تازہ ترین
Home / بارش پر رپورٹ / 10 اپریل 2025 : خیبر پختونخوا ،کشمیر و گلگت بلتستان سمیت بلوچستان اور پنجاب میں چند ایک مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش

10 اپریل 2025 : خیبر پختونخوا ،کشمیر و گلگت بلتستان سمیت بلوچستان اور پنجاب میں چند ایک مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش

ملک میں موجود مغربی ہواؤں کے سلسلے کی وجہ سے گزشتہ روز بھی خیبر پختونخوا ،کشمیر و گلگت بلتستان سمیت بلوچستان اور پنجاب میں چند ایک مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ریکارڈ ہوئی۔  مغربی ہواؤں کا سلسلہ افغانستان سے ملحقہ بلوچستان کے علاقوں میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کا باعث بنااور  چند مقامات پر ہلکی بارش ہوئی یہی سلسلہ آگے بڑھ کر جنوبی پنجاب میں آندھی و گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش برساتا ہوا آگے بڑھتا رہا۔اسی سلسلے کے ایک حصے نے خیبر پختونخوا میں بارش برسائی اور آگے گلگت بلتستان سے ہوتا ہوا  کشمیر میں داخل ہو کر بارش برسانے کا سبب بنا ۔ اس سلسلے کی وجہ سے اسلام آباد /راولپنڈی سمیت گلیات میں چند ایک مقامات بارش ہوئی ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جنوبی پنجاب میں سب سے زیادہ تیز ہوا ملتان ائرپورٹ پر 65 کلومیٹر فی گھنٹہ ، گلگت میں 59 کلو میٹر ، اسلام آباد ائر پورٹ پر 50 کلو میٹر، ملتان شہر میں 44 کلو میٹر فی گھنٹہ کی تیز ہوائیں رصد گاہوں پر ریکارڈ گئیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں سب سے زیادہ بارش دیر میں 15 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی ۔ملک میں دیگر مقامات پر موجود محکمہ موسمیات کی رصد گاہوں پر بارش کی مقدار ذیل میں موجود فہرست سے جانئیے۔

محکمہ موسمیات کی رصدگاہیں
بارش کی مقدار (mm) پنجاب
2 ڈیرہ غازی خان شہر
TR اسلام آباد ہوائی اڈہ
TR مری
بارش کی مقدار (mm) آزادکشمیروگلگت بلتستان
TR استور
TR بگروٹ
1 گڑھی دوپٹہ
TR گلگت
2 گوپس
3 ہنزہ
TR مظفر آباد ہوائی اڈہ
1 مظفر آباد شہر
بارش کی مقدار (mm) خیبر پختونخواہ
4 چیراٹ
1 چترال
15 اپردیر
1 دروش
9 کالام
2 خار باجوڑ
1 لنڈی کوتل
11 مالم جبہ
TR میر کھانی
1 پشت باجوڑ
10 پتن
1 پشاور ہوائی اڈہ
1 پشاور شہر
4 سیدو شریف
بارش کی مقدار (mm) بلوچستان
1 پنجگور
TR کوئٹہ سمنگلی

About amnausmani

Check Also

9 اپریل 2025 : آج سب سے زیادہ گرمی تقریباً 44 ڈگری سینٹی گریڈ کیساتھ بہاولپور میں ریکارڈ کی گئی۔ اپنے شہر کے درست درجہ حرارت جانیں

ملک کے زیادہ تر حصّوں میں آج درجہ حرارت معمول سے 3 سے 5 ڈگری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے