تازہ ترین
Home / تازہ ترین موسمی صورتحال / اگست 2024 پیشگوئی : مون سون اپنی بھرپور طاقت سے ملک کے بیشتر مشرقی علاقوں سمیت دیگر علاقوں پر اثر انداز ہونے کی توقع۔ تفصیلات جانئیے ؛

اگست 2024 پیشگوئی : مون سون اپنی بھرپور طاقت سے ملک کے بیشتر مشرقی علاقوں سمیت دیگر علاقوں پر اثر انداز ہونے کی توقع۔ تفصیلات جانئیے ؛

اگست 2024 موسمی جائزہ (مون سون پیشگوئی):پاکستان کے بیشتر مشرقی حصوں میں معمول سے زیادہ یا انتہائی زیادہ بارشیں متوقع ہیں۔
ویدر بسٹرز پاکستان کے ایڈمن نے دستیاب جدید ترین موسمی ماڈل (ECMWF) کا استعمال کرتے ہوئے، اگست 2024 کی ماہانہ پیش گوئی تیار کی ہے۔

تفصیلات:
⦿ مون سون کا زور : اگست کے آغاز میں ہی مون سون اپنی پوری طاقت سے اثر انداز ہوا ہے۔ کیونکہ آج صبح لاہور شہر کے مختلف حصوں میں بادلوں کے پھٹنے کے واقعات رونما ہوئے ہیں اور مختلف مقامات پر اگست کے پہلے ہی روز 100 سے 200 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ ہو چکی ہے۔ مون سون اگست کے تیسرے ہفتے تک بہت فعال رہنے کا امکان ہے۔ اس دوران خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور بلوچستان میں درجہ حرارت معمول کے مطابق رہنے کی توقع ہے، جبکہ سندھ، پنجاب اور آزاد کشمیر میں اس ماہ درجہ حرارت معمول سے 2 سے 3 ڈگری تک کم رہنے کا امکان ہے۔ تمام صوبوں میں متلعقہ حکام کو ہائی الرٹ رہنا چاہیے۔


⦿ مغربی ہوائیں : مغربی ہواؤں کے 3 سے 4 سلسلے مون سون کی نم ہواؤں کے ساتھ مل کر ملک کے شمالی اور مغربی حصوں بشمول خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب، اور بلوچستان کے شمال مشرقی حصوں میں معمول سے زیادہ بارش برسانے کا باعث بنیں گے۔ ان ہواؤں سے کوئٹہ، چاغی کے ساتھ ساتھ مکران کے علاقے بھی متاثر ہوں گے۔ اگست کے پہلے 10 سے 15 دنوں میں مون سون پاکستان میں اپنی اصل طرز میں اثر انداز ہونے کا امکان ہے جس سے تقریبا پورے ملک میں بھرپور بارشیں ہونگی۔ اس کے بعد اگست کے دوسرے نصف حصے میں مغربی ہوائیں دوبارہ اثر انداز ہوں گی۔

⦿ شمال مشرقی پنجاب اور جنوبی کشمیر : مون سون کی ہوائیں تقریبا پورا ماہ ان علاقوں میں داخل ہوتی رہیں گی ، جس کے نتیجے میں لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، جہلم، گجرات اور منڈی بہاؤالدین کے اضلاع سمیت سطح مرتفع پوٹھوہار کے مختلف علاقوں میں بھی معمول سے زیادہ بارشیں ہو سکتی ہیں، خاص طور پر راولپنڈی/ اسلام آباد کے جنوب مشرقی حصوں میں معمول سے زیادہ بارشیں ہونے کا امکان ہے۔


⦿ وسطی اور جنوبی پنجاب، خیبرپختونخوا اور شمال مشرقی بلوچستان: فیصل آباد، ڈی آئی خان، ڈی جی خان، ساہیوال اور سرگودھا ڈویژن میں معمول سے زیادہ بارشیں ہوسکتی ہیں۔ ژوب، بارکھان، سبی اور ڈیرہ بگٹی کے علاقوں میں بھی مون سون زیادہ طاقت سے اثر انداز ہو گا ۔ ملتان، بہاولپور اور رحیم یار خان کے علاقوں میں بھی معمول سے زائد ماہانہ بارش کا امکان ہے۔
⦿ سندھ اور مشرقی بلوچستان میں بیلہ اور خضدار ڈویژن سمیت رواں ماہ جولائی کی طرح دوبارہ معمول سے بہت زیادہ بارشیں ہو سکتی ہیں۔ کراچی سمیت سندھ کے دیگر اضلاع میں موسلادھار بارشوں کا امکان! کراچی کے شمالی علاقوں میں معمول سے زیادہ بارشیں ہو سکتی ہیں۔ مون سون کی ہواؤں کے مغربی بلوچستان میں بھی داخل ہونے کی توقع ہے۔


⦿ شمالی کشمیر، خیبر پختونخوا اور #گلگت #بلتستان: ملک کے انتہائی شمال میں معمول کی بارشیں متوقع ہیں۔
⦿ #پنجاب، خیبر پختونخوا اور کشمیر کے میدانی علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے 1 سے 2 ڈگری سینٹی گریڈ تک کم رہنے کا مکان ہے۔
⦾ ہمارے پیج کو لائک کرکے اس میں شامل ہوں اور موسمی واقعات کی پورے مہینے کی اور ہفتہ وار پیشن گوئی حاصل کریں! مزید اپ ڈیٹس کے لیے ہمیں فالو کرتے رہیں!

About amnausmani

Check Also

ہفتہ وار پیشگوئی :پاکستان میں زیادہ تر موسم خشک اورگرم رہنے کا امکان۔ تفصیلات جانئیے۔

 اگلے 10 روز کی متوقع موسمی صورتحال پیشگوئی: ہوا/گرج چمک ، درجہ حرارت میں اضافہ!  …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے