گزشتہ مغربی سلسلے کی وجہ سے بالائی اور وسطی علاقے جزوی ابر آلود رہے تاہم کشمیر، گلگت بلتستان، پنجا ب، اسلام آباد اور بالائی خیبرپختونخوا میں چند مقامات پربارش ہوئی۔
ہنگوضلع کوہاٹ میں بارش سے سڑکوں پر ہر طرف پانی جمع ہو گیا۔ جس سے لوگوں کو آمدو رفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
اس دوران گرج چمک کے طوفان بھی بنتے رہے۔
چند مقامات سے ژالہ باری بھی رپورٹ ہوئی.
جبکہ نتھیا گلی بانسرہ گلی سمیت گلیات میں گزشتہ صبح بھاری برفباری کا سلسلہ شروع ہوا جو بعد میں ہلکی برفباری میں تبدیل ہو گیا، اس وجہ سے سردی میں اضافہ ہو گیا ۔
گزشتہ 24 گھنٹے میں ہمارے موسمی اسٹیشنز اور رین گیجز پر سب سے زیادہ بارش کھوڑ، پنڈی گھیب ضلع اٹک میں 25 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔
ہمارے دیگر اسٹیشنز اور رین گیجز پر ریکارڈ بارش کی مقدار ذیل کی فہرست سے جانئیے۔
ہمارےمقامی و موسمی اسٹیشن گیجز | |
بارش کی مقدار (mm) | مقامی و موسمی اسٹیشن گیجز |
1 | راولپنڈی: ویسٹریج 1 |
3 | سیٹلائیٹ ٹاؤن (بی بلاک)، راولپنڈی |
1 | چکلالہ سکیم 3، راولپنڈی |
1 | بحریہ ٹاؤن فیز 8، راولپنڈی |
1 | گلشن آباد، راولپنڈی |
2 | بسالی گاؤں، ضلع راولپنڈی |
1 | چک بیلی خان ، ضلع راولپنڈی |
1 | میانہ تھب (زون 5) اسلام آباد |
TR | ڈی ایچ اے -2 (زون 5) اسلام آباد |
1 | سیکٹر F-8 (اسلام آباد) |
TR | سیکٹر F-10/2 (اسلام آباد) |
2 | سیکٹر I-10/1 (اسلام آباد) |
1 | سمبریال ، سیالکوٹ |
8 | سیالکوٹ (چٹی شیخان) |
TR | بلال فارمز، ضلع رحیم یار خان |
بارش کی مقدار (mm) | ہماری رین گیجز |
2.5 | سواں گارڈن ، اسلام آباد |
5 | غوری ٹاؤن (زون 4) اسلام آباد |
TR | سیکڑ I-14 (اسلام آباد) |
25 | کھوڑ، پنڈی گھیب، اٹک |
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں سب سے زیادہ بارش کشمیر میں دہولی لے مقام پر 23 اور گڑھی دوپٹہ میں 22 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ۔ محکمہ موسمیات کی دیگر رصد گاہوں پر ریکارڈ بارش کی مقدار ذیل کی فہرست سے جانئیے۔
— | محکمہ موسمیات کی رصدگاہیں |
بارش کی مقدار (mm) | پنجاب |
10 | ڈیرہ غازی خان، فورٹ منرو |
3 | ڈیرہ غازی خان شہر |
1 | اسلام آباد شہر |
4 | اسلام آباد ہوائی اڈہ |
3 | جہلم |
TR | کوٹ ادو |
7 | لاہور ہوائی اڈہ |
18 | منڈی بہاؤالدین |
3 | منگلا |
TR | مری |
1 | راولپنڈی چکلالہ |
TR | سرگودھا شہر |
TR | سیالکوٹ ہوائی اڈہ |
بارش کی مقدار (mm) | آزادکشمیروگلگت بلتستان |
3 | استور |
18 | بندی عباس پور |
23 | دہولی |
22 | گڑھی دوپٹہ |
1 | گلگت |
19 | کوٹلی |
19 | مظفر آباد ہوائی اڈہ |
17 | مظفر آباد شہر |
18 | راولا کوٹ |
3 | سکردو |
بارش کی مقدار (mm) | خیبر پختونخواہ |
12 | بالاکوٹ |
5 | کاکول |
16 | مالم جبہ |