تازہ ترین
Home / تازہ ترین موسمی صورتحال / 23 اکتوبر 2024 : پنجاب کے شمال مشرقی علاقوں خاص کر سیالکوٹ اور لاہور کی فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ۔ سیالکوٹ کا فضائی معیار 456 ریکارڈ۔ تفصیلات جانئیے

23 اکتوبر 2024 : پنجاب کے شمال مشرقی علاقوں خاص کر سیالکوٹ اور لاہور کی فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ۔ سیالکوٹ کا فضائی معیار 456 ریکارڈ۔ تفصیلات جانئیے

پنجاب کےشمال مشرقی علاقوں کی ہوا انتہائی خطرناک حد تک آلودہ ہو چکی ہے ۔جس سے تمام جانداروں کی زندگی کو خطرہ ہے۔ سیالکوٹ ناروال، لاہور ، شیخوپورہ اور گردو نواح میں موجود افراد ماسک اور ائر پیوریفائر اور ائر کنڈیشنز کا استعمال کریں۔ حساس افراد، بچے، عمر رسیدہ اور بیمار افراد، حاملہ خواتین اپنی سرگرمیاں گھروں تک محدود رکھیں۔ یاد رکھیں 200  سے زائد آلودہ فضائی معیار میں مسلسل سانس لینے سے عمر کا دورانیہ بھی کم ہو جاتا ہے۔گزشتہ روز سیالکوٹ چٹی شیخاں میں نصب ہمارے اسٹیشن پر فضائی معیار اوسطا 456 اور لاہور میں امریکی سفارت خانہ کے قریب اوسطا 381 ریکارڈ کیاگیا۔

پنجاب کے وسطی میدانوں سمیت بالائی سندھ اور مغربی خیبر پختونخوا اور جنوب مغربی بلوچستان کی فضا بھی انتہائی آلودہ ہے، عوام ماسک اور چشموں کا استعمال کریں۔

پاکستان کے مختلف علاقوں میں گزشتہ روز ریکارڈ کی گئی فضائی آلودگی کا اوسط معیار ذیل کی فہرست سے جانئیے۔

فضائی معیار اوسط علاقے
164 راولپنڈی ( بحریہ ٹاون فیز 2 )
82 راولپنڈی ( چکبیلی خان )
134 اسلام آباد ( امریکی سفارت خانہ )
168 اسلام آٓباد شہر ( مجموعی طور پر )
296 لاہورشہر ( مجموعی طور پر)
381 لاہور ( امریکی سفارت خانہ )
265 لاہور ( ٹھوکر نیاز بیگ )
456 سیالکوٹ ( چٹی شیخاں )
پشاور. (حیات آباد)
198 پشاور ( امریکی سفارت خانہ )
118 کراچی شہر( مجموعی طور پر )
فیصل آباد ( با ٹلا کالونی )
193 ملتان ( شمس آباد )
105 ضلع مہمند ( پرتہ کلی )
176 ہری پور (شہری و دیہی علاقے مجموعی طور پر )
136 کوئٹہ ( محکمہ جنگلی حیات انٹرنیشنل آفس )
201 ڈیرہ اسمعیل خان ( بلوچ نگر )
133 گلگت ( نزد اخلاق جان اسٹیڈیم )
74 سکردو ( شہر )
208 سکھر
فضائی معیار ہوا کا معیار جانچنے کے لئے رہنما فہرست
0-50 صاف فضا
51-100 معتدل فضا ئی آلودگی
101-200 مضر صحت فضا
201-300 انتہائی مضر صحت فضا
301-500 خطرناک حد تک آلودہ فضا

About amnausmani

Check Also

11 نومبر 2024 : ملک کے بالائی علاقوں میں نومبر کی پہلی بارش اور شدید ترین ژالہ باری۔ ہمارے موسمی اسٹیشنز پر سب سے زیادہ بارش شہباز گڑھی مردان میں 39.3 ملی میٹر ریکارڈ ۔

پیشگوئی کے مطابق خیبر پختونخواہ اور گلگت بلتستان  میں گزشتہ شام داخل ہونے والے مغربی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے