تازہ ترین
Home / بارش پر رپورٹ / 29 اگست 2024 : پاکستان کے بیشتر مقامات پر گرج چمک کے ساتھ شدید بارشیں ، میرپور خاص میں 143 ملی میٹر ، بدین 112 ملی میٹر بارش ریکارڈ ، جل تھل ایک، تفصیلات جانئیے۔

29 اگست 2024 : پاکستان کے بیشتر مقامات پر گرج چمک کے ساتھ شدید بارشیں ، میرپور خاص میں 143 ملی میٹر ، بدین 112 ملی میٹر بارش ریکارڈ ، جل تھل ایک، تفصیلات جانئیے۔

پیشگوئی کے مطابق ملک کے بیشتر مقامات پر بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔

گرج چمک کے ساتھ ہونے والی بارشوں سے ملک میں جہاں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آتا ہے تو برساتی نالوں کے بھرنے سے کئی مقامات پرسیلابی صورتحال  پیدا ہوگئی۔گلیاں بازار اور نشیبی علاقے بھر گئے۔ اسی طرح کھیت کھلیان زیر آب آنے سے لاکھوں ایکڑ پر کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا۔ کاشتکار پریشان۔ دریائے سندھ میں سیلابی صورتحال۔

میرپور خاص میں 24 گھنٹے میں 143 ملی میٹر بارش اور بدین میں 112 ملی میٹر بارش نے تباہی مچا دی، شدید بارشوں کے باعث گھر، گلیاں اور  بازار زیر آب آنے سے نظام زندگی مفلوج ہو گیا۔ سکول کالج بھی بند کر دئیے گئے ہیں۔ سڑکوں آمد و رفت معطل ہے اور تجارتی مراکز بھی بند ہیں ۔ 

کراچی،حیدر آباد، تھر پارکر ،ماتلی، ٹنڈو اللہ یار اور سندھ کے بیشتر مقامات پر بارشوں کا مسلسل تیسرا روز ، وقفے وقفے سے ہونے والی بارشوں کی وجہ سے نشیبی علاقوں میں پانی بھر جانے سے لوگ نقل مکانی پر مجبور ہو گئے۔

سرگودھا،فیصل آباد ، چنیوٹ میں ہونے والی شدید بارشوں نے علاقے میں ہر طرف جل تھل ایک کر دیا۔ گلیوں، بازاروں، سکول اور نشیبی علاقوں میں پانی ہی پانی ، آمدورفت میں مشکلات۔ خوشاب میں سیلابی ریلے کے باعث سڑکیں ٹوٹ گئیں۔

کشمیر گلگت بلتستان میں بھی بادل برس پڑے ،مختلف علاقوں میں لگاتار بارشوں تیسرا روز۔  بارشوں کے باعث دریائے نیلم میں پانی کی سطح بلند ہو گئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ۔مظفرآباد میں 24 گھنٹوں کے دوران 39 ملی میٹر بارش ریکارڈ ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صبح 8 بجے تک ریکارڈ کی گئی بارش کی مقدار ذیل کی فہرست سے جانئیے۔

محکمہ موسمیات کے اسٹیشن..
بارش کی مقدار (mm) پنجاب
3 بہاولنگر
7 بھکر
8 چکوال
12 فیصل آباد
6 گوجرنوالا
5 گجرات
TR حافظ آباد
1.5 اسلام آباد شہر
5.2 اسلام آٓباد ائر پورٹ
14 اسلام آباد گولڑہ
1 اسلام آباد سید پور
TR جہلم
17.5 جوہر آباد
TR کامرہ ائر بیس
8 قصور
TR خانیوال
36 کوٹ ادو
11.5 لاہور شہر
8.2 لاہور ائر پورٹ
1 لیہ
1 منڈی بہاوالدین
0.4 منگلا
30 میانوالی ائر بیس
6 ملتان ائر پورٹ
1.4 ملتان شیر
5 مری
1 نور پور تھل
61 اوکاڑہ
TR راولپنڈی چکلالہ
2 راولپنڈی کچہری
1 راولپنڈی شمس آباد
34 ساہیوال
70 سرگودھا ائر بیس
58 سرگودھا شہر
0.2 شور کوٹ ائر بیس
9.4 شیخوپورہ
3.5 سیالکوٹ ائر پورٹ
7 سیالکوٹ کینٹ
23.3 ٹوبہ ٹیک سنگھ
بارش کی مقدار (mm) آزادکشمیروگلگت بلتستان
28 استور
22 بگروٹ
5 بندی عباس پور
TR برنا لہ
15.2 بونجی
75 چھاتر کلاس
13 چلاس
8 دہولی
17.2 گڑھی دوپٹہ
13.4 گلگت
15.3 ہنزہ
2 کوٹلی
39 مظفر آباد ائر پورٹ
20 مظفر آٓباد شہر
TR پنجیرہ
7.3 راولا کوٹ
2 سکردو
TR ڈنڈالی
بارش کی مقدار (mm) خیبر پختونخواہ
16 بالاکوٹ
9 ڈیرہ اسمعیل خان،ائر پورٹ
34 ڈیرہ اسمعیل خان شہر
26 کاکول
8 پٹن
بارش کی مقدار (mm) سندھ
112 بدین
53 چھاچھرو
81 چھور
2 دادو
39 ڈاہلی
74 دپلو
63 حیدر آباد ائر پورٹ
53 حیدر آٓباد شہر
38 اسلام کوٹ
41 کلوئی
11.6 کراچی ائر پورٹ
3 خیر پور
1 لاڑکانہ
143 میر پور خاص
70 مٹھی
3 موئنجوداڑو
32 نگر پارکر
15 نوابشاہ ، شہید بینظیرآباد
3 پڈعیدن
TR رویڑی
9 سکرنڈ
61 ٹنڈوجام
25 ٹھٹھہ
بارش کی مقدار (mm) کراچی محکمہ موسمیات کے اسٹیشن
9.6 جناح ٹرمینل
14 فیصل بیس
9 مسرور بیس
12.2 یونیورسٹی روڈ
26.1 ناظم آباد
14.6 نارتھ کراچی
13.1 اورنگی ٹاون
8 ڈی ایچ اے
11.5 قائد آباد
16 گلشن حدید
30 سرجانی ٹاون
21 کیماڑی
11.1 گلشن معمار
3.7 گڈاپ ٹاون (جنوبی )
8.2 کورنگی 25
13 صدر

About amnausmani

Check Also

ہفتہ وار پیشگوئی :پاکستان میں زیادہ تر موسم خشک اورگرم رہنے کا امکان۔ تفصیلات جانئیے۔

 اگلے 10 روز کی متوقع موسمی صورتحال پیشگوئی: ہوا/گرج چمک ، درجہ حرارت میں اضافہ!  …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے