پنجاب اور خیبر پختونخوا میں فضائی آلودگی بدستور خراب۔گزشتہ روز پشاور کے علاقے (دلزک روڈ) میں اوسط AQI 302 ریکارڈ کیا گیا۔ لاہور، سیالکوٹ اور پشاور میں گزشتہ روز اوسط AQI 200 سے زائد ریکارڈ ہوا۔
200 سے زائد AQI تمام جانداروں کے لئے انتہائی مضر صحت ہے۔ احتیاطی تدابیر اختیار کر کے آپ بہت سی بیماریوں سے بچ سکتے ہیں۔ گھر سے باہر نکلتے ہوئے ماسک اور چشمے کا استعمال کریں اور گھر کے اندر ایئر کنڈیشنر ہوا کی سیٹینگ پر یا ائر پیوریفائر کا استعمال کریں۔
ملک کے مختلف شہروں میں گزشتہ روز ریکارڈ کیا گیا ہوا کا معیار مندرجہ ذیل فہرست سے جانئیے
فضائی معیار اوسط | علاقے | |
188 | راولپنڈی ( بحریہ ٹاون فیز 2 ) | |
140 | راولپنڈی ( چکبیلی خان ) | |
178 | اسلام آباد ( امریکی سفارت خانہ ) | |
176 | اسلام آباد شہر ( مجموعی طور پر ) | |
184 | اسلام آباد زون 5 ( میانہ تھب، دیہی علاقہ ) | |
210 | لاہور شہر ( مجموعی طور پر) | |
244 | لاہور ( امریکی سفارت خانہ ) | |
203 | لاہور ( ڈی ایچ اے، فیز8 ) | |
204 | سیالکوٹ ( چٹی شیخاں ) | |
229 | پشاور( مجموعی طور پر ) | |
302 | پشاور ( دلزک روذ) | |
209 | پشاور ( امریکی سفارت خانہ ) | |
113 | کراچی شہر ( مجموعی طور پر ) | |
179 | فیصل آباد ( بٹالہ کالونی ) | |
196 | ملتان ( محکمہ جنگلی حیات انٹرنیشنل آفس ) | |
37 | ضلع مہمند ( پرتہ کلی ) | |
154 | ایبٹ آباد | |
186 | ہری پور (شہری و دیہی علاقے مجموعی طور پر) | |
117 | کوئٹہ ( محمکہ جنگلی حیات انٹرنیشنل آفس ) | |
188 | ڈیرہ اسمعیل خان ( بلوچ نگر ) | |
– | گلگت ( نزد اخلاق جان اسٹیڈیم ) | |
– | سکردو ( شہر ) | |
179 | سکھر | |
– | رحیم یار خان | |
فضائی معیار | ہوا کا معیار جانچنے کے لئے رہنما فہرست | |
0-50 | صاف فضا | |
51-100 | معتدل فضا ئی آلودگی | |
101-200 | مضر صحت فضا | |
201-300 | انتہائی مضر صحت فضا | |
301-500 | خطرناک حد تک آلودہ فضا |