معمول سے کم بارش اور برف باری کے امکان۔ معمول سے زیادہ درجہ حرارت کی توقع۔
جدید ترین موسمیاتی ماڈل کا استعمال کرتے ہوئے Weather Buster Pakistan موسم کا حال کے منتظم نے اس موسم بہار 2025 کی پیشگوئی تیار کی ہے۔
تفصیلات:
موسمِ بہار اس سال 28 جنوری(اوسط سے 2 سے 3 ہفتے پہلے)کو معمول سے پہلے شروع ہوا ہے ۔ فروری میں دن کے درجہ حرارت معمول سے زیادہ سے کافی زیادہ جب کہ رات کے درجہ حرارت معمول سے کم رہنے کی توقع ہے , جس کے نتیجے میں اوسط درجہ حرارت معمول سے کچھ زیادہ رہیں گے ۔ بالائی علاقوں کے علاوہ ملک میں موسم مجموعی طور پر خشک رہنے اور ہوائیں چلنے کے امکانات ہیں۔
⦿ مارچ میں مجموعی طور پر معمول سے کم نمی، بارش/برفباری ہو سکتی ہے۔بارانی علاقوں میں خشک حالات میں قدرے بہتری آئے گی، لیکن ہلکی خشک سالی اپریل تک جاری رہ سکتی ہے۔ موسم اوسطاً ابر آلود معمول سے قدرے کم رہے گا اور ملک کے بیشتر حصوں میں ہوا کی رفتار معمول سے قدر ےزیادہ رہنے کا امکان ہے۔
گرج چمک کے طوفان، ژالہ باری اور آندھیاں، خاص طور پر مارچ کے آخر میں دیکھی جاسکتی ہیں۔
⦿ بالائی علاقوں کے بلند مقامات پر معمول سے بہت زیادہ بارش اور برف باری کا 80 فی صد امکان ہے۔ بالخصوص بالائی خیبر پختون خواہ (مالاکنڈ، دیر، چترال)، آزاد کشمیر، اور گلگت بلتستان۔ مالاکنڈ اور کوہستان کی وادیوں میں معمول کے مطابق یا قدرے کم بارش متوقع ہے۔ اس موسم بہار میں ہزارہ، پشاور، خطہ پوٹھوہار میں بھی معمول سے قدرے کم بارش کی توقع ہے۔ اس کے علاوہ وادی پشاور، سوات، ہزارہ ریجن اور پنجاب میں راولپنڈی، سرگودھا اور فیصل آباد ڈویژن میں کچھ علاقوں میں شدید موسمی حالات کا خدشہ ہے۔
شمال مشرقی بلوچستان میں، چمن جیسے سرحدی علاقوں میں بارشیں معمول سے قدرے کم رہنے کا امکان ہے۔ مجموعی طور پر، کوئٹہ اور قلات میں اس موسم بہار میں معمول سے کم بارش اور برف باری ہوگی۔
⦿ مشرقی پنجاب میں سیالکوٹ سے بہاولپور اور کشمیر میں بھی معمول سے کچھ کم بارش کا امکان ہے۔
⦿ معمول سے زیادہ درجہ حرارت خاص طور پر پنجاب اور خیبر پختون خواہ شمالی میدانی علاقوں میں ممکن ہیں۔ جنوبی پنجاب اور سندھ کے میدانی علاقوں میں بھی درجہ حرارت معمول سے قدرے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ اس کی وجہ ان علاقوں میں معمول سے کم بارش متوقع ہے۔
اس موسم کے دوران خاص طور پر جنوبی سندھ اور بلوچستان کے جنوبی حصوں میں معمول سے بہت کم بارشیں ہوں گی۔ اس موسم بہار میں زیادہ تر درجہ حرارت معمول کے مطابق یا معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
ماہانہ اور ہر موسم کی بروقت پیشگوئی جاننے کے لیے ہماری ویب سائٹ ملاحظہ فرماتے رہیں۔