پاکستان کے بیشر مقامات کی فضائی آلودگی میں اضافہ ہوا۔ پنجاب کےشمال مشرقی علاقوں کی ہوا انتہائی خطرناک حد تک آلودہ ہو چکی ہے ۔جس سے تمام جانداروں کی زندگی کو خطرہ ہے۔ لاہور، ملتان ،گوجرنوالہ ،سیالکوٹ ،سکھر ، رحیم یار خان اور پشاور میں موجود افراد ماسک اور چشموں کا استعمال کریں۔ گھر میں داخل ہو کر ہاتھ ، منہ اور جسم کے کھلے حصے اچھی طرح صابن سے دھوئیں۔
ائر پیوریفائر اور ائر کنڈیشنز کا استعمال کریں۔ حساس افراد، بچے، عمر رسیدہ اور بیمار افراد، حاملہ خواتین اپنی سرگرمیاں گھروں تک محدود رکھیں۔ یاد رکھیں 200 سے زائد آلودہ فضائی معیار میں مسلسل سانس لینے سے عمر کا دورانیہ بھی کم ہو جاتا ہے۔
آج دوپہر 1 بجے سب سے زیادہ آلودہ فضا ملتان کی ریکارڈ کی گئی جہاں اوسط فضائی آلودگی 312 ریکارڈ کی گئی۔ جبکہ گزشتہ روز لاہور کی فضا انتہائی خطرناک حد تک سب سے زیادہ آلودہ رہی۔ کل سب سے زیادہ آلودہ فضا لاہور ڈی ایچ اے فیز 8 میں فضائی آلودگی 827 تک جا پہنچی جو نا صرف انسانوں بلکہ ہر قسم کے جانداروں کی صحت کے لئے خطرناک ہے۔
ملک کے دیگر چند شہروں میں ریکارڈ فضائی آلودگی ذیل میں موجود فہرست سے جانئیے،
فضائی معیار اوسط | علاقے | |
180 | راولپنڈی ( بحریہ ٹاون فیز 2 ) | |
153 | راولپنڈی ( چکبیلی خان ) | |
163 | اسلام آباد ( امریکی سفارت خانہ ) | |
152 | اسلام آٓباد شہر ( مجموعی طور پر ) | |
514 | لاہورشہر ( مجموعی طور پر) | |
703 | لاہور ( امریکی سفارت خانہ ) | |
827 | لاہور ( ڈی ایچ اے، فیز8 ) | |
232 | سیالکوٹ ( چٹی شیخاں ) | |
275 | پشاور. (دلزاک روڈ) | |
191 | پشاور ( امریکی سفارت خانہ ) | |
87 | کراچی شہر( مجموعی طور پر ) | |
282 | فیصل آباد ( با ٹلا کالونی ) | |
274 | ملتان ( شمس آباد ) | |
66 | ضلع مہمند ( پرتہ کلی ) | |
155 | ہری پور (شہری و دیہی علاقے مجموعی طور پر ) | |
120 | کوئٹہ ( محمکہ جنگلی حیات انٹرنیشنل آفس ) | |
195 | ڈیرہ اسمعیل خان ( بلوچ نگر ) | |
147 | گلگت ( نزد اخلاق جان اسٹیڈیم ) | |
100 | سکردو ( شہر ) | |
206 | سکھر | |
367 | رحیم یار خان | |
فضائی معیار | ہوا کا معیار جانچنے کے لئے رہنما فہرست | |
0-50 | صاف فضا | |
51-100 | معتدل فضا ئی آلودگی | |
101-200 | مضر صحت فضا | |
201-300 | انتہائی مضر صحت فضا | |
301-500 | خطرناک حد تک آلودہ فضا |