تازہ ترین
Home / تازہ ترین موسمی صورتحال / دسمبر 2024 پیشن گوئی : معمول کے مطابق درجہ حرارت، معمول سے کم بارشیں اور برفباری!

دسمبر 2024 پیشن گوئی : معمول کے مطابق درجہ حرارت، معمول سے کم بارشیں اور برفباری!

دسمبر 2024  پیشن گوئی: معمول سے کم بارشیں / برفباری – دسمبر میں درجہ حرارت معمول کے مطابق متوقع!
تفصیلات:
⚫ سردیاں اس سال وقت پر شروع ہوجائیں گی ، جن کا آغاز عام طور پر دسمبر کے پہلے 1 سے 2 ہفتوں میں ہوتا ہے۔ پچھلی 6 سردیاں غیر معمولی تھیں، کیونکہ سردیاں معمول سے 2 سے 3 ہفتے پہلے شروع ہو جاتی تھیں اور بہت زیادہ شدید ہوتی تھیں!
دستیاب جدید ترین موسمی ماڈل (ECMFW) کا استعمال کرتے ہوئے، Weather Busters Pakistan موسم کا حال کے منتظم نے آپ کے لیے دسمبر کا طائرانہ جائزہ تیار کیا ہے!


⚫ خلاصہ: پنجاب اور سندھ کے میدانی علاقوں میں زیادہ تر اگلے کئی ہفتوں تک خشک موسم جاری رہے گا کیونکہ موسمی حالات ایک جیسے برقرار رہیں گے۔ ہوا کا معیار سال کے ان دنوں اب تک کے بدترین AQIs میں سے ہو گا۔ پنجاب اور سندھ کے دھند والے علاقوں میں دن کے وقت درجہ حرارت معمول کے قریب رہے گا۔ ملک کے جنوبی نصف حصے میں رات کے وقت کا درجہ حرارت معمول سے 1 سے 3 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کی توقع ہے۔
⚫ فعال موسم: مغربی ہوائیں WD ملک کے بالائی حصوں پر معمول کے مطابق اثر انداز ہوتی رہیں گی، جس سے گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور کشمیر کے مختلف علاقوں میں برفباری اور بارش کا امکان ہے۔ موجودہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ 2 دسمبر تک ختم ہونے کے بعد، ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد، خشک رہنے کی توقع ہے اور ملک کے بیشتر حصوں میں درجہ حرارت 2 سے 4 ڈگری سینٹی گریڈ کم رہنے کا امکان ہے۔ 10 سے 12 دسمبر کے درمیان ملک کے بالائی علاقوں میں ایک طاقتور مغربی ہواؤں کا سلسلہ WD داخل ہونے کی توقع ہے۔ جس سے کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا کے پہاڑوں اور بالائی علاقوں میں اچھی برف باری ہوسکتی ہے۔ دسمبر کے دوسرے ہفتے کے آخر میں آنے والی سردی کی لہر سے موسم سرما کا باقاعدہ آغاز کرے گی ۔ اس دسمبر میں راولپنڈی/اسلام آباد میں زیادہ ترموسم خشک رہنے کی توقع ہے۔


⚫ درجہ حرارت کے لحاظ سے اس ماہ معمول ہٹ کر کچھ بھی متوقع نہیں ہے۔ جبکہ ان سردیوں میں اوسط درجہ حرارت معمول سے تھوڑا سا زیادہ ہی رہنے کی توقع ہے، کیونکہ اس ماہ کم از کم 4 سے 6 مغربی ہواؤں WDs کے سلسلے پاکستان کو متاثر کریں گے۔ جس کے نتیجے میں ، پنجاب، سندھ، اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں درجہ حرارت معمول (+/-1 °C) کے مطابق متوقع ہیں۔ دھند والے علاقوں میں، درجہ حرارت معمول سے بہت نیچے رہنے کا امکان ہے، جبکہ رات کے وقت درجہ حرارت معمول سے تھوڑا زیادہ ہو سکتا ہے۔ گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا ، بلوچستان اور کشمیر کے اونچائی والے علاقوں میں درجہ حرارت معمول کے قریب رہنے کی توقع ہے! اس مہینے کوئی شدید سردی کی لہر کی متوقع نہیں ۔ تاہم، اس ماہ درجہ حرارت موسم سرما کے مطابق سرد رہنے کا امکان ہے۔


⦿ مجموعی طور پر گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا اور کشمیر کے پہاڑوں میں بارش اور برف باری معمول سے تھوڑی کم رہے گی۔ خیبرپختونخوا بشمول مشرقی بلوچستان کے میدانی علاقوں اور کوئٹہ سمیت ملک کے مغربی حصوں میں بارشیں معمول سے قدرے کم ہونے کا امکان ہے، ان علاقوں میں دسمبر کے پورے مہینے کچھ مغربی ہواؤں کے سلسلے ہلکی بارش اور برف باری کا باعث بنتے رہیں گے۔ لیکن ان علاقوں کا موسم پنجاب اور سندھ سے کافی حد تک بہتر ہوگا جہاں معمول سے کم یا اس سے بھی نیچے  بارش متوقع ہے۔ جنوبی خیبر پختونخوا اور پنجاب کے بیشتر علاقوں میں دسمبر مکمل طور پر خشک ثابت ہو سکتا ہے۔ یہ خشک موسم شمال مشرقی پنجاب میں خاص طور پر طویل دھند کا سبب بنے گا۔


⦿ سموگ خطرناک حد تک پنجاب خاص طور پر شمال مشرقی خیبر پختونخوا اور سندھ میں پھیلتی رہے گی۔ فضائی آلودگی کی ہم نگرانی کرتے رہیں گے ، ہوا کے معیار میں کوئی بہتری یا نمایاں خرابی کی بروقت اپ ڈیٹس اپنے فیسبک اور ویب سائیٹ سے آپ کو فراہم کرتے رہیں گے ۔ لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، ملتان، ساہیوال، پشاور، بہاولپور اور اس سے ملحقہ علاقوں کی حساس آبادی کو سموگ کے اوقات میں ماسک پہننا چاہیے۔ گھروں کے اندر ایئر پیوریفائر/کنڈیشنر آلودگی میں کمی پیدا کرنے میں مدد کر سکتے ہیں۔
⦿ اس موسم سرما میں ملک کے بیشتر حصوں میں ہوا میں نمی معمول سے قدرے کم رہے گی۔
⦿ ہوا کی رفتار معمول سے قدرے کم رہے گی۔ تیز ہواؤں کے چلنے کا کوئی امکان متوقع نہیں ہے۔
⦾ ہمارے پیج کو لائک کریں تاکہ اس کے اصل ہونے سے پہلے پورے مہینے کی پیشن گوئی موصول ہو سکے! اردو ترجمہ کے لیے mosam.com.pk وزٹ کریں۔

About amnausmani

Check Also

1 دسمبر 2024 : ملک بھر کے درجہ حرارت میں کمی۔ سکردو منفی 5 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ ملک کا سرد ترین مقام ۔ ملک بھر کے درست درجہ حرارت جانئیے

مغربی ہواؤں کی موجودگی کی وجہ سے گزشتہ روز ملک کے بیشتر علاقوں کے درجہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے