تازہ ترین
Home / بارش پر رپورٹ / 11 اپریل 2025 :ملک کے بیشتر بالائی اور وسطی علاقوں میں شدید گرج چمک کے ساتھ آندھی اور بارش چند مقامات پر ژالہ باری ، میانوالہ ،اٹک میں 113 کلو میٹر فی گھنٹہ کی طوفانی ہوائیں۔

11 اپریل 2025 :ملک کے بیشتر بالائی اور وسطی علاقوں میں شدید گرج چمک کے ساتھ آندھی اور بارش چند مقامات پر ژالہ باری ، میانوالہ ،اٹک میں 113 کلو میٹر فی گھنٹہ کی طوفانی ہوائیں۔

پیشگوئی کے مطابق ملک میں مغربی ہواؤں کا سلسلہ موجود ہے۔ اس سلسلے کی وجہ سے گزشتہ روز افغان سرحد سے ملحقہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں بادل بننے کا سلسلہ شروع ہوا ، یہ سلسلہ طاقت پکڑتا ہوا تیز آندھی اور گرج چمک کے ساتھ وسطی اورجنوبی پنجاب میں بارش برسانے کا باعث بنا۔

انہی بادلوں کی وجہ سے بلوچستان اور سندھ میں بھی چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

خیبر پختونخوا میں بننے والے بادل زور پکڑتے ہوۓ بالائی پنجاب، خطہ پوٹھوہار اور گلگت بلتستان کے ساتھ کشمیر میں داخل ہو کر شدید گرج چمک کے ساتھ برسے۔بلند پہاڑی مقامات پر ہلکی برفباری بھی ہوئی۔

بھکر میڈیا کے مطابق تونسہ شریف کے دیہی علاقے جھوک بودو میں تیز آندھی میں بجلی کی تاریں ٹکرانے سے گندم کی فصل میں آگ لگ گئی۔

اسلام آباد  اور  لاہور سمیت  پنجاب میں چند مقامات  پر  اور خیبر پختونخوا میں ہنگو ، دیر سے ملحقہ  چند مقامات سے اولے پڑنے کی بھی اطلاعات ملیں۔


اٹک میں میانوالہ کے مقام پر موجود ہمارے موسمی اسٹیشن پر 113 کلو میٹر فی گھنٹہ کی طوفانی ہوا کے جھکڑ ریکارڈ ہوۓ۔

جنوبی اور وسطی پنجاب میں تونسہ شریف، بھکر، ملتان، میانوالی، سرگودھا، فیصل آباد  اور لاہور میں شام سے ہی تیز ہوائیں اور بعض شہروں سے آندھی رپورٹ ہوتی رہی۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہمارے علاقائی موسمی اسٹیشز پر سب سے زیادہ بارش چکوال کے علاقے مرید  میں 10 ملی میٹر،  لاہور میں  جوہر ٹاؤن میں 10 ملی میٹر اور ڈی ایچ اے کی ای ۔ایم۔ ای سوسائیٹی میں 9 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔


ہمارے دیگر موسمی اسٹیشنز اور رین گیجز پر ریکارڈ کی گئی بارش کی مقدار ذیل میں موجود فہرست سے ملاحظہ کریں۔

ہمارےمقامی و موسمی اسٹیشن گیجز
ہوا کی رفتار (کلو میٹر فی گھنٹہ) بارش کی مقدار (mm) مقامی و موسمی اسٹیشن گیجز
42-ENE راولپنڈی: ویسٹریج 1
48- 1 بحریہ ٹاؤن فیز 2، راولپنڈی
1 سیٹلائیٹ ٹاؤن (بی بلاک)، راولپنڈی
48-S 3 چکلالہ سکیم 3، راولپنڈی
42-NW 7 بحریہ ٹاؤن فیز 8، راولپنڈی
1 گلشن آباد، راولپنڈی
46 TR بسالی گاؤں، ضلع راولپنڈی
50-ESE TR چک بیلی خان ، ضلع راولپنڈی
42-SE میانہ تھب (زون 5) اسلام آباد
47-SSE 10 مرید، چکوال
43-NNW پرتہ کلی , مہمند
113-SW 0.2 میانوالہ، پنڈی گھیب، اٹک
45-ENE سیالکوٹ (چٹی شیخان)
47-W 5 لاہور (کینٹ)
9 ڈی ۔ایچ۔اے (ای۔ ایم۔ ای ،لاہور)
7 جوہر ٹاون (لاہور) نوا ہوٹل
10 جوہر ٹاون (لاہور)
42-SE خانپورڈیم
بارش کی مقدار (mm) ہماری رین گیجز
TR سواں گارڈن ، اسلام آباد
1 غوری ٹاؤن (زون 4) اسلام آباد
1 مرید کے، ضلع شیخوپورہ
1 سیٹلائٹ ٹاؤن، گوجرانوالہ
4 کھوڑ، پنڈی گھیب، اٹک

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز سب سے زیادہ تیز آندھی ملتان ائرپورٹ پر 93 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ لاہور ائیرپورٹ پر 67 ، قصور میں 65، ڈی جی خان میں 63 ، ملتان شہر میں 56 اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 44 کلومیٹر کی تیز ہوائیں چلیں۔


پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران محکمہ موسمیات کی رصد گاہوں پر سب سے زیادہ بارش خیبر پختونخوا میں دیر میں 18 اور پنجاب میں چکوال میں موجود رصد گاہ پر 15 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔(تصاویر بشکریہ واٹس ایپ گروپس)
ملک کے دیگر شہروں میں ریکارڈ بارش کی مقدار ذیل میں موجود فہرست سے جانیئے۔

محکمہ موسمیات کی رصدگاہیں
بارش کی مقدار (mm) پنجاب
TR بہاولپور ائرپورٹ
4 بھکر
15 چکوال
1 ڈیرہ غازی خان، فورٹ منرو
4 ڈیرہ غازی خان شہر
7 فیصل آباد
2 گجرات
1 حافظ آباد
4 جھنگ
12 جہلم
TR جوہر آباد
4 قصور
TR لاہور ہوائی اڈہ
3 لاہور شہر
5 منڈی بہاؤالدین
9 منگلا
TR ملتان ائر پورٹ
TR ملتان شہر
1 نور پور تھل
7 راولپنڈی چکلالہ
5 راولپنڈی شمس آباد
2 سرگودھا ائر بیس
2 سرگودھا شہر
1 شیخوپورہ
TR سیالکوٹ ہوائی اڈہ
1 ٹوبہ ٹیک سنگھ
بارش کی مقدار (mm) آزادکشمیروگلگت بلتستان
1 استور
TR بندی عباس پور
6 برنا لہ
TR بونجی
1 چھاتر کلاس
1 دہولی
7 گڑھی دوپٹہ
1 راولا کوٹ
5 سکردو
بارش کی مقدار (mm) خیبر پختونخواہ
1 چترال
2 ڈیرہ اسمعیل خان شہر
7 ڈیرہ اسمعیل خان ہوائی اڈہ
18 اپردیر
4 دروش
11 کالام
TR خار باجوڑ
13 میر کھانی
TR پشت باجوڑ
16 پتن
بارش کی مقدار (mm) سندھ
TR سکھر
بارش کی مقدار (mm) بلوچستان
1 لسبیلہ
1 پنجگور
TR کوئٹہ سمنگلی

 

About amnausmani

Check Also

9 اپریل 2025 : آج سب سے زیادہ گرمی تقریباً 44 ڈگری سینٹی گریڈ کیساتھ بہاولپور میں ریکارڈ کی گئی۔ اپنے شہر کے درست درجہ حرارت جانیں

ملک کے زیادہ تر حصّوں میں آج درجہ حرارت معمول سے 3 سے 5 ڈگری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے