تازہ ترین
Home / تازہ ترین موسمی صورتحال / 29اکتوبر 2024 : پاکستان میں فضائی آلودگی میں اضافہ۔ پنجاب کے شمالی علاقوں میں سیالکوٹ چٹی شیخاں کی ہوا انتہائی خراب۔

29اکتوبر 2024 : پاکستان میں فضائی آلودگی میں اضافہ۔ پنجاب کے شمالی علاقوں میں سیالکوٹ چٹی شیخاں کی ہوا انتہائی خراب۔

گزشتہ روز پاکستان کے بیشر مقامات کی فضائی آلودگی میں اضافہ ہوا۔ پنجاب کےشمال مشرقی علاقوں کی ہوا انتہائی خطرناک حد تک آلودہ ہو چکی ہے ۔جس سے تمام جانداروں کی زندگی کو خطرہ ہے۔ خاص کر سیالکوٹ ناروال، لاہور ، شیخوپورہ اور گردو نواح میں موجود افراد ماسک اور ائر پیوریفائر اور ائر کنڈیشنز کا استعمال کریں۔ حساس افراد، بچے، عمر رسیدہ اور بیمار افراد، حاملہ خواتین اپنی سرگرمیاں گھروں تک محدود رکھیں۔ یاد رکھیں 200  سے زائد آلودہ فضائی معیار میں مسلسل سانس لینے سے عمر کا دورانیہ بھی کم ہو جاتا ہے۔

گزشتہ روز سیالکوٹ چٹی شیخاں کی ہوا انتہائی مضر صحت ریکارڈ ہوئی۔ جہاں ہوا کا اوسط اے کیو آئی 495 ریکارڈ ہوا ۔ لاہور میں امریکی سفارت خانہ کے قریب ہوا میں آلودگی کی مقدار اوسطاً 446 ریکارڈ کی گئی۔

ان علاقوں میں موجود عوام سے اپیل ہے کہ گھروں سے باہر کی سرگرمیاں محدود کریں۔ باہر نکلتے ہوئے ماسک اور چشموں کا استعمال لازمی کریں۔

یاد ہے انتہائی آلودہ فضا میں مستقل سانس لینے سے جسمانی اعضا خراب ہونا شروع ہو جاتے ہیں  اور عمر کا دورانیہ بھی کم ہو سکتا ہے۔

ملک کے مختلف علاقون میں گزشتہ روز ریکارڈ کی گئی اوسط فضائی آلودگی ذیل میں موجود فہرست سے جانئیے۔

فضائی معیار اوسط علاقے
207 راولپنڈی ( بحریہ ٹاون فیز 2 )
206 راولپنڈی ( چکبیلی خان )
172 اسلام آباد ( امریکی سفارت خانہ )
179 اسلام آٓباد شہر ( مجموعی طور پر )
405 لاہورشہر ( مجموعی طور پر)
446 لاہور ( امریکی سفارت خانہ )
391 لاہور ( ٹھوکر نیاز بیگ )
495 سیالکوٹ ( چٹی شیخاں )
پشاور. (حیات آباد)
237 پشاور ( امریکی سفارت خانہ )
126 کراچی شہر( مجموعی طور پر )
324 فیصل آباد ( با ٹلا کالونی )
224 ملتان ( شمس آباد )
98 ضلع مہمند ( پرتہ کلی )
183 ہری پور (شہری و دیہی علاقے مجموعی طور پر )
116 کوئٹہ ( محمکہ جنگلی حیات انٹرنیشنل آفس )
216 ڈیرہ اسمعیل خان ( بلوچ نگر )
96 گلگت ( نزد اخلاق جان اسٹیڈیم )
94 سکردو ( شہر )
236 سکھر
فضائی معیار ہوا کا معیار جانچنے کے لئے رہنما فہرست
0-50 صاف فضا
51-100 معتدل فضا ئی آلودگی
101-200 مضر صحت فضا
201-300 انتہائی مضر صحت فضا
301-500 خطرناک حد تک آلودہ فضا

 

About amnausmani

Check Also

11 نومبر 2024 : ملک کے بالائی علاقوں میں نومبر کی پہلی بارش اور شدید ترین ژالہ باری۔ ہمارے موسمی اسٹیشنز پر سب سے زیادہ بارش شہباز گڑھی مردان میں 39.3 ملی میٹر ریکارڈ ۔

پیشگوئی کے مطابق خیبر پختونخواہ اور گلگت بلتستان  میں گزشتہ شام داخل ہونے والے مغربی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے