تازہ ترین
Home / تازہ ترین موسمی صورتحال / ماہانہ پیشگوئی فروری 2025: شمالی خیبر پختونخواہ اور گلگت بلتستان میں اچھی برفباری/ بارش متوقع۔ میدانی علاقوں میں خشک سالی کی صورتحال جاری رہنے کا امکان۔ تفصیلی پیشگوئی پڑھیں

ماہانہ پیشگوئی فروری 2025: شمالی خیبر پختونخواہ اور گلگت بلتستان میں اچھی برفباری/ بارش متوقع۔ میدانی علاقوں میں خشک سالی کی صورتحال جاری رہنے کا امکان۔ تفصیلی پیشگوئی پڑھیں

 

ماہانہ پیشگوئی (فروری 2025): معمول سے کم بارش/ برفباری متوقع۔ درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کا امکان۔

دستیاب شدہ جدید ترین موسمی ماڈل ریپڈ ای سی ایم ڈبلیو ایف کی مدد سے موسم کا حال نے فروری 2025 کی ماہانہ پیشگوئی تیّار کی ہے۔

تفصیلات:
⦿ پورے ماہ کے دوران 6 سے 8 مغربی ہواؤں کے سلسلے متوقع ہیں۔

⦿ بارشیں اور برفباری مجموعی طور پر پورے ملک میں معمول سے کم رہنے کی توقع ہے۔ چترال، کوہستان، مغربی گلگت بلتستان، بالائی سوات اور دیر کے علاقوں میں معمول سے زیادہ یا معمول کے مطابق بارش / برفباری کا امکان ہے۔

⦾ بارش کے اوقاتِ کار: فروری کے پہلے ہفتے میں زیادہ تر موسم خشک رہے گا۔ تاہم ملک کے شمالی علاقوں میں نسبتاً وسیع پیمانے پر بارش کے سلسلے فروری کے دوسرے ہفتے کے اختتام سے متوقع ہیں۔ زیادہ تر موسمی ماڈلز متّفق ہیں کہ خیبرپختونخواہ کے پہاڑی علاقوں اور بالخصوص مغربی گلگت بلتستان میں اچھی برفباری اور بارش ہوسکتی ہے، جو کہ پشاور، مردان، راولپنڈی، اسلام آباد، جہلم اور سیالکوٹ کے جنوب تک اثر انداز ہو سکتے ہیں۔ ماڈلز کے مطابق فروری کے تیسرے اور چوتھے ہفتے میں کم از کم 4 سے 5 مزید مغربی ہواؤں کے سلسلے اثرانداز ہوسکتی ہیں جن سے کہیں کہیں بارش متوقع ہے لیکن پنجاب اور خیبرپختونخواہ کے میدانی علاقوں میں مجموعی طور پر یہ مہینہ خشک ہی رہے گا۔ ماہ کے آخری عشرے کے دوران شمال میں 2 سے 4 بارشوں کے سلسلے متوقع ہیں اور شمالی بلوچستان (بشمول کوئٹہ) کے کچھ علاقوں میں بھی بارش کے آثار ہیں۔ تاہم بلوچستان کے تمام علاقوں میں مجموعی طور پر معمول سے کم بارش کا امکاان ہے۔

موسم کا حال کے مطابق درمیانی شدّت کی خشک سالی جاری رہے گی۔

⦿ برفباری گلگت بلتستان میں مجموعی طور پر معمول سے زیادہ یا معمول کے مطابق ہونے کا امکان ہے جس میں گوپس اور بالائی خیبرپختونخواہ بشمول چترال اور کوہستان کے علاقے شامل ہیں۔ تاہم آزاد کشمیر، گلیات، مری اور بلوچستان میں معمول سے کم برفباری متوقع ہے۔

⦾ درجہ حرارت کی صورتحال: فروری 2025 میں مجموعی طور پر درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کی توقع ہے۔ مغربی اور شمالی علاقوں بشمول خطّہٰ پوٹھوہار میں حقیقی اوسطاً درجہ حرارت معمول سے 2 ڈگری سینٹی گریڈ تک زیادہ ریکارڈ ہو سکتے ہیں۔ پنجاب، خیبرپختونخواہ اور سندھ کے میدانی علاقوں میں بھی نسبتاً گرم موسم متوقع ہے۔ سابقہ فاٹا اور خیبرپختونخواہ کے مغربی علاقوں اور بلوچستان کے مغربی حصّوں میں درجہ حرارت معمول سے 1 سے 3 تک زیادہ ریکارڈ ہو سکتے ہیں۔ بالائی خیبرپختونخواہ اور گلگت بلتستان میں درجہ حرارت معمول کے آس پاس یا معمول سے تھوڑا کم رہنے کا امکان ہے۔

⦿ ابر آلودگی: فروری 2025 کے دوران پاکستان بھر میں مجموعی طور پر معمول سے کم رہنے کی توقع ہے۔

⦿ ہواؤں کی رفتار: مجموعی طور پر معمول سے تھوڑی زیادہ ہو سکتی ہے۔

⦿ ہوا کا معیار: موسم کا حال کے تجزئے کے مطابق اس مہینے ہوا کے ناقص معیار کا مسئلہ برقرار رہ سکتا ہے تاہم گزشتہ سالوں کے مقابلے میں زیادہ خراب نہیں ہوگا کیونکہ مشرقی اور جنوبی پنجاب کے روایتی طور پر آلودہ رہنے والے علاقوں (بشمول لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، ساہیوال اور ملتان ڈویژنز) میں ہوا کی رفتار مناسب رہے گی۔ مغربی ہواؤں کے سلسلے سے قبل رات اور صبح کے اوقات دھند بن سکتی ہے، البتّہ سموگ کے امکانات کم ہیں۔

⦾ ہماری فیس بک پیج کو لائک کریں اور ویب سائٹ باقاعدہ وزٹ کرتے ہیں، جہاں آپ پورے مہینے کی پیشگوئی اردو میں حاصل کر سکتے ہیں! تازہ ترین موسمی اپڈیٹس کیلئے ہمارے ساتھ رہیں!

 

About amnausmani

Check Also

29 جنوری 2025 : آج تقریباً 32 ڈگری کیساتھ ٹھٹّھہ ملک کا گرم ترین مقام رہا۔ کالام میں سارا دن برفباری، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت منفی 0.5 تک محدود

مغربی ہواؤں کے زیرِ اثر بالائی پنجاب، خیبر پختونخواہ اور شمالی بلوچستان میں بادل چھاۓ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے