اکتوبر 2024 پیش گوئی: بالائی پنجاب، کے پی کے، گلگت بلتستان میں معمول سے بہت زیادہ بارش۔ معمول سے قدرے زیادہ درجہ حرارت متوقع ہیں۔!
دستیاب جدید ترین موسمی ماڈل ECMWF اور ECMWF کے آرٹیفیشل انٹیلیجنس کا استعمال کرتے ہوئے، ویدر بسٹر پاکستان کے منتظم نے اکتوبر 2024 کے موسم کا ایک طائرانہ جائزہ تیار کیا۔
تفصیلات:
⦿ اس مہینے 4 سے 6 ہلکی سے معتدل شدت والے مغربی ہواؤں کے سلسلوں کا امکان ہے۔ جس کے نتیجے میں ملک کے شمالی اور مغربی حصوں میں گرج چمک اور بارش/ ژالہ باری کے ساتھ آندھی طوفان متوقع ہے۔ ان میں سے 1 یا 2 مغربی ہواؤں کے سلسلے طاقتور ہو سکتے ہیں۔ جس کے نتیجے میں شدید ژالہ باری ہونے ا ور طوفانی ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ، مغربی ہواؤں کے مزید دو سلسلے ملک کے وسطی نصف میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا سبب بن سکتے ہیں، جو شمال مشرقی بلوچستان اور جنوب مغربی پنجاب (بشمول ڈی جی خان)میں بھی اثر انداز ہونے کی توقع ہے۔
⦿ بارش: بالائی پنجاب (خاص طور پر راولپنڈی ڈویژن)، کشمیر، گلگت بلتستان، شمالی خیبرپختونخوا (خاص طور پر ہزارہ، مالاکنڈ، سوات، وادی کاغان کے علاقوں) میں زیادہ تر معمول سے زیادہ بارشیں متوقع ہیں۔ پہلے 10 دنوں کے دوران 2 مغربی سلسلے ملک کے بالائی علاقوں بشمول بالائی پنجاب، بالائی اور وسطی کے پی کے، گلگت بلتستان اور کشمیر کو 5 سے 7 اکتوبر کے درمیان اور پھر 9 سے 11 اکتوبر کے درمیان متاثر کریں گے ۔ بارشوں کا سلسلہ مہینے کے وسط میں کافی بڑے علاقے تک پھیلنے کا امکان ہے ۔ اس ماہ گلگت بلتستسان اور بالائی کے پی کے میں 10,000 فٹ سے زیادہ بلند پہاڑوں پر دوبارہ برفباری ہونے کی توقع ہے ۔
⦿ سندھ، پنجاب کے جنوبی اور مشرقی علاقوں اور جنوبی بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں مجموعی طور پر موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ ہم جیٹ اسٹریمز کے گزرنے کے پرانے پیٹرن کی توقع کر رہے ہیں، جس کے نتیجے میں ملک کے جنوبی نصف حصے معمول سے زیادہ گرم اور خشک رہ سکتا ہے۔
⦿ برفباری: کے پی کے اور کشمیر میں زیادہ ترمعمول کے مطابق یا اس سے قررے کم برفباری متوقع ہے۔ معمول سے زیادہ درجہ حرارت ہونے کی وجہ سے اس مہینے صرف بہت زیادہ بلندی پر برف باری ہوگی۔
⦿ درجہ حرارت: کے پی کے، پنجاب اور سندھ کے میدانی علاقوں میں موسم گرم سے بہت گرم رہنے کا امکان ہے۔ دن کے وقت درجہ حرارت زیادہ ہو گا ، مگر ہر مغربی ہواؤں کے سلسلے کے گزرنے کے ساتھ آہستہ آہستہ درجہ حرارت میں کمی ہوتی جائے گی۔ پہلے 10 دنوں میں 3 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ تک کی اوسط کمی ممکن ہے۔ (نقشے 3 اور 4 دیکھیں)۔ گلگت بلتستان، کشمیر اور بالائی پنجاب، کے پی کے میں زیادہ تر درجہ حرارت معمول کے مطابق رہے گا۔ جبکہ جنوبی پنجاب، سندھ اور بلوچستان سمیت ملک کے جنوبی نصف حصے میں اس ماہ ، درجہ حرارت معمول سے 2 سینٹی گریڈ تک زیادہ رہ سکتا ہے۔
⦿ ہوا: معمول سے قدرے زیادہ تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے ۔ بار بار چلنے والی ہوا کی وجہ سے ملک کے بیشتر بالائی اور مغربی حصوں میں موسم خراب رہنے کا امکان ہے۔
⦿ نمی: موسم معمول سے قدرے زیادہ مرطوب رہ سکتا ہے۔ کیونکہ اکتوبر کے پہلے ہفتے کے دوران موسم گرم ہونے سے آنے والے دنوں میں پھر سے زیادہ مرطوب موسم ہونے کے امکان ہے۔
⦾ ہمارے پیج کو لائک کرکے اس میں شامل ہوں اور اس پیشگوئی کے حقیقت میں وقوع پذیر ہونے سے پہلے پورے مہینے کی پیشن گوئی حاصل کریں! مزید اپ ڈیٹس کے لیے ہمیں فالو کرتے رہیں!