تازہ ترین
Home / بارش پر رپورٹ / جولائی2024 میں ملک بھر ریکارڈ بارش کی مقدار اور ماہانہ اوسط، ایک جائزہ؛ سیالکوٹ میں 410 ملی میٹر بارش ریکارڈ ، تفصیلات جانئیے۔

جولائی2024 میں ملک بھر ریکارڈ بارش کی مقدار اور ماہانہ اوسط، ایک جائزہ؛ سیالکوٹ میں 410 ملی میٹر بارش ریکارڈ ، تفصیلات جانئیے۔

ملک بھر میں بارشوں کے حوالے سے جولائی میں مون سون اپنی اصل طرز پر نہیں اثر انداز ہوا۔

مون سون کی ہواؤں کے دیر سے ملک میں داخلے سے آزاد کشمیر،خیبر پختونخواہ اور شمالی پنجاب میں بارشوں کی مقدار کم رہی۔

بلوچستان کے بیشتر مقامات اور پنجاب کے چند شہروں کے علاوہ ملک کے تقریبا تمام علاقوں میں ماہانہ اوسط سے کم بارش ہوئی۔ مغربی ہواؤں کے بار بار ملک میں داخلے سے اس ماہ اکثر اوقات میں شدید گرج چمک کے طوفانوں کے ساتھ ساتھ ژالہ باری اور طوفانی ہواؤں کا مظاہرہ دیکھنے کو ملا۔

ان غیر معمولی واقعات کی وجہ سے املاک کو بھی نقصان پہنچا اور جانوروں سمیت کئی افراد جان کی بازی ہار گئے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سیالکو ٹ کینٹ میں جولائی 2024 میں 410.6 ملی میٹر ( ماہانہ اوسط 293.2 ملی میٹر ) معمول سے دو گنا زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی۔اسی طرح بہاولنگر میں 151 ملی میٹر بارش جولائی 2024  ( ماہانہ اوسط 67.4 ملی میٹر ) میں ریکارڈ ہوئی۔

پنجاب میں مری میں جولائی 2024 کے دوران محض 230 ملی میٹر ( ماہانہ معمول 315.3 ملی میٹر کی مقابلے میں) بارش ریکارڈ ہوئی۔

کشمیر و گلگت بلتستان میں ماہانہ معمول سے انتہائی کم بارشیں ہوئیں۔سب سے زیادہ ماہانہ اوسط والے شہر مظفر آباد میں جولائی 2024 میں صرف 134.5 ملی میٹر بارش( ماہانہ اوسط 314.9 ملی میٹر  ) ریکارڈ کی گئی۔

جولائی 2024 میں خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ بارش بالاکوٹ میں 223 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی جو کہ ماہانہ معمول 290.1 ملی میٹر کے مقابلے میں پھر بھی کم ہے۔

سندھ میں جولائی 2024 میں سب سے زیادہ بارش تھر کے علاقے چھور میں 101.4 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی جو (ماہانہ اوسط 70.2 ملی میٹر) سے زیادہ ریکارڈ ہوئی۔

بلوچستان بارشوں کے حوالے سے خوش قسمت رہا، جہاں تقریبا سبھی مقامات پر معمول سے زیادہ بارشیں ریکارڈ کی گئیں۔  جولائی 2024 میں بلوچستان میں سب سے زیادہ بارشیں سبی میں  167 ملی میٹر ( ماہانہ معمول 39.4 ملی میٹر کے مقابلے میں کئی گنا زیادہ ) ریکارڈ ہوئی۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق جولائی 2024 میں مختلف شہروں میں ریکارڈ بارش کی کل مقدار اور ماہانہ اوسط ذیل میں موجود فہرست سے جانئیے۔ (نوٹ انسانی غلطی کا امکان موجود ہے)

محکمہ موسمیات کے اسٹیشن..
ماہانہ اوسط (mm) بارش کی مقدار (mm) پنجاب
77.2 اٹک
67.2 151 بہاولنگر
44.9 بہاولپور ائرپورٹ
31.9 120.4 بہاولپور شہر
90.6 بھکر
73.1 چکوال
40 ڈیرہ غازی خان،فورٹ منرو
54 ڈیرہ غازی خان شہر
92 129.9 فیصل آباد
239.7 گوجرنوالا
285 گجرات
143.2 حافظ آباد
329.6 290.9 اسلام آباد شہر
129.5 اسلام آٓباد ائر پورٹ
299 اسلام آباد گولڑہ
375 اسلام آباد سید پور
123 جھنگ
234.5 220.4 جہلم
88.9 جوہر آباد
221.8 155.8 کامرہ ائر بیس
103 قصور
38 خانیوال
40 5.2 خانپور
40 کوٹ ادو
188.6 300 لاہور شہر
191.8 284 لاہور ائر پورٹ
32.7 لیہ
302 منڈی بہاوالدین
177 منگلا
144.9 103.1 میانوالی ائر بیس
62.8 ملتان ائر پورٹ
42.2 ملتان شیر
315.3 230.5 مری
171.2 ناروال
23.7 نور پور تھل
106.6 اوکاڑہ
4 رحیم یار خان
279.7 385 راولپنڈی چکلالہ
209 راولپنڈی کچہری
275 راولپنڈی شمس آباد
46.4 ساہیوال
131.6 182 سرگودھا ائر بیس
176.6 سرگودھا شہر
78.8 17.6 شور کوٹ ائر بیس
157.5 شیخوپورہ
330 سیالکوٹ ائر پورٹ
293.2 410.6 سیالکوٹ کینٹ
119.2 ٹوبہ ٹیک سنگھ
ماہانہ اوسط (mm) بارش کی مقدار (mm) آزادکشمیروگلگت بلتستان
26.9 6.3 استور
11.6 بگروٹ
18.2 4.5 بونجی
11.9 6.2 چلاس
232.8 64 گڑھی دوپٹہ
13.8 9.9 گلگت
21.3 12 گوپس
258.9 85 کوٹلی
314.9 134.5 مظفر آباد ائر پورٹ
186 مظفر آٓباد شہر
97.7 راولا کوٹ
10.6 1.1 سکردو
ماہانہ اوسط (mm) بارش کی مقدار (mm) خیبر پختونخواہ
59.7 باچا خان ائر پورٹ
290.1 223 بالاکوٹ
65.6 30 بنوں
103.3 129 چیراٹ
6.2 24.1 چترال
71.5 22 ڈیرہ اسمعیل خان،ائر پورٹ
55.5 ڈیرہ اسمعیل خان شہر
134.3 123 اپردیر
19.1 27.6 دروش
243.4 152.9 کاکول
30 کالام
90.6 47 کوہاٹ ائر بیس
110 لوئر دیر
188 مالم جبہ
tr مردان
41.1 میر کاخانی
114.1 82 پاراچنار
27 پٹن
68.9 92 پشاور ائر بیس
56 پشاور شہر
162.9 100 رسالپور
140.9 114.7 سیدو شریف
89.6 تخت بھائی
ماہانہ اوسط (mm) بارش کی مقدار (mm) سندھ
73.6 48 بدین
83 چھاچھرو
70.2 101.4 چھور
10 دادو
84 ڈاہلی
56 دپلو
42.3 28.8 حیدر آباد ائر پورٹ
31.4 حیدر آٓباد شہر
80 اسلام کوٹ
27.8 15 جیکب آباد
39 کلوئی
53.2 68.6 کراچی ائر پورٹ
tr خیر پور
33.8 24 لاڑکانہ
29 میر پور خاص
38 مٹھی
26.2 7 موئنجوداڑو
31 نگر پارکر
49 28 نوابشاہ ، شہید بینظیرآباد
39.3 14 پڈعیدن
35.5 tr رویڑی
8.2 سکرنڈ
tr سانگھڑ
17.7 tr سکھر
60.9 ٹنڈوجام
22.5 ٹھٹھہ
ماہانہ اوسط (mm) بارش کی مقدار (mm) بلوچستان
10.9 149 بارکھان
4 چمن
3.1 جیوانی
13.5 61 قلات
54 33.6 خضدار
46.4 33.5 لسبیلہ
0.8 نوکنڈی
10.1 tr اوڑماڑا
6.2 1 پنجگور
7.1 پسنی
8.6 tr کوئٹہ سمنگلی
7.1 tr کوئٹہ شاہ ماندہ
39.4 167 سبی
7.7 تربت
62.5 81 ژوب

About amnausmani

Check Also

نومبر 2024 معمول سے انتہائی کم بارشیں اور برف باری ،خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں سمیت پنجاب ، بلوچستان اور سندھ زیادہ تر خشک رہے۔

اس سال نومبر 2024 میں ملک بھر میں بارشیں معمول سے انتہائی کم ہوئیں۔  ۔  …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے