پیشگوئی کے مطابق ملک کے تقریباً تمام صوبوں میں آندھی کے ساتھ گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ،
پنجاب ، خیبر پختونخواہ ،کشمیر میں بادل جم کر برسے،
شدید بارشوں کے باعث مقامی ندی نالوں میں طغیانی ، فیصل آباد، گوجرنوالہ، ملتان، راجن پور ،لیہ ،مظفر گڑھ ،اوچ شریف، جلال پیر، وہاڑی ، شہداد کوٹ، میانوالی ، ڈیرہ غازی خان ،کوہاٹ ،کوہلو، ہنگو، ڈکی، ڈیرہ اسمعیل خان، پنڈدادن خان، ہری پور، نیلم، بھیمبر ،مانسہرہ، بونیر ، استور، گلگت،جھل مگسی ، بارکھان میں کہیں ہلکی تو کہیں موسلادھار بارش کا سلسلہ دن بھر وقفے وقفے سے جاری رہا۔
۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق ہری پور ، چترال، استور ، پنڈدادنخان میں مقامی ندی نالوں میں طغیانی، ملتان، راجن پور اور میانوالی میں نشیبی علاقے زیر آب آ گئے۔ پنڈدانخان میں پل بہہ جانے سے عوام کو مشکلات کا سامناہے۔ دریائے چترال میں کٹاؤ کے باعث فصلوں اور گھروں کے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔استور کا زمینی رابطہ دیگر علاقوں سے منقطع ہونے سے مقامی لوگوں کےساتھ سیاح پھنس گئے۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق اس وقت دریائے چناب میں اونچے درجے کا سیلاب ہے، شکر گڑھ کے مقام پر دریائے راوی کے بہاؤ میں اضافے سے مقامی آبادی کو علاقہ خالی کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ دریائے سندھ میں گڈو کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔
دریاوں کا پانی قریبی دیہاتوں میں داخل ہونے سے مکئی اور دھان کی فصل کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق صبح 8 بجے تک سب سے زیادہ بارش بھکر اور اسلام آباد میں سید پور کے مقام پر 64 ملی میٹر ، ڈیرہ اسمعیل خان میں 60 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
دیگر شہروں میں ریکارڈ بارش کی مقدار ذیل میں موجود فہرست سے جانئیے۔
— | محکمہ موسمیات کے اسٹیشن.. |
بارش کی مقدار (mm) | پنجاب |
18.2 | اٹک |
TR | بہاولپور شہر |
64 | بھکر |
5.2 | چکوال |
1 | گوجرنوالا |
11 | اسلام آباد شہر |
4 | اسلام آٓباد ائر پورٹ |
30 | اسلام آباد گولڑہ |
64 | اسلام آباد سید پور |
13 | جہلم |
6.5 | جوہر آباد |
16 | کامرہ ائر بیس |
39 | خانیوال |
TR | کوٹ ادو |
33 | لیہ |
1 | منڈی بہاوالدین |
32 | میانوالی ائر بیس |
6 | مری |
21 | ناروال |
13 | اوکاڑہ |
1 | راولپنڈی چکلالہ |
2 | راولپنڈی شمس آباد |
1.2 | سرگودھا ائر بیس |
0.2 | سرگودھا شہر |
22 | شور کوٹ ائر بیس |
3.6 | ٹوبہ ٹیک سنگھ |
بارش کی مقدار (mm) | آزادکشمیروگلگت بلتستان |
19.6 | استور |
12 | بگروٹ |
TR | بونجی |
TR | چلاس |
49 | گڑھی دوپٹہ |
TR | گلگت |
TR | کوٹلی |
31 | مظفر آباد ائر پورٹ |
7 | مظفر آٓباد شہر |
4 | راولا کوٹ |
2.1 | سکردو |
بارش کی مقدار (mm) | خیبر پختونخواہ |
4 | باچا خان ائر پورٹ |
13 | بالاکوٹ |
10 | بنوں |
1 | چیراٹ |
60 | ڈیرہ اسمعیل خان،ائر پورٹ |
14 | ڈیرہ اسمعیل خان شہر |
3 | اپردیر |
18 | کاکول |
30 | کوہاٹ ائر بیس |
1 | لوئر دیر |
35 | مالم جبہ |
4 | پشاور ائر بیس |
2 | پشاور شہر |
1 | رسالپور |
4 | سیدو شریف |
2.2 | تخت بھائی |
بارش کی مقدار (mm) | سندھ |
12 | جیکب آباد |
1.7 | کراچی ائر پورٹ |
10 | لاڑکانہ |
TR | موئنجوداڑو |
بارش کی مقدار (mm) | بلوچستان |
TR | بارکھان |
6 | خضدار |
13 | سبی |
2 | ژوب |
بارش کی مقدار (mm) | کراچی محکمہ موسمیات کے اسٹیشن |
1.4 | جناح ٹرمینل |
1 | فیصل بیس |
1 | مسرور بیس |
0.6 | یونیورسٹی روڈ |
0.4 | نارتھ کراچی |
1.5 | گلشن حدید |
بارش کی مقدار (mm) | فیصل آباد |
26 | مدینہ ٹاؤن |
9 | ڈوگری بستی |
10 | گلستان کالونی |
بارش کی مقدار (mm) | گوجرنوالہ |
15 | لیاقت باغ |
2 | پیپلز کالونی |
5 | شیرانوالا باغ |
4 | ماڈل ٹاؤن |
ہمارے مقامی و موسمی اسٹیشنز اور رین گیجز پر سب سے زیادہ بارش اسلام آباد کے سیکٹر ایف 8 میں 51 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔
دیگر مقامات پر ریکارڈ کی گئی بارش کی مقدار ذیل میں موجود فہرست سے جانئیے۔
ہمارےمقامی و موسمی اسٹیشن گیجز | |
بارش کی مقدار (mm) | مقامی و موسمی اسٹیشن گیجز |
4 | راولپنڈی: ویسٹریج 1 |
8 | اصغر مال سکیم (راولپنڈی) |
1 | بحریہ ٹاؤن فیز 2، راولپنڈی |
8 | سیٹلائیٹ ٹاؤن (بی بلاک)، راولپنڈی |
0.5 | بحریہ ٹاؤن فیز 8، راولپنڈی |
7 | راوات، راولپنڈی |
13 | بسالی گاؤں، ضلع راولپنڈی |
1.6 | میانہ تھب (زون 5)اسلام آباد |
51 | سیکٹر F-8 (اسلام آباد) |
30 | سیکٹر F-10/2(اسلام آباد) |
42 | سیکٹر B-17 (اسلام آباد) |
3.3 | سیکٹر I-10/1(اسلام آباد) |
42 | ویسا (حضرو) اٹک |
0.5 | پراتہ کلی , مہمند |
14 | سمبریال،سیالکوٹ |
44 | سیالکوٹ (چٹی شیخان) |
16 | سیتا روڈ، دادو |
0.7 | جوہر ٹاون (لاہور)نوا ہوٹل |
21 | جوہر ٹاون (لاہور) |
0.2 | بلال فارمز، ضلع رحیم یار خان |
15 | ڈنڈو ئی, مردان |
21 | خانپور |
5.2 | نوشکی |
بارش کی مقدار (mm) | ہماری رین گیجز |
20 | ایبٹ آباد ، نواں شہر |
TR | اڈیالہ روڈ(پنجاب ہاوسنگ سوسائیٹی)راولپنڈی |
2 | تلہ گنگ |
36 | ماڈل ٹاؤن، واہ |
13 | غوری ٹاؤن (زون 4)اسلام آباد |
13 | سیکڑ I-14(اسلام آباد) |
2 | مرید کے، ضلع شیخوپورہ |
9 | کلاک ٹاور چوک، گوجرانوالہ |
11 | سیٹلائٹ ٹاؤن، گوجرانوالہ |