تازہ ترین
Home / بارش پر رپورٹ / 26 ستمبر 2024: اسلام آباد ، راولپنڈی سمیت ملک کے چند بالائی علاقوں میں تیز ہواؤں ،گرج چمک کے ساتھ بارش۔ 75 کلو میٹر فی گھنٹہ کی آندھی اور 72 ملی میٹر بارش کہاں ریکارڈ ہوئی؟ تفصیلات جانئیے

26 ستمبر 2024: اسلام آباد ، راولپنڈی سمیت ملک کے چند بالائی علاقوں میں تیز ہواؤں ،گرج چمک کے ساتھ بارش۔ 75 کلو میٹر فی گھنٹہ کی آندھی اور 72 ملی میٹر بارش کہاں ریکارڈ ہوئی؟ تفصیلات جانئیے

آج بعد دوپہر ملک کے وفاقی دارالحکومت راولپنڈی ڈویژن سمیت چند بالائی علاقوں میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی۔

منگلا، اٹک ، گلیات، منڈی بہاؤالدین ،میر پور آزاد کشمیر اور دیگر ملحقہ علاقوں میں بادل برسنے سے موسم خوشگوار ہو گیا اور درجہ حرارت میں کمی ہوئی تو گرمی کے ستائے لوگوں نے سکھ کا سانس لیا۔

اسلام آباد اور پنڈی گھیب ضلع اٹک کے علاقے کھوڑ میں تیز آندھی کے باعث درخت جڑوں سے اکھڑ گئے۔

راولپنڈی کے علاقے گلشن آباد میں نصب ہمارے موسمی اسٹیشن پر 75 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آندھی کے جھکڑ ریکارڈ کئے گئے ، جبکہ کھوڑ (پنڈی گھیب،ضلع اٹک ) میں نصب ہماری رین گیج پر 72 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

راولپنڈی میں عسکری 14 میں ایک مقامی اسٹیشن پر کلاؤڈ برسٹ بھی ریکارڈ کیا گیا۔ جہاں 200 ملی میٹر سے زیادہ کا رین ریٹ ریکارڈ ہوا۔

ہمارے موسمی اسٹیشنز اور رین گیجز پر ریکارڈ کی گئی ہوا(رفتار) اور بارش کی مقدار ذیل کی فہرست سے جانئیے؛

ہمارےمقامی و موسمی اسٹیشن گیجز
ہوا کی رفتار (کلو میٹر فی گھنٹہ) بارش کی مقدار (mm) مقامی و موسمی اسٹیشن گیجز
55-N 61 بحریہ ٹاؤن فیز 2، راولپنڈی
59-ENE 2 سیٹلائیٹ ٹاؤن (بی بلاک)، راولپنڈی
17 چکلالہ سکیم 3،راولپنڈی
53-NE 6.5 بحریہ ٹاؤن فیز 8، راولپنڈی
75-NE 31 گلشن آباد، راولپنڈی
10 بسالی گاؤں، ضلع راولپنڈی
53-ESE چک بیلی خان ، ضلع راولپنڈی
47-ESE 22 میانہ تھب (زون 5)اسلام آباد
31 سیکٹر F-8 (اسلام آباد)
40-E سیکٹر F-10/2(اسلام آباد)
40-E سیکٹر B-17 (اسلام آباد)
53-SE مرید، چکوال
47-SE 5 میانہ والا، پنڈی گھیب
بارش کی مقدار (mm) ہماری رین گیجز
31 اڈیالہ روڈ(پنجاب ہاوسنگ سوسائیٹی)راولپنڈی
34 سواں گارڈن ، اسلام آباد
72 کھوڑ، پنڈی گھیب، اٹک

About amnausmani

Check Also

1 دسمبر 2024 : ملک بھر کے درجہ حرارت میں کمی۔ سکردو منفی 5 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ ملک کا سرد ترین مقام ۔ ملک بھر کے درست درجہ حرارت جانئیے

مغربی ہواؤں کی موجودگی کی وجہ سے گزشتہ روز ملک کے بیشتر علاقوں کے درجہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے