3 دن پیش گوئی: اچھی خبر! ہوا کا معیارAQI اگلے ہفتے بہتر ہوگا! بارش/گرج چمک کا امکان!
⦿ کیا: ایک مغربی ہواؤں کا سلسلہ (WD) بالائی خیبرپختونخوا، پوٹھوہار کے علاقوں اور آزاد کشمیر میں تیز ہواؤں، ژالہ باری اور ہلکی سے درمیانی بارش کے ساتھ مختلف مقامات پر / کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا سبب بنے گا۔ بلوچستان میں دھوپ چھائی رہے گی اور ہوا چلنے کا امکان۔۔
⦿ کب: 10 نومبر سے 14 نومبر 2024 تک
⦿ کہاں: شمالی اور وسطی کے پی کے اور پنجاب، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر۔
تفصیلات:
⦿ ایک مغربی ہواؤں کا سلسلہ (WD) اتوار کی شام سے پیر کے اوائل تک ملک کے بالائی اور وسطی حصوں کو متاثر کرے گا، اور منگل کی شام تک ختم ہو جائے ہوگا۔ ایبٹ آباد، پشاور ویلی، ہزارہ، مالاکنڈ، اسلام آباد/ راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، بنوں، کرک، کوہاٹ اور میانوالی کے علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ (نقشہ 1 اور 2 چیک کریں)
⦿ شمالی کے پی کے اور گلگت بلتستان میں 8,500 فٹ سے زیادہ بلند پہاڑی مقامات پر برفباری کا امکان ہے۔ مینگورہ سمیت وادی دیر اور سوات میں ہلکی بارش کی توقع ہے۔
⦿ گرج چمک کے ساتھ بارش کا یہ طوفان پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے بالائی اور وسطی علاقوں کو متاثر کرے گا: وادی پشاور، خطہ پوٹھوہارسطح مرتفع اور اٹک کے علاقے میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے، اس دوران ہواؤں کی رفتار زیادہ سے زیادہ 70 کلومیٹر فی گھنٹہ رہنے کا امکان ہے۔ شمال مشرقی پنجاب میں، زیادہ تر موسم ہوا دار رہے گا، جس سے ہوا ئی آلودگی میں کمی واقع ہو گی اور ہوا کا معیار بہت بہتر ہو جائے گا مگر اس کے ساتھ گوجرانوالہ اور لاہور میں بارش کا امکان کم ہے جبکہ جڑواں شہروں میں، شمال مغربی ہواؤں (NW) کے ساتھ 25 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل سکتی ہیں اور بارش و گرج چمک کے دوران ہواؤں کی رفتار40 سے 60 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے۔ اس خطے میں عمومی طور پر 5 سے 15 ملی میٹر تک کی بارش متوقع ہے۔ تیز ہوائیں جنوب میں فیصل آباد اور ملتان کے AQI کو بہتر بنانے میں نمایاں مدد کریں گی۔
⦿ AQI پیشن گوئی: کل پنجاب، کے پی کے اور بالائی سندھ میں ہوا کا معیار بدترین( خطرناک حد تک انتہائی مضر صحت) ہوگا۔ باہر جانے سے گریز کریں اور جن کمروں میں آپ وقت گزارتے ہیں، ان کے اندر کی ہوا کے معیار( AQI) کو بہتر بنانے کے لیے ایئر پیوریفائر کا استعمال کریں۔ تاہم، منگل سے کے پی کے اور پنجاب کے بالائی اور وسطی حصوں کی فضا ئی آلودگی( AQI ) میں نمایاں طور پر کمی ہو جائے گی۔ پنجاب کے انتہائی جنوبی علاقوں اور بالائی سندھ کی فضا ئی آلودگی میں شاید نمایاں بہتری نظر نہ آئے۔ سندھ میں AQI، دریائے سندھ کے ساتھ وسطی حصوں میں خاص طور پر اس کے شہروں میں خراب ہوسکتا ہے۔
⦿ آزاد کشمیر کے (5000 فٹ سے زیادہ) بلند پہاڑی علاقوں میں زیادہ تر بادل ، ہلکی بارش / بوندا باندی کے ساتھ۔ زیادہ سے زیادہ 40 کلومیٹر فی گھنٹہ (شمالی) تک ہوا کے جھکڑ چلنے کے ساتھ موسم ہوا دار رہنے کا امکان ہے جبکہ 9000 فٹ سے زیادہ بلند پہاڑی مقامات پر ، #برفباری ہونے کی توقع ہے۔
⦿ پاکستان کے درجہ حرارت میں کمی : بلوچستان میں کل درجہ حرارت میں یک دم شدید کمی متوقع ہے جس سے کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 4 ڈگری سینٹی گریڈ سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر جائے گا، جہاں 40 سے 50 کلومیٹر فی گھنٹہ تک کی رفتار کے شمال مغربی ہوا (NW) کے جھکڑ چلنے کا امکان ہے ۔ تربت میں منگل کو 50 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زیادہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی۔ پنجاب میں دن کا درجہ حرارت معمول کے قریب رہے گا۔ منگل تک خیبر پختونخوا، پنجاب اور سندھ کے میدانی علاقوں میں 3 سے 5 ڈگری سینٹی گریڈ تک کی کمی متوقع ہے۔ (نقشہ 3 اور 4)