تازہ ترین
Home / بارش پر رپورٹ / 18 اگست 2024 : 24 گھنٹے کے دوران سندھ کے مختلف شہروں میں 100 ملی میٹر سے زائد بارش ۔ شہر تالاب کا منظر پیش کرنے لگے۔ تفصیلات جانئیے۔

18 اگست 2024 : 24 گھنٹے کے دوران سندھ کے مختلف شہروں میں 100 ملی میٹر سے زائد بارش ۔ شہر تالاب کا منظر پیش کرنے لگے۔ تفصیلات جانئیے۔

ملک بھر میں مون سون کی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔

شدید بارشوں کے باعث جنوبی ووسطی پنجاب ، سندھ اور بلوچستان کے ندی نالے بپھر گئے، دریاؤں اور نہروں میں سیلابی صورتحال ہے، دریائے چناب میں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ 

کوٹ ادو میں تونسہ کے قریب دریائے سندھ میں4 لاکھ کیوسک کا پانی کا ریلا گزر رہا ہے۔ پانی قریبی آبادیوں میں داخل ہونے سے فصلوں کو بڑے پیمانے پر نقصان ۔

ڈیرہ غازی خان، جھنگ ، راجن پور ، رحیم یار خان، بھر ، ملتان ،لیہ ، کوٹ ادو سمیت دیگر مقامات پر نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔ سب سے زیادہ بارش ڈیرہ غازی خان میں 101 ملی میٹر، جھنگ92.2 ملی میٹر، ملتان چونگی نمبر 9 پر 92 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

 ادھر صوبہ سندھ میں بارشوں نے ہر طرف جل تھل ایک کر دیا، بادل خوب جم کر برسے ، خیرپور 169 ملی میٹر بارش ، لاڑکانہ 123 ، موئنجوداڑو اور روہڑی 119 ،سکھر 100 اور جیکب آباد میں 99 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔ 

صرف 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والی اس بارش نے ان شہروں کی حالات بگاڑ دی ، گلیاں ، بازار، تالاب کا منظر پیش کرنے لگے ، پانی گھروں میں داخل ہو گیا، مختلف مقامات پر بند ٹوٹنے سے پانی فصلوں میں داخل جس سے جہاں کئی ایکڑ پر کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا ، وہیں ریلوے  لائن کو بھی ناقابل استعمال بنا دیا۔ 

بلوچستان میں قلات ، ڈیرہ بگتی، ڈیرہ مراد جمالی ، سبی ، کوہلواور کوہ سلیمان و گردونواح میں تیز آندھی کے ساتھ  ہونے والی شدید بارشوں نے بڑے پیمانے پر نقصان کیا، گھروں کی دیورایں اور چھتیں گرنے کے ساتھ سولر پینل  بھی ٹوٹ گئے۔ تمام علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔ سیلابی ریلے اپنے ساتھ مٹی بہا کر لائے جس سے مخلتف مقامات جوہڑ بن گئے۔ سب سے زیادہ بارش قلات میں 48 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

اسی طرح خیبر پختونخوا اور کشمیر میں بھی کہیں کہیں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ بنوں اورڈیرہ اسمعیل خان میں بادل خوب برسے۔ سب سے زیادہ بارش بنوں میں 48 ملی میٹر ریکارڈ  ہوئی۔

مخلتف حاثادت میں بارشوں کے نتیجے میں اب تک 6 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صبح 8 بجے تک مختلف علاقوں میں ریکارڈ کی گئی بارش کی مقدار ذیل کی فہرست سے جانئیے۔

محکمہ موسمیات کے اسٹیشن..
بارش کی مقدار (mm) پنجاب
32 اٹک
3 بہاولنگر
1.5 بہاولپور ائرپورٹ
TR بہاولپور شہر
21.4 بھکر
8 چکوال
101 ڈیرہ غازی خان شہر
4.4 فیصل آباد
TR گوجرنوالا
TR حافظ آباد
TR اسلام آباد شہر
1 اسلام آٓباد ائر پورٹ
1 اسلام آباد گولڑہ
92.1 جھنگ
4.6 جہلم
21.6 جوہر آباد
1 کامرہ ائر بیس
35 خانیوال
15.4 خانپور
86 کوٹ ادو
TR لاہور شہر
3.5 لاہور ائر پورٹ
21.4 لیہ
17.5 منڈی بہاوالدین
4 منگلا
23 میانوالی ائر بیس
23.7 ملتان ائر پورٹ
24 ملتان شیر
1 مری
49.3 ناروال
13 نور پور تھل
28.3 رحیم یار خان
TR راولپنڈی چکلالہ
3 ساہیوال
43 سرگودھا ائر بیس
59 سرگودھا شہر
2 شور کوٹ ائر بیس
0.6 شیخوپورہ
0.5 سیالکوٹ ائر پورٹ
2 سیالکوٹ کینٹ
5 ٹوبہ ٹیک سنگھ
بارش کی مقدار (mm) آزادکشمیروگلگت بلتستان
1 گڑھی دوپٹہ
3 مظفر آباد ائر پورٹ
5 مظفر آٓباد شہر
4.2 راولا کوٹ
بارش کی مقدار (mm) خیبر پختونخواہ
48 بنوں
10.2 ڈیرہ اسمعیل خان،ائر پورٹ
8 ڈیرہ اسمعیل خان شہر
TR اپردیر
6 کاکول
2 کوہاٹ ائر بیس
19 لوئر دیر
2 مالم جبہ
1 پاراچنار
TR پشاور ائر بیس
TR پشاور شہر
5 رسالپور
13 سیدو شریف
بارش کی مقدار (mm) سندھ
1.2 بدین
10 چھاچھرو
24 چھور
75 دادو
19 ڈاہلی
1 حیدر آباد ائر پورٹ
8 حیدر آٓباد شہر
99 جیکب آباد
5 کلوئی
TR کراچی ائر پورٹ
169 خیر پور
123 لاڑکانہ
35 میر پور خاص
6 مٹھی
119 موئنجوداڑو
2 نگر پارکر
5 نوابشاہ ، شہید بینظیرآباد
31 پڈعیدن
119 رویڑی
1 سکرنڈ
100 سکھر
1.5 ٹنڈوجام
بارش کی مقدار (mm) بلوچستان
3 بارکھان
TR دالبندین
48 قلات
6.9 خضدار
2 لسبیلہ
10 کوئٹہ سمنگلی
6 کوئٹہ شاہ ماندہ
21 سبی
9 ژوب
بارش کی مقدار (mm) کراچی محکمہ موسمیات کے اسٹیشن
2 جناح ٹرمینل
1 فیصل بیس
TR مسرور بیس
TR یونیورسٹی روڈ
TR قائد آباد
17 گلشن حدید
TR کیماڑی
TR کورنگی 25
بارش کی مقدار (mm) فیصل آباد
15 علامہ اقبال کالونی
17 مدینہ ٹاؤن
14 ڈوگری بستی
23 غلام محمد آباد
19 گلستان کالونی
بارش کی مقدار (mm) ملتان
92 چونگی نمبر 9
75 شجاع آباد
83 سمیج آباد
بارش کی مقدار (mm) لاہور
8 گلبرگ
3 لکشمی
4 اپر مال
9 ٹاؤن شپ
3 مصری شاہ
3 شاہی قلعہ
3 شاہدرہ
5 گلشن راوی
12 اقبال ٹاؤن
4 سمن آباد
23 جوہرٹاؤن
3 پنجاب یونیورسٹی

About amnausmani

Check Also

14 ستمبر 2024:ملک کے بالائی علاقوں میں شدید گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش، 83 ملی میٹر بارش اور 67 کلو میٹر فی گھنٹہ کی ہوائیں کہاں ریکارڈ ہوئیں؟ تفصیل جانئیے

پیشگوئی کے عین مطابق ملک کے بالائی علاقوں میں مغربی ہواؤں کا سلسلہ داخل ہوا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے