اس ہفتے موسمی حالات میں کسانوں کے لیے احتیاطی تدابیر ۔۔۔
1. اس ہفتے تمام کسان بھائی اپنے کھیتوں میں تھریشنک اور دوسرے کام صبح کے وقت میں ختم کرلیا کریں۔ شام کے اوقات میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
2. آئندہ دو سے تین دن اور طوفان گزرنے تک تمام فصوں کو پانی نا دیں تاکہ تیز ہواؤں اور آندھی کی وجہ سے فصل گرنے کا امکان کم سے کم ہو۔
2. جن علاقوں میں گندم کی کٹائی ہو چکی ہے۔ وہ گھٹلیاں ایک چھت کے نیچے اکٹھا کریں ، تا کہ تیار فصل طوفان اور بارش سے محفوظ ہو سکے۔ کوشش کریں کہ آج شام تک تھرشنگ مکمل کر لیں اور مزید کٹائی روک دیں۔
3. کھیت میں تیار سبزیوں اور میوہ جات کی بارش شروع ہونے سے پہلے کٹائی کرلیں اور اس کو مارکیٹ پہنچائیں۔ تاکہ پکی ہوئی فصل کو بارش کی وجہ سے نقصان نہ ہو۔
4. تیز ہواؤں سے ٹنل، ورٹیکل فارمنگ کے سٹرکچر اور سولر پینل کو نقصان ہو سکتا ہے اسلیئے احتیاطی تدابیر کریں۔
5. تیز ہواؤں اور ژالہ باری سے باغات کے پھول اور پھل گر سکتا ہے۔ پھول، پھل اور پودے زخمی ہوسکتے ہیں۔ اسلیئے بارش کے فوراً بعد باغات کا معائنہ کریں اور محکمہ زراعت کی رہنمائی میں فنجاسائیڈ اور دوسرے خوراکی اجزا کی سپرے کریں۔
6. طوفان گزرنے کے بعد درجہ حرارت گرنے کا امکان ہے۔ جس سے سبزیوں پر اثر ہو سکتا ہے۔ کسان بھائی اپنے کھیتوں کا معائنہ کریں اور کسی بھی نقصان کی تلافی کے لیے محکمہ زراعت سے مشورہ کریں۔
7. کسی بھی قسم مشورے اور رہنمائی کے لیے محکمہ زراعت شعبہ توسیع خیبرپختونخوا کے ٹیلی فارمنگ نمبر 03481117070 پر رابطہ کریں۔
ڈاکٹر جان محمد ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر ایگریکلچر کرک
Home / تازہ ترین موسمی صورتحال / 15 اپریل 2025 : 15 تا 22 اپریل کے دوران، شدید گرمی، تیز ہواؤں اور ژالہ باری سے اپنی تیار فصل اور کھیتوں کو کیسے محفوظ کریں!
Check Also
12 اپریل 2025 : خیبر پختونخوا ، پنجاب ، گلگت بلتستان و کشمیر میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش، چند مقامات پر ژالہ باری
ملک میں موجود مغربی ہواؤں کے سلسلے کے آخری روز مختلف مقامات پر بادلوں کے …