تازہ ترین
Home / تازہ ترین موسمی صورتحال / 27 اپریل 2025 : گرمی کی شدید لہر کے دوران فصلوں اور پودوں کی دیکھ بھال کیسے کریں؟

27 اپریل 2025 : گرمی کی شدید لہر کے دوران فصلوں اور پودوں کی دیکھ بھال کیسے کریں؟

ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر اور کسانوں کی رہنمائی ۔۔۔
1. کسان اپنے کھیتوں میں کام صبح یا شام کے اوقات میں کریں تاکہ گرمی کی شدت سے بچ سکیں۔
2. کام کے دوران چادر وغیرہ سر پر باندھیں اور احتیاطی تدابیر اپنائیں۔

3. کوشش کریں فصلوں کی آبپاشی شام کے وقت کریں ۔
4. گرمی کی شدت کے اثر کو کم کرنے کے لئے سبزیوں اور باغات پر مائکرو نیوٹرنٹ اور ٹانک وغیرہ کا استعمال کریں۔ متوازن کھادوں کا استعمال بہت کار آمد ہے۔
5. مونگ پھلی اور سورج مکھی کا کاشت یکم مئی تک نہ کریں۔ تا کہ زیادہ درجہ حرارت سے روئیدگی متاثر نہ ہو۔
6. اپنے کھیتوں اور گھروں میں کھلی جگہ پر  پرندوں کے پینے کے لئے پانی کا انتظام کریں۔
7. مال مویشی کے لیے ہوادار اور سایہ دار جگہ کی بندوبست کریں۔پانی کا خاص خیال رکھیں۔
8. درجہ حرارت کے بڑھنے سے فصلوں پرحشرات کا حملہ اور بیماری کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ اپنے کھیتوں کا معائنہ باقاعدگی سے کریں اور کسی قسم کے آثار نظر آنے پر پوری تدارک کریں۔
9. کسی بھی معلومات اور مشورے کے لیے محکمہ زراعت خیبرپختونخوا کے ٹیلی فارمنگ نمبر 03481117070 پر رابطہ کریں۔
ڈاکٹر جان محمد ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر ایگریکلچر کرک

About amnausmani

Check Also

21 اپریل 2025 : خیبرپختونخوا، کشمیر ،گلگت بلتستان، خطہ پوٹھو ہار/ اسلام آباد میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش و ژالہ باری

ملک کے بالائی علاقوں میں موجود مغربی ہواؤں کا سلسلہ گزشتہ روز بالائی خیبر پختونخوا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے