹہ اور  اٹک میں میانوالہ پنڈی گھیب کے مقام پر 81 کلو میٹر فی گھنٹہ کے ریکارڈ ہوئے ۔سب سے زیادہ بارش بھی ہمارے اسی موسمی اسٹیشن پر 23 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ 
ہماری رین گیجز اور موسمی اسٹیشنز سے حاصل کی گئی ہوا کی رفتار اور بارش کی مقدار ذیل میں موجود فہرست سے جانئیے۔

ہمارےمقامی و موسمی اسٹیشن گیجز
ہوا کی رفتار (کلو میٹر فی گھنٹہ) بارش کی مقدار (mm) مقامی و موسمی اسٹیشن گیجز
66-WSW 13 راولپنڈی: ویسٹریج 1
3 بحریہ ٹاؤن فیز 2، راولپنڈی
65-N 12 سیٹلائیٹ ٹاؤن (بی بلاک)، راولپنڈی
71-SW 0 چکلالہ سکیم 3، راولپنڈی
101-S 7 گلشن آباد، راولپنڈی
7 بسالی گاؤں، ضلع راولپنڈی
67-NNE 4 چک بیلی خان ، ضلع راولپنڈی
78-NNW 5 میانہ تھب (زون 5) اسلام آباد
15 سیکٹر F-8 (اسلام آباد)
16 سیکٹر F-10/2 (اسلام آباد)
14 سیکٹر I-10/1 (اسلام آباد)
45-NNW 0 مرید، چکوال
57-SSW 13 ویسا (حضرو) اٹک
55-NNW 2 پرتہ کلی , مہمند
81-N 23 میانوالہ، پنڈی گھیب، اٹک
75-NW 2 سمبریال ، سیالکوٹ
4 سیالکوٹ (چٹی شیخان)
71-SSW 0 بلال فارمز، ضلع رحیم یار خان
63-NNW 1 ڈھنڈاو (مردان)
68-NW 0 خانپورڈیم
46-SSW 0 جاتی (سجاول)
بارش کی مقدار (mm) ہماری رین گیجز
15 اصغر مال سکیم (راولپنڈی)
7 سواں گارڈن ، اسلام آباد
14 غوری ٹاؤن (زون 4) اسلام آباد
13.5 سیکڑ I-14 (اسلام آباد)

محکمہ موسمیات کے مطابق سے سے زیادہ بارش ایبٹ آباد کے علاقے کاکول میں 20 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔محکمہ موسمیات کی دیگر رصد گاہوں سے حاصل بارش کی مقدار ذیل کی فہرست سے جانئیے۔

محکمہ موسمیات کی رصدگاہیں
بارش کی مقدار (mm) پنجاب
14 اٹک
14 اسلام آباد شہر
15 اسلام آباد ہوائی اڈہ
16 اسلام آباد گولڑہ
22 اسلام آباد سید پور
1 جہلم
TR منڈی بہاؤالدین
3 منگلا
12 مری
9 راولپنڈی چکلالہ
8 راولپنڈی کچہری
11 راولپنڈی شمس آباد
6 سیالکوٹ کینٹ
6 سیالکوٹ ہوائی اڈہ
بارش کی مقدار (mm) آزادکشمیروگلگت بلتستان
3 استور
6 بگروٹ
3 بونجی
1 چلاس
16 گڑھی دوپٹہ
2 گلگت
4 گوپس
2 ہنزہ
5 کوٹلی
16 مظفر آباد ہوائی اڈہ
14 مظفر آباد شہر
2 راولا کوٹ
بارش کی مقدار (mm) خیبر پختونخواہ
8 بالاکوٹ
11 چیراٹ
5 اپردیر
20 کاکول
3 کالام
9 لوئر دیر
14 مالم جبہ
TR میر کھانی
13 پتن
2 پشاور ہوائی اڈہ
1 پشاور شہر
9 سیدو شریف
2 تخت بھائی

About amnausmani

Check Also

27 مئی 2025 : شمالی خیبر پختونخوا اور خطہ پوٹھوہار میں ایک مرتبہ پھر زور دار آندھی اور مٹی کے طوفان۔ 100 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زائد کی ہوائیں ریکارڈ!

ایک مرتبہ پھر پاکستان کے شمالی علاقوں میں مغربی ہواؤں کا ایک تازہ ترین سلسلہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے