ملک میں جاری بارشوں کے نتیجے میں جہاں موسم خوشگوار ہو گیا وہیں حالیہ بارشوں کی وجہ سے ملک کا سب سے بڑا تربیلا ڈیم پانی سے مکمل بھر گیا۔
مختلف حادثات میں 2 افراد جان کی جازی ہار گئے اور 4 لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ملیں۔ پنڈی بھٹیاں میں بارش کی وجہ سے سکول کی چھت گرنے سے 2 طلبہ زخمی ہوئے۔
جنوبی پنجاب اور مشرقی بلوچستان میں کئی روز سے وقفے وقفے سے جاری بارشوں کی وجہ سے سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار اور کسی تالاب کا منظر پیش کر رہی ہیں۔ روجھان ،راجنپور، لیاقت پور ،مٹیاری اور ٹنڈو آدم میں بادل خوب برسے تو برساتی پانی لوگوں کے گھروں اور دکانوں میں داخل ہو گیا۔جس سے املاک کو نقصان پہنچا۔ قاضی آباد کے قریب نہر میں شگاف پڑنے سے کچے کے علاقے کے 35 سے زائد گاؤں پانی میں ڈوبنے سے لوگ کشتیوں میں نقل مکانی پر مجبور۔
اسکے علاوہ گجرات ، کھاریاں، گوجرنوالہ، سیالکوٹ، اسلام آباد سمیت خطئہ پوٹھوہار میں بھی آج بھی گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بادل خوب برسے ۔
راولپنڈی میں چک بیلی پر نصب ہمارے موسمی اسٹیشن پر 62 کلو میٹر فی گھنٹہ کی ہواؤں کے ساتھ 48 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی، جبکہ سب سے زیادہ بارش مریدکے، شیخوپورہ میں نصب رین گیج پر 70 ملی میٹر اور سیٹلائیٹ ٹاون ، گوجرنوالہ میں 62 ملی میٹر اور کھوڑ ، پنڈی گھیب ضلع اٹک کے مقام پر نصب رین گیج پر 52 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔
ہمارے دیگر مقامی و علاقائی موسمی اسٹیشنز اور دیگر رین گیجیز پر کتنی بارش ریکارڈ ہوئی؟ دی گئی فہرست سے جانئیے۔
ہمارےمقامی و موسمی اسٹیشن گیجز | ||
ہوا کی رفتار (کلو میٹر فی گھنٹہ) | بارش کی مقدار (mm) | مقامی و موسمی اسٹیشن گیجز |
8 | راولپنڈی: ویسٹریج 1 | |
8 | اصغر مال سکیم (راولپنڈی) | |
41-NNE | 11 | بحریہ ٹاؤن فیز 2، راولپنڈی |
7 | سیٹلائیٹ ٹاؤن (بی بلاک)، راولپنڈی | |
10 | چکلالہ سکیم 3،راولپنڈی | |
16 | بحریہ ٹاؤن فیز 8، راولپنڈی | |
14 | گلشن آباد، راولپنڈی | |
39 | بسالی گاؤں، ضلع راولپنڈی | |
62-E | 48 | چک بیلی خان ، ضلع راولپنڈی |
9 | میانہ تھب (زون 5)اسلام آباد | |
5 | سیکٹر F-8 (اسلام آباد) | |
4 | سیکٹر F-10/2(اسلام آباد) | |
9 | سیکٹر B-17 (اسلام آباد) | |
7 | سیکٹر I-10/1(اسلام آباد) | |
59-SE | 21 | مرید، چکوال |
1.7 | ویسا (حضرو) اٹک | |
1 | پراتہ کلی , مہمند | |
45- | 9 | میانہ والا، پنڈی گھیب |
48-NE | 11 | سمبریال،سیالکوٹ |
18 | سیالکوٹ (چٹی شیخان) | |
11 | خانپور | |
بارش کی مقدار (mm) | ہماری رین گیجز | |
10.5 | اڈیالہ روڈ(پنجاب ہاوسنگ سوسائیٹی)راولپنڈی | |
18 | تلہ گنگ | |
7 | غوری ٹاؤن (زون 4)اسلام آباد | |
7 | سیکڑ بی -17 (اسلام آباد) | |
70 | مرید کے، ضلع شیخوپورہ | |
62 | سیٹلائٹ ٹاؤن، گوجرانوالہ | |
52 | کھوڑ، پنڈی گھیب، اٹک |