تازہ ترین
Home / تازہ ترین موسمی صورتحال / 19 اکتوبر 2024 : پنجاب کے شمال مشرقی علاقوں کی فضا انتہائی مضر صحت۔لاہور ، امریکی سفارت خانہ کے قریب گزشتہ روز فضائی معیار اوسطاً 319 ریکارڈ؛ دیگر مقامات کا فضائی معیار جانئیے

19 اکتوبر 2024 : پنجاب کے شمال مشرقی علاقوں کی فضا انتہائی مضر صحت۔لاہور ، امریکی سفارت خانہ کے قریب گزشتہ روز فضائی معیار اوسطاً 319 ریکارڈ؛ دیگر مقامات کا فضائی معیار جانئیے

ملک بھر میں اسموگ میں روز بہ روز اضافہ ریکارڈ ہو رہا ہے۔ ملک میں پنجاب کے شمال مشرقی علاقے زیادہ متاثر ہیں۔ مگر اس کے ساتھ دیگر علاقوں میں بھی فضائی معیار بد سے بدتر ہو رہا ہے۔

ان علاقوں میں موجود عوام سے اپیل ہے کہ گھروں سے باہر کی سرگرمیاں محدود کریں۔ باہر نکلتے ہوئے ماسک اور چشموں کا استعمال لازمی کریں۔ حساس گروپ کے افراد خاص کر احتیاط سے کام لیں۔ گھروں میں ائر پیوریفائر  استعمال کرین۔

یاد ہے انتہائی آلودہ فضا میں مستقل سانس لینے سے جسمانی اعضا خراب ہونا شروع ہو جاتے ہیں  اور عمر کا دورانیہ بھی کم ہو سکتا ہے۔ 

گزشتہ روز ملک میں سب سے زیادہ خراب فضائی معیار لاہور میں امریکی سفارت خانہ کے قریب 319 اوسطاً ریکارڈ ہوا۔

مختلف شہروں میں گزشتہ روز ریکارڈ کیا گیا اوسط فضائی معیار ذیل میں موجود فہرست سے جانئیے۔

فضائی معیار اوسط علاقے
164 راولپنڈی ( بحریہ ٹاون فیز 2 )
154 راولپنڈی ( چکبیلی خان )
154 اسلام آباد ( امریکی سفارت خانہ )
155 اسلام آٓباد شہر ( مجموعی طور پر )
275 لاہورشہر ( مجموعی طور پر)
319 لاہور ( امریکی سفارت خانہ )
260 لاہور ( ٹھوکر نیاز بیگ )
267 سیالکوٹ ( چٹی شیخاں )
165 پشاور. (حیات آباد)
189 پشاور ( امریکی سفارت خانہ )
116 کراچی شہر( مجموعی طور پر )
212 فیصل آباد ( با ٹلا کالونی )
185 ملتان ( شمس آباد )
88 ضلع مہمند ( پرتہ کلی )
159 ہری پور (شہری و دیہی علاقے مجموعی طور پر )
173 کوئٹہ ( محمکہ جنگلی حیات انٹرنیشنل آفس )
196 ڈیرہ اسمعیل خان ( بلوچ نگر )
105 گلگت ( نزد اخلاق جان اسٹیڈیم )
89 سکردو ( شہر )
234 سکھر
ائر کوالٹی ہوا کا معیار جانچنے کے لئے رہنما فہرست
0-50 صاف فضا
51-100 معتدل فضا ئی آلودگی
101-200 مضر صحت فضا
201-300 انتہائی مضر صحت فضا
301-500 خطرناک حد تک آلودہ فضا

About amnausmani

Check Also

11 نومبر 2024 : ملک کے بالائی علاقوں میں نومبر کی پہلی بارش اور شدید ترین ژالہ باری۔ ہمارے موسمی اسٹیشنز پر سب سے زیادہ بارش شہباز گڑھی مردان میں 39.3 ملی میٹر ریکارڈ ۔

پیشگوئی کے مطابق خیبر پختونخواہ اور گلگت بلتستان  میں گزشتہ شام داخل ہونے والے مغربی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے