تازہ ترین
Home / بارش پر رپورٹ / 6اکتوبر 2024 : محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور ائرپورٹ پر 83 کلو میٹر فی گھنٹہ کی تیز آندھی اور راولپنڈی (چکلالہ) میں 49 ملی میٹر بارش ریکارڈ ۔ تفصیلات جانئیے

6اکتوبر 2024 : محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور ائرپورٹ پر 83 کلو میٹر فی گھنٹہ کی تیز آندھی اور راولپنڈی (چکلالہ) میں 49 ملی میٹر بارش ریکارڈ ۔ تفصیلات جانئیے

ملک کے بالائی علاقوں میں  پیشگوئی کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ داخل ہوا،

جس کی وجہ سے خیبر پختونخواہ ، کشمیر و گلگت بلتستان کے کچھ علاقوں اور بالائی پنجاب کے ساتھ چند وسطی علاقوں میں بھی تیز ہواؤں اور شدید گرج چمک کے ساتھ بارش و ژالہ باری ہوئی۔ تیزہواؤں کی وجہ سے ان علاقوں کا موسم خوشگوار ہو گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور ائر پورت پر 83 کلو میٹر اور اسلام آباد ائر پورٹ پر 81 کلو میٹر فی گھنٹہ کی تیز آندھی ریکارڈ ہوئی۔ اس کے علاوہ کوٹ ادو میں 67 ، سیالکوٹ شہر میں 65 ،لاہور شہر میں 59 ، جہلم میں 59 اور ڈی ائی خان ائر پورٹ پر 51 کلو میٹر کی آندھی ریکارڈ ہوئی۔ جبکہ منڈی بہاؤالدین میں 48 کلو میٹر کی تیز ہوا ریکارڈ کی گئی۔

تقریباً تمام بالائی علاقوں میں شدید گرج چمک کے طوفان دیکھے گئے۔راولپنڈی میں مخلتف مقامات پر شدید ژالہ باری بھی رپورٹ ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش راولپنڈی میں چکلالہ ائر بیس کے مقام پر 49 ملی میٹر، مظفر آباد میں47 ملی میٹر اور بالاکوٹ کے مقام پر 44 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے دیگر علاقوں میں ریکارڈ کی گئی بارش کی مقدار ذیل میں موجود فہرست سے جانئیے۔

محکمہ موسمیات کے اسٹیشن..
بارش کی مقدار (mm) پنجاب
8 اٹک
5 چکوال
23 گوجرنوالا
9 گجرات
8 حافظ آباد
36 اسلام آباد شہر
12 اسلام آٓباد ائر پورٹ
35 جہلم
10 جوہر آباد
11 کامرہ ائر بیس
2 کروڑ(لیہ)
10 قصور
TR کوٹ ادو
8 لاہور شہر
7 لاہور ائر پورٹ
29 منڈی بہاوالدین
7 منگلا
8 میانوالی ائر بیس
25 مری
5 ناروال
6 نور پور تھل
TR اوکاڑہ
49 راولپنڈی چکلالہ
TR سرگودھا ائر بیس
1 سرگودھا شہر
8 شیخوپورہ
23 سیالکوٹ ائر پورٹ
16 سیالکوٹ کینٹ
4 ٹوبہ ٹیک سنگھ
بارش کی مقدار (mm) آزادکشمیروگلگت بلتستان
1 بگروٹ
9 بندی عباس پور
TR بونجی
19 گڑھی دوپٹہ
1 گلگت
8 کوٹلی
47 مظفر آباد ائر پورٹ
46 مظفر آٓباد شہر
2 پنجیرہ
14 راولا کوٹ
19 ٹندالی
بارش کی مقدار (mm) خیبر پختونخواہ
27 باچا خان ائر پورٹ
44 بالکوٹ
5 چیراٹ
2 چترال
8 اپردیر
19 کاکول
11 کھار باجوڑ
2 کوہاٹ ائر بیس
7 لوئر دیر
34 مالم جبہ
8 مردان
4 پتن
25 پشاور ائر بیس
25 پشاور شہر
3 رسالپور
42 سیدو شریف
8 تخت بھائی

 

About amnausmani

Check Also

1 دسمبر 2024 : ملک بھر کے درجہ حرارت میں کمی۔ سکردو منفی 5 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ ملک کا سرد ترین مقام ۔ ملک بھر کے درست درجہ حرارت جانئیے

مغربی ہواؤں کی موجودگی کی وجہ سے گزشتہ روز ملک کے بیشتر علاقوں کے درجہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے