تازہ ترین
Home / تازہ ترین موسمی صورتحال / 24 مارچ 2025: مارچ کے آخر میں بارشوں کے دوران فصلوں کی دیکھ بھال اور رہنمائی

24 مارچ 2025: مارچ کے آخر میں بارشوں کے دوران فصلوں کی دیکھ بھال اور رہنمائی

مارچ کے آخر میں بارش اور کسانوں کی رہنمائی۔۔۔

1. جن علاقوں میں موسلادھار بارش کا امکان ہے وہاں 29 مارچ تک فصل کو پانی دینے سے گریز کریں۔
2. تیز ہواؤں سے گندم کی فصل گر سکتی ہے۔ اگر فصل گر جائے یا ژالہ باری سے نقصان ہو جائے تو محکمہ زراعت کی رہنمائی سے فصل کی دیکھ بھال کریں۔ فصل کو سپرے کے ذریعے خوراک کا بندوبست کریں۔
3. ملاکنڈ اور مردان ڈویژن میں سبزیات اور سٹرابیری بارش شروع ہونے سے پہلے کٹائی کریں اور مارکیٹ پہنچائیں،  تاکہ تیار فصل کو بارش کی وجہ سے نقصان نہ ہو۔
4. تیز ہواؤں سے ٹنل، ورٹیکل فارمنگ کے سٹرکچر اور سولر پینل کو نقصان ہو سکتا ہے اسلئے احتیاطی تدابیر کریں۔
5. تیز ہواؤں اور ژالہ باری سے باغات کے پھول اور پھل گر سکتےہیں۔ پھول، پھل اور پودے زخمی ہوسکتے ہیں۔ اسلئے بارش کے فوراً بعد باغات کا معائنہ کریں اور محکمہ زراعت کی رہنمائی میں فنجاسائیڈ اور دوسرے خوراکی اجزا کا سپرے کریں۔
6. کسی بھی قسم مشورے اور رہنمائی کے لیے محکمہ زراعت شعبہ توسیع خیبرپختونخوا کے ٹیلی فارمنگ نمبر 03481117070 پر رابطہ کریں۔
ڈاکٹر جان محمد ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر ایگریکلچر کرک

About amnausmani

Check Also

26 مارچ 2025 : خیبرپختونخوا ،کشمیر و گلگت بلتستان میں بارش، کالام میں 46 ملی میٹر بارش ریکارڈ

پیشگوئی کے مطابق ملک کے شمال مغربی علاقوں خیبرپختونخوا  میں حالیہ مغربی سلسلے سے چند …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے