تازہ ترین
Home / بارش پر رپورٹ / 12 اپریل 2025 : خیبر پختونخوا ، پنجاب ، گلگت بلتستان و کشمیر میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش، چند مقامات پر ژالہ باری

12 اپریل 2025 : خیبر پختونخوا ، پنجاب ، گلگت بلتستان و کشمیر میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش، چند مقامات پر ژالہ باری

ملک میں موجود مغربی ہواؤں کے سلسلے کے آخری روز مختلف مقامات پر بادلوں کے بننے کا عمل شروع ہوا۔ لاہور میں صبح کے وقت اور  خیبرپختونخوا کے مشرقی علاقوں و گلیات میں دوپہر کے وقت بارش ہوئی ۔ یہی گلگت بلتستان و کشمیر میں بارش برسانے کا سبب بنے۔

ایبٹ اباد کے علاقے نواں شہر میں سب سے زیادہ بارش ہماری رین گیج پر 51 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ بارش و ژالہ باری کی بروقت خبر ہم اپنے فیس بک پیج پر دیتے رہے۔  اس کے علاوہ گلیات میں جھیکا گلی، مری، نتھیا گلی سے بھی ژالہ باری کی اطلاعات ملیں۔


دن کے اوقات میں پوٹھوہار سمیت شمالی پنجاب اور خیبر پختونخوا میں تیز ہوائیں چلتی رہیں۔ سندھ میں بھی جنوب مغربی ہواؤں کا راج رہا۔59 کلو میٹر فی گھنٹہ کے سب سے زیادہ تیز ہو اکے جھکڑ خانپور ڈیم پر موجود موسمی اسٹیشن پر ریکارڈ کئے گئے۔ اسلام آباد کے سیکٹر ایف 8 میں موجود موسمی اسٹیشن پر  53 کلو میٹر اور اٹک میں میانوالہ کے مقام پر 51 کلو میٹر فی گھنٹہ کے جھکڑ ریکارڈ ہوئے ۔
ہمارے دیگر اسٹشنز پر ہوا کی رفتار  ذیل میں موجود فہرست سے جانئیے۔

ہمارےمقامی و موسمی اسٹیشن گیجز
ہوا کی رفتار (کلو میٹر فی گھنٹہ) مقامی و موسمی اسٹیشن گیجز
42-ENE راولپنڈی: ویسٹریج 1
52 بحریہ ٹاؤن فیز 2، راولپنڈی
50-NE سیٹلائیٹ ٹاؤن (بی بلاک)، راولپنڈی
44-ENE چکلالہ سکیم 3، راولپنڈی
48-NNE گلشن آباد، راولپنڈی
46 بسالی گاؤں، ضلع راولپنڈی
50-ESE چک بیلی خان ، ضلع راولپنڈی
48-E میانہ تھب (زون 5) اسلام آباد
53-WSW سیکٹر F-8 (اسلام آباد)
44-W مرید، چکوال
51-ESE میانوالہ، پنڈی گھیب، اٹک
45-ENE سمبریال ، سیالکوٹ
59-ENE خانپورڈیم
48-WSW جاتی (سجاول)

محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش ایبٹ آباد کے علاقے کاکول میں 13 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی اور  تیز ہوا کے جھکڑ اسلام آباد ائیر پورٹ پر 52 کلو میٹر فی گھنٹہ کے ریکارڈ کئے گئے۔
ملک کے دیگر شہروں میں ہونے والی بارش کی تفصیلات ذیل میں موجود فہرست سے جانئیے۔

محکمہ موسمیات کی رصدگاہیں
بارش کی مقدار (mm) پنجاب
1 لاہور ہوائی اڈہ
6 لاہور شہر
TR منڈی بہاؤالدین
11 مری
1 ناروال
بارش کی مقدار (mm) آزادکشمیروگلگت بلتستان
7 بندی عباس پور
4 دہولی
2 گلگت
8 کوٹلی
1 پنجیرہ
6 راولا کوٹ
TR سکردو
بارش کی مقدار (mm) خیبر پختونخواہ
5 اپردیر
13 کاکول
5 سیدو شریف

 

About amnausmani

Check Also

9 اپریل 2025 : آج سب سے زیادہ گرمی تقریباً 44 ڈگری سینٹی گریڈ کیساتھ بہاولپور میں ریکارڈ کی گئی۔ اپنے شہر کے درست درجہ حرارت جانیں

ملک کے زیادہ تر حصّوں میں آج درجہ حرارت معمول سے 3 سے 5 ڈگری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے