تازہ ترین
Home / تازہ ترین موسمی صورتحال / ابتدائی ہفتہ وار پیشنگوئی: 10 سے 16 مارچ 2025 کے درمیان پاکستان میں کم از کم تین مغربی ہواؤں کے سلسلے (WDs) متوقع ہیں۔

ابتدائی ہفتہ وار پیشنگوئی: 10 سے 16 مارچ 2025 کے درمیان پاکستان میں کم از کم تین مغربی ہواؤں کے سلسلے (WDs) متوقع ہیں۔

ابتدائی ہفتہ وار پیشنگوئی: 10 سے 16 مارچ 2025 کے درمیان پاکستان میں کم از کم تین مغربی ہواؤں کے سلسلے (WDs) متوقع ہیں۔
تفصیلات:

☁️⛅🌦️ 10 سے 11 مارچ: ایک کمزور مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے شمالی علاقوں بالخصوص بالائی خیبر پختونخوا ،خطہ پوٹھوہار، گلگت بلتستان ، اور کشمیر کو متاثر کرے گا، جس کے نتیجے میں ہلکی سے معتدل بارش/برفباری ہونے کا امکان ہے۔ اس دوران موسم اکثر علاقوں میں ابر آلود رہے گا، لیکن اس سلسلے میں خاطر خواہ بارش کی توقع نہیں ہے۔تاہم، کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے متعدل بارش کے امکانات ہیں۔

🌧️🌦️⛈️ 12 اور 13 مارچ کی درمیانی شب: ایک اور مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک میں داخل ہو گا، جو پچھلے سلسلے سے قدرے زیادہ طاقتور ہوگا۔ یہ سلسلہ وسطی اور جنوبی خیبر پختونخوا، شمال مشرقی اور وسطی پنجاب، اور شمال مشرقی بلوچستان کو بھی متاثر کرے گا۔ اس دوران بعض مقامات پر یا کہیں کہیں معتدل شدت کی آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا سبب بنے گا۔ ان طوفانوں کے دوران ژالہ باری/ اولے پڑنے کے امکانات کو رد نہیں کیا جا سکتا۔

⛈️🌨️🌧️ 15 مارچ کے قریب: ایک اور سلسلہ متوقع ہے، جو پچھلے دو سے زیادہ طاقتور ہوسکتا ہے۔ اس کے نتیجے میں خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان، پنجاب، اور بالائی بلوچستان میں وسیع پیمانے پر موسمی سرگرمی ہو سکتی ہے۔ البتہ، جنوب مشرقی پنجاب اور سندھ میں اس کے اثرات کم ہوں گے۔ اس مغربی ہواؤں کے سلسلے کی شدت کے بارے میں ابھی یقین سے کچھ نہیں کہا جا سکتا، کیونکہ موسمی ماڈلز ابھی واضح نہیں ہیں۔

➡ بلوچستان میں ہواؤں کی صورتحال: اس دوران بلوچستان میں کہیں بھی آندھی کا امکان نہیں ہے، جو عام طور پر بہار کے موسم میں چلتی ہیں۔ ہواؤں کی رفتار زیادہ سے زیادہ 50 کلومیٹر فی گھنٹہ تک رہنے کا امکان ہے۔

🌨️🌧️ کل بارش:
نقشہ 1 اور 2 میں 16 مارچ تک ICON ماڈل کے مطابق کل بارش دکھائی گئی ہے۔

نقشہ 3 میں 16 مارچ تک ECM ماڈل کے مطابق کل بارش دکھائی گئی ہے۔

مکمل پیشنگوئی: 10 یا 11 مارچ کے بعد، جب موسمی ماڈلز زیادہ واضح ہوں گے، ایک مکمل اور جامع پیشنگوئی جاری کی جائے گی۔ مزید معلومات کے لیے موسم کا حال کے ہمراہ رہیں۔

About amnausmani

Check Also

9 مارچ 2025: درجہ حرارت میں مزید اضافہ! 40 ڈگری کیساتھ مٹّھی سب سے گرم مقام رہا۔ اپنے شہر کے درست درجہ حرارت جانیں

  مورخہ : 9 مارچ 2025 زیادہ سے زیادہ کم سے کم صوبہ سندھ 37.0 …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے