تازہ ترین
Home / تازہ ترین موسمی صورتحال / 27 جنوری 2025: متوقع موسمی صورتحال کے پیشِ نظر کسانوں کی رہنمائی

27 جنوری 2025: متوقع موسمی صورتحال کے پیشِ نظر کسانوں کی رہنمائی

یہ پوسٹ خاص طور پر خیبرپختونخواہ اور پنجاب کے بارانی علاقوں کے کسانوں کیلئے تیّار کی گئی ہے:

 1) موجودہ موسمی حالات فصلات پر کسی قسم کی بیماری کیلئے موافق نہیں ہے۔ تاہم کسانوں کو چاہئے کہ روز مرّہ اپنے کھیتوں کا معائنہ کریں اور کسی بھی قسم کے آثار نظر آنے پر محکمہ زراعت سے رابطہ کریں۔

2) رات کو زیادہ ٹھنڈ اور کہرا پڑھ جانے سے فصلات کو طبعی نقصان ہو سکتا ہے۔ زیادہ ٹھنڈ کے اثرات سے بچنے کے لیے فصلات کو تر حالت میں رکھیں۔ اور اگر زمین زیادہ خشک ہے تو پانی صبح کے وقت دھوپ میں لگائیں۔

3) ٹنل میں لگاۓ گئے بے موسمی سبزیات اور فصلات کے پلاسٹک کو بند رکھیں۔

4) اس سال موسم بہار وقت پر متوقع ہے۔ لہذا نئے باغات ماہ فروری کے 15 تاریخ سے پہلے پہلے لگائیں تاکہ بعد میں کھونپلے متاثر نہ ہو۔

5) باغات اور پھلدار پودوں کے لیے بقدرِ ضرورت خوراک، پودے کے جاگنے سے پہلے پہلے پودے کے جڑوں کو لگائیں۔

6) محکمہ آبپاشی خیبرپختونخواہ کے مطابق نہروں میں پانی 10 فروری تک بند رہے گا اور ماہ فروری میں بھی بارشوں کا کوئی خاص امکان نہیں ہے۔ اس دوران فصل کو خشک سالی کے اثر سے بچانے کیلئے متبادل ذرائع سے پانی کا بندوبست کریں۔

ڈاکٹر جان محمّد ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر ایگریکلچر، زیریں سوات

About w3badmin

Check Also

ٹیسٹ پوسٹ ،اگلے 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف شہروں میں موسم کیسا رہے گا؟ جانئیے اس پوسٹ میں

اگلے 24 گھنٹوں کے دورن ملک کے مختلف مقامات پر موسم کیسا رہے گا ؟ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے