تازہ ترین
Home / بارش پر رپورٹ / 19اپریل 2025:بالائی خیبرپختونخوا ، وسطی و شمالی پنجاب ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور شدید گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری

19اپریل 2025:بالائی خیبرپختونخوا ، وسطی و شمالی پنجاب ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور شدید گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری

پیشگوئی کے مطابق مغربی ہواؤں کا ایک طاقتور سلسلہ افغانستان سے خیبر پختونخوا  کے بالائی علاقوں میں داخل ہو کر تیز ہواؤں کے ساتھ گرج چمک کے ساتھ بارش کا باعث بنا۔ لنڈی کوتل اور افغان سرحد سے ملحقہ علاقوں سے اولے پڑنے اور ژالہ باری کی بھی اطلاعات موصول ہوئیں۔

پشاور ایبٹ آباد، چارسدہ میں بھی ژالہ باری۔ چترال میں کئی گھنٹوں تک جاری رہنے والی بارش کی وجہ سے مقامی ندی نالوں میں طغیانی آ گئی۔ تیز ہواؤں اور بارش کے باعث چارسدہ میں موبائل ٹاور گرنے سے گھروں کو نقصان پہنچا۔

آگے بڑھتے ہوئے اٹک کے مقام پر یہ سلسلہ طاقتور ہو کر مزید شدت اختیار کر گیا۔ اٹک میں موجود ہمارے موسمی اسٹیشن پر 90 کلو میٹر کی تیز آندھی کے جھکڑ ریکارڈ ہوئے۔ اس کے ساتھ یہاں موجود ہماری رین گیج پر 13 ملی میٹر بارش بھی ریکارڈ کی گئی۔ ہم نے بروقت موسمی انتباہ جاری کیا کہ یہ سلسلہ چکوال اور راولپنڈی کا رخ اختیار کر رہا ہے اور گرج چمک کے طوفان بھی شدت اختیار کر رہے ہیں۔

راولپنڈی میں 18 اور 19 اپریل کی درمیانی شب بسالی کے مقام پر 80 کلو میٹر اور چکوال کے علاقے مرید میں موجود ہمارے موسمی اسٹیشن  پر تیز آندھی کی شدت 106 ریکارڈ کی گئی، جہاں سے کئی درختوں کے ٹوٹنے کی بھی اطلاعات موصول ہوئیں۔

یہ سلسلہ خطہ پوٹھوہار کو متاثر کرتا ہوا آگے شمالی پنجاب اور کشمیر میں داخل ہو کر تیز ہواؤں کے ساتھ شدید گرج چمک اور بارش کا سبب بنا ۔

ہمارے مقامی موسمی اسٹیشنز اور رین گیجز پر ریکارڈ کی گئی بارش کی مقدار اور ہوا کی رفتار ذیل میں موجود فہرست سے جانئیے۔

ہمارےمقامی و موسمی اسٹیشن گیجز
ہوا کی رفتار (کلو میٹر فی گھنٹہ) بارش کی مقدار (mm) مقامی و موسمی اسٹیشن گیجز
41-ENE 9 راولپنڈی: ویسٹریج 1
51 5 بحریہ ٹاؤن فیز 2، راولپنڈی
46-NE 8 سیٹلائیٹ ٹاؤن (بی بلاک)، راولپنڈی
40-ENE 8 چکلالہ سکیم 3، راولپنڈی
40-NE 2 بحریہ ٹاؤن فیز 8، راولپنڈی
40-NNE 5 گلشن آباد، راولپنڈی
80 5 بسالی گاؤں، ضلع راولپنڈی
47-ESE 4 میانہ تھب (زون 5) اسلام آباد
11 سیکٹر F-8 (اسلام آباد)
9 سیکٹر F-10/2 (اسلام آباد)
12 سیکٹر I-10/1 (اسلام آباد)
106-SE مرید، چکوال
44-WNW 1 ویسا (حضرو) اٹک
37-E 15 پرتہ کلی , مہمند
90-N 13 میانوالہ، پنڈی گھیب، اٹک
47-SSE سیالکوٹ (چٹی شیخان)
2 ڈی ۔ایچ۔اے (ای۔ ایم۔ ای ،لاہور)
53-SSW بلال فارمز، ضلع رحیم یار خان
31 ڈھنڈاو (مردان)
76-NE 10 خانپورڈیم
بارش کی مقدار (mm) ہماری رین گیجز
15 تلہ گنگ
5 سواں گارڈن ، اسلام آباد
10 غوری ٹاؤن (زون 4) اسلام آباد
15 سیکڑ بی -17 بلاک- سی (اسلام آباد)

محکمہ موسمیات نے اسلام آباد ائرپورٹ پر 74 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار کی آندھی ریکارڈ کی۔ گلگت بلتستان میں گوپس میں 65 کلو میٹر فی گھنٹہ،سیالکوٹ میں کوٹلی لوہاراں کے مقام پر 59 کلو میٹر اور  لاہور ائرپورٹ 52 کلو میٹر فی گھنٹہ کی ہوائیں ریکارڈ کی گئیں۔

 

محکمہ موسمیات کے مطابق پتن میں 34 ملی میٹر اور کاکول میں 33 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔دیگر رصد گاہوں پر ریکارڈ کی گئی بارش کی مقدار ذیل میں موجود فہرست سے جانئیے۔

محکمہ موسمیات کی رصدگاہیں
بارش کی مقدار (mm) پنجاب
6 اٹک
10 اسلام آباد شہر
13 اسلام آباد ہوائی اڈہ
9 اسلام آباد گولڑہ
10 اسلام آباد سید پور
5 جہلم
TR قصور
TR لاہور ہوائی اڈہ
TR لاہور شہر
TR منڈی بہاؤالدین
7 منگلا
17 مری
17 راولپنڈی چکلالہ
6 راولپنڈی کچہری
7 راولپنڈی شمس آباد
TR ساہیوال
1 سیالکوٹ کینٹ
بارش کی مقدار (mm) آزادکشمیروگلگت بلتستان
23 استور
20 بگروٹ
14 بونجی
26 چلاس
17 دہولی
27 گڑھی دوپٹہ
13 گلگت
11 گوپس
5 کوٹلی
25 مظفر آباد ہوائی اڈہ
18 مظفر آباد شہر
10 راولا کوٹ
16 سکردو
بارش کی مقدار (mm) خیبر پختونخواہ
21 بالاکوٹ
4 چیراٹ
2 چترال
4 اپردیر
5 دروش
33 کاکول
5 کالام
3 لوئر دیر
11 مالم جبہ
22 مردان
3 میر کھانی
34 پتن
4 پشاور ہوائی اڈہ
4 پشاور شہر
9 سیدو شریف

 

About amnausmani

Check Also

16 اپریل 2025: گرم دن کے بعد شمالی علاقوں میں درجہ حرارت میں نمایاں کمی

ملک کے اکثر علاقوں میں آج گرمی کے زور میں اضافہ ہوا۔ ملک کے اکثر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے