تازہ ترین
Home / بارش پر رپورٹ / 26 اگست 2024 : جنوب مشرقی سندھ میں انتہائی شدید گرج چمک اور بارش، نگرپارکر، تھرپارکر 47 ملی میٹر بارش ریکارڈ ،تفصیلات جانئیے۔

26 اگست 2024 : جنوب مشرقی سندھ میں انتہائی شدید گرج چمک اور بارش، نگرپارکر، تھرپارکر 47 ملی میٹر بارش ریکارڈ ،تفصیلات جانئیے۔

پیشگوئی کے عین مطابق سندھ کے جنوب مشرقی علاقوں میں کل شام سے ہوا کے کم دباؤ کے سبب ضلع تھرپارکر اور عمرکوٹ میں بڑے پیمانے پر گرج چمک کے طوفان بنے اور بارش ہوئی۔

تھر کے کئی علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ معتدل سے تیز اور بعض جگہ پر موسلا دھار بارش ریکارڈ کی گئی۔ پنجاب اور خیبر پختونخوا سمیت ، بلوچستان اور گلگت بلتستان و کشمیر میں بھی چند ایک مقامات پر لوکل ڈویلپمنٹ کی وجہ سے بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صبح 8 بجے تک سب سے بارش تھر کے علاقے نگر پارکر میں 47 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی، بارکھان بلوچستان میں 38 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

اسلام اباد کے مختلف علاقون نیول انکریج، پی ڈبلیو ڈی، سواں گارڈ اور چند ملحقہ علاقوں میں بھی ہلکی بارش ہوئی۔ گوجرنوالہ میں بھی لوکل ڈویلپمنٹ کے نتیجے میں بارش ہوئی۔ سیٹلائیٹ ٹاؤن میں ہماری رین گیج پر 19 اور لیاقت باغ کے مقام پر 30 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

جبکہ ملک کے زیادہ تر دیگر علاقوں میں موسم گرم اور انتہائی مرطوب رہا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صبح 8 بجے تک مختلف علاقوں میں ریکارڈ بارش کی تفصیل ذیل کی فہرست سے جانئیے۔

ہمارےمقامی و موسمی اسٹیشن گیجز
بارش کی مقدار (mm) ہماری رین گیجز
19 سیٹلائٹ ٹاؤن، گوجرانوالہ
محکمہ موسمیات کے اسٹیشن..
بارش کی مقدار (mm) پنجاب
TR فیصل آباد
1 مری
2 سیالکوٹ ائر پورٹ
بارش کی مقدار (mm) آزادکشمیروگلگت بلتستان
1 بندی عباس پور
TR گلگت
1 کوٹلی
1 پنجیرہ
1 ڈنڈالی
بارش کی مقدار (mm) خیبر پختونخواہ
4 چیراٹ
2 اپردیر
1 کالام
TR کھار باجوڑ
19 لوئر دیر
1 پٹن
بارش کی مقدار (mm) سندھ
14 چھاچھرو
12 ڈاہلی
6 دپلو
18 اسلام کوٹ
10 کلوئی
17 مٹھی
47 نگر پارکر
بارش کی مقدار (mm) بلوچستان
38 بارکھان
بارش کی مقدار (mm) گوجرنوالہ
30 لیاقت باغ
10 پیپلز کالونی
28 شیرانوالا باغ

 

About amnausmani

Check Also

1 دسمبر 2024 : ملک بھر کے درجہ حرارت میں کمی۔ سکردو منفی 5 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ ملک کا سرد ترین مقام ۔ ملک بھر کے درست درجہ حرارت جانئیے

مغربی ہواؤں کی موجودگی کی وجہ سے گزشتہ روز ملک کے بیشتر علاقوں کے درجہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے