تازہ ترین
Home / بارش پر رپورٹ / 30 اگست 2024: ملک بھر میں جاری بارشوں نے تباہی مچا دی۔ سندھ اور پنجاب سب سے زیادہ متاثر، بلوچستان، سیلابی ریلوں میں 29 افراد ہلاک، سکردو میں بھی سیلابی ریلے تباہی مچانے لگے،تفصیلات جانیئے۔

30 اگست 2024: ملک بھر میں جاری بارشوں نے تباہی مچا دی۔ سندھ اور پنجاب سب سے زیادہ متاثر، بلوچستان، سیلابی ریلوں میں 29 افراد ہلاک، سکردو میں بھی سیلابی ریلے تباہی مچانے لگے،تفصیلات جانیئے۔

ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے ،سندھ اور پنجاب حالیہ بارشوں سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ، ذرائع ابلاغ کے مطابق پنجاب میں بارشوں سے 105 افراد مختلف حادثات میں ہلاک ہوئے۔ 260 زخمی اور 266 گھر متاثر ہوئے، ملک میں سب سے زیادہ بارش منگلا میں 147.2 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ، جہلم (76.3 ملی میٹر) اور گردونواح میں ہونے والی شدید بارشوں نے تباہی مچا دی، نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔ راجن پور، گوجرنوالہ ،سیالکوٹ، شیخوپورہ کے اضلاع میں شدید بارشوں نے بڑے  پیمانے پر املاک کو نقصان پہنچایا، پانی گھروں اور دکانوں میں داخل ہو گیا۔ بڑے پیمانے پر فصلیں تباہ ہو گئیں۔

 سندھ کے تمام اضلاع حالیہ بارشوں سے متاثر ہیں۔ نوابشاہ، میہڑ، دادو، ٹھٹھہ ،کچھ اور کیر تھر کے پہاڑی سلسلوں سے آنے والے سیلابی ریلوں نے بھی تباہی مچا دی ، حیدر آباد ، ٹنڈو اللہ یار، جیکب آباد ،میر چاہ گورچانی میں ہر طرف پانی، نظام زندگی مفلوج ہو گیا۔

4 روز سے جاری بارش نے علاقے کی شکل بگاڑ دی۔کچے گھر تباہ ہو گئے لوگ نقل مکانی پر مجبور ہو گئے ہیں۔ فصلیں تباہ ہو گئیں، گلی محلے ندی نالوں کی شکل اختیار کر گئے۔ کراچی میں جاری بارش کی وجہ سے  گلیاں اور بازار ندی نالے بن گئے۔ ہر طرف پانی ہی پانی، حیدر آباد میں جاری 2 روز سے بارشوں کی وجہ سے جل تھل ایک ہو گیا۔سکول کالج سمیت بیشتر سرکاری دفاتر  میں پانی داخل ،صبح 8 بجے تک حیدر آباد میں 63 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

اب تک سندھ میں بارشوں کی وجہ سے 6 افراد ہلاک ہو ئے اور سینکڑوں گھر تباہ ہو گئے۔

بلوچستان میں بارشوں اور سیلابی ریلوں نے تباہی مچا دی۔ ڈیرہ مراد جمالی، ہرنائی ،مستونگ ،زیارت، پشین بولان ڈویژن اور گردونواح میں ہونے والی بارشوں کے باعث سیلابی ریلوں کی وجہ سے خطرناک صورتحال پیدا ہو گئی۔سب سے زیادہ بارش سبی میں 22 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

گلگت بلتستان میں بھی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے ،سکردو میں سیلابی ریلوں نے کئی تباہی مچا دی، کئی گاؤں سیلابی ریلوں کی زد میں آ گئے۔مظفر آباد میں 80 ملی میٹر بارش ریکارد کی گئی۔

خیبر پختونخواہ میں بھی بادلوں نے ڈیرے ڈال لئے، اپر دیر میں بارش کے باعٹ لینڈ سلائیڈنگ میں 11 افراد ہلاک ہو گئے۔سب سے زیادہ بارش کاکول میں 66 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صبح 8 بجے تک ریکارڈ کی گئی بارش کی مقدار ذیل میں موجود فہرست سے جانئیے۔

محکمہ موسمیات کے اسٹیشن..
بارش کی مقدار (mm) پنجاب
12 اٹک
TR بہاولپور شہر
12 چکوال
1 ڈیرہ غازی خان شہر
63 فیصل آباد
30.4 گوجرنوالا
35 گجرات
78.4 حافظ آباد
53.3 اسلام آباد شہر
29 اسلام آٓباد ائر پورٹ
38 اسلام آباد گولڑہ
42 اسلام آباد سید پور
3.6 جھنگ
76.3 جہلم
3.2 جوہر آباد
9 کامرہ ائر بیس
22 قصور
TR خانیوال
7 خانپور
32 لاہور شہر
20.4 لاہور ائر پورٹ
98 منڈی بہاوالدین
147.2 منگلا
TR میانوالی ائر بیس
16 ملتان ائر پورٹ
16 ملتان شیر
19 مری
24 ناروال
0.6 اوکاڑہ
34 رحیم یار خان
38 راولپنڈی چکلالہ
9 راولپنڈی کچہری
48 راولپنڈی شمس آباد
3 ساہیوال
30 سرگودھا ائر بیس
30.6 سرگودھا شہر
TR شور کوٹ ائر بیس
19.5 شیخوپورہ
33 سیالکوٹ ائر پورٹ
47.6 سیالکوٹ کینٹ
39.2 ٹوبہ ٹیک سنگھ
بارش کی مقدار (mm) آزادکشمیروگلگت بلتستان
28 استور
1 بگروٹ
33 بندی عباس پور
5 برنا لہ
9.2 بونجی
24 چھاتر کلاس
5 چلاس
20 دہولی
26 گڑھی دوپٹہ
2.7 گلگت
tr ہرمان
30 ہنزہ
34 کوٹلی
80 مظفر آباد ائر پورٹ
68.5 مظفر آٓباد شہر
tr پنجیرہ
28.4 راولا کوٹ
16.3 سکردو
tr ڈنڈالی
بارش کی مقدار (mm) خیبر پختونخواہ
TR باچا خان ائر پورٹ
45 بالاکوٹ
2 بنوں
tr بونیر
5 چیراٹ
1.2 چترال
33 اپردیر
7.4 دروش
66 کاکول
2.3 کالام
TR کوہاٹ ائر بیس
4 مالم جبہ
10 میر کاخانی
7 پاراچنار
3 پٹن
TR پشاور ائر بیس
2 رسالپور
2 سیدو شریف
TR تخت بھائی
بارش کی مقدار (mm) سندھ
24 بدین
13 چھاچھرو
0.6 چھور
8 دادو
8 ڈاہلی
6 دپلو
34 حیدر آباد ائر پورٹ
51.6 حیدر آٓباد شہر
7 اسلام کوٹ
20 جیکب آباد
21 کلوئی
29.4 کراچی ائر پورٹ
1 لاڑکانہ
3 میر پور خاص
22 مٹھی
3 موئنجوداڑو
7 نگر پارکر
7 نوابشاہ ، شہید بینظیرآباد
5 پڈعیدن
10 سکرنڈ
tr سکھر
31.5 ٹنڈوجام
63 ٹھٹھہ
بارش کی مقدار (mm) بلوچستان
1 قلات
17 خضدار
5 لسبیلہ
tr لورالائی
1 پشین
TR کوئٹہ سمنگلی
TR کوئٹہ شاہ ماندہ
26 سبی
tr زیارت
بارش کی مقدار (mm) کراچی محکمہ موسمیات کے اسٹیشن
25 جناح ٹرمینل
38 فیصل بیس
26 مسرور بیس
33 یونیورسٹی روڈ
45 ناظم آباد
36 نارتھ کراچی
19 اورنگی ٹاون
11 ڈی ایچ اے
30 قائد آباد
46 گلشن حدید
30 سرجانی ٹاون
42 کیماڑی
26 گلشن معمار
12 گڈاپ ٹاون (جنوبی )
36 کورنگی 25
29 ایم او ایس
بارش کی مقدار (mm) فیصل آباد
36 علامہ اقبال کالونی
52 مدینہ ٹاؤن
33 ڈوگری بستی
69 غلام محمد آباد
38 گلستان کالونی
بارش کی مقدار (mm) ملتان
63 چونگی نمبر 9
29 شجاع آباد
51 سمیج آباد
بارش کی مقدار (mm) لاہور
18.5 پنجاب یونیورسٹی
بارش کی مقدار (mm) گوجرنوالہ
104 لیاقت باغ
57 پیپلز کالونی
45 شیرانوالا باغ
92 ماڈل ٹاؤن

 

 

About amnausmani

Check Also

ہفتہ وار پیشگوئی :پاکستان میں زیادہ تر موسم خشک اورگرم رہنے کا امکان۔ تفصیلات جانئیے۔

 اگلے 10 روز کی متوقع موسمی صورتحال پیشگوئی: ہوا/گرج چمک ، درجہ حرارت میں اضافہ!  …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے