تازہ ترین
Home / بارش پر رپورٹ / 1 اگست 2024 : ملک کے مشرقی علاقوں خاص کر پنجاب ، کراچی کے بیشتر علاقوں میں بارش۔ لاہور، شیخوپورہ ،گجرات میں شدید گرج چمک کے ساتھ ہونے والی بارشوں سے گلیاں ،گھر ، بازار تالاب کا منظر پیش کرنے لگے، تفصیلات جانئیے

1 اگست 2024 : ملک کے مشرقی علاقوں خاص کر پنجاب ، کراچی کے بیشتر علاقوں میں بارش۔ لاہور، شیخوپورہ ،گجرات میں شدید گرج چمک کے ساتھ ہونے والی بارشوں سے گلیاں ،گھر ، بازار تالاب کا منظر پیش کرنے لگے، تفصیلات جانئیے

آج رات گئے ملک کی مشرقی سرحد کے ساتھ مون سون کی بارش نے جل تھل ایک کر دیا۔ گوجرنوالہ ،گجرات، لاہور  اور شیخوپورہ کے بیشتر علاقے برساتی پانی میں ڈوب گئے۔

لاہور میں کئی مقامات پر بادل پھٹنے کے واقعات رونما ہوئے۔  شدید گرج چمک کے ساتھ ، چند گھنٹوں میں ہونے والی طوفانی بارش نے ان علاقوں کا حلیہ بگاڑ دیا۔

جنرل اور سروسز ہسپتال لاہور میں پانی کھڑا ہونے سے مریضوں اور عملے کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ شدید بارش کے باعث کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا۔

جگہ جگہ پانی کھڑا ہونے سے ٹریفک کی روانی متاثر  رہی۔ سکول کالج اور دفاتر کو بند کر دیا گیا۔

لاہور میں سب سے زیادہ بارش جوہر ٹاؤن میں موجود مقامی موسمی اسٹیشن پر 193 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ۔ جبکہ لاہور کینٹ میں موجود موسمی اسٹیشن پر 55 کلو میٹر فی گھنٹہ کی ہواؤں کے ساتھ 125 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

مریکے ضلع شیخوپورہ میں نصب ہماری رین گیج پر 156 ملی میٹر کی بارش ریکارڈ ہوئی۔

راولپنڈی اسلام آباد کے کچھ علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ شدید بارش ہوئی ۔مری اور گلیات میں شدید بارش کے باعث مقامی ندی نالوں میں طغیانی آ گئی۔

میانوالہ، پنڈی گھیب ضلع اٹک کے مقام پر نصب ہمارے موسمی اسٹیشن پر سب سے 67 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار کے  سب سے زیادہ تیز ہوا کے جھکڑ ریکارڈ ہوئے اور اس کے ساتھ ساتھ 13 ملی میٹر کی بارش بھی ریکارڈ کی گئی۔ 

بسالی ضلع راولپنڈی میں 66 کلو میٹر کی ہواؤں کے ساتھ 31 ملی میٹر کی بارش ریکارڈ ہوئی۔ 

ہمارے مقامی و علاقائی موسمی اسٹیشنز پر ریکارڈ بارش کی مقدار اور ہوا کی رفتار ذیل میں موجود فہرست سے جانئیے۔

ہمارےمقامی و موسمی اسٹیشن گیجز
ہوا کی رفتار (کلو میٹر فی گھنٹہ) بارش کی مقدار (mm) مقامی و موسمی اسٹیشن گیجز
67 راولپنڈی: ویسٹریج 1
53 57 بحریہ ٹاؤن فیز 2، راولپنڈی
13 سیٹلائیٹ ٹاؤن (بی بلاک)، راولپنڈی
55 چکلالہ سکیم 3،راولپنڈی
72 بحریہ ٹاؤن فیز 8، راولپنڈی
46 گلشن آباد، راولپنڈی
53 70 راوات، راولپنڈی
13 میانہ والا، پنڈی گھیب
66 31 بیسالی گاؤں، ضلع راولپنڈی
57 33 چک بیلی خان ، ضلع راولپنڈی
50 17 میانہ تھب (زون 5)اسلام آباد
62 ڈی ایچ اے 2/ زاراج (زون 5)
0.2 سیکٹر F-8 (اسلام آباد)
1.1 سیکٹر F-10/2(اسلام آباد)
0.2 سیکٹر I-10/1(اسلام آباد)
47 مرید، چکوال
48 84 ویسا (حضرو) اٹک
41 پراتہ کلی , مہمند
40 24 سمبریال،سیالکوٹ
44 10 سیالکوٹ (چٹی شیخان)
46 15 پسرور
55 125 لاہور (کینٹ)
لمز یونیورسٹی (لاہور)
150 ڈی ۔ایچ۔اے (ای۔ ایم۔ ای ،لاہور)
154 ویلنشیا سوسائیٹی (لاہور)
163 جوہر ٹاون (لاہور)نوا ہوٹل
193 جوہر ٹاون (لاہور)
25 ڈنڈو ئی, مردان
65 3.5 خانپور
بارش کی مقدار (mm) ہماری رین گیجز
8 غوری ٹاؤن (زون 4)اسلام آباد
65 سیکڑ I-14(اسلام آباد)
156 مریدکے، ضلع شیخوپورہ
45 کلاک ٹاور چوک، گوجرانوالہ
67 13 میانوالہ، پنڈی گھیب، اٹک

محکمہ موسمیات کے مطابق آج صبح 8 بجے تک  سب سے زیادہ بارش شاہی قلعہ 203 ملی میٹر اور لکشمی جوک پر  191 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی۔ کراچی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری  ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صبح 8 بجے تک ریکارڈ بارش کی مقدار ذیل کی فہرست سے جانئیے؛

محکمہ موسمیات کے اسٹیشن..
بارش کی مقدار (mm) پنجاب
TR فیصل آباد
123 گوجرنوالا
17 گجرات
23 حافظ آباد
TR اسلام آباد شہر
3 جہلم
62 قصور
118 لاہور شہر
135 لاہور ائر پورٹ
12 منڈی بہاوالدین
29 منگلا
69.1 ناروال
1.2 شیخوپورہ
6.5 سیالکوٹ ائر پورٹ
11.5 سیالکوٹ کینٹ
بارش کی مقدار (mm) آزادکشمیروگلگت بلتستان
2 گوپس
1 ہجیرہ
بارش کی مقدار (mm) خیبر پختونخواہ
14 کاکول
بارش کی مقدار (mm) سندھ
3 ڈاہلی
6 کراچی ائر پورٹ
3 مٹھی
بارش کی مقدار (mm) بلوچستان
4 دالبندین
40 قلات
26 خضدار
بارش کی مقدار (mm) کراچی محکمہ موسمیات کے اسٹیشن
6 جناح ٹرمینل
11 فیصل بیس
2 مسرور بیس
5 یونیورسٹی روڈ
1 ناظم آباد
10 نارتھ کراچی
5 ڈی ایچ اے
3 سرجانی ٹاون
5 کیماڑی
9 کورنگی 25
6 ایم او ایس
بارش کی مقدار (mm) لاہور
147 گلبرگ
191 لکشمی
182 اپر مال
173 مغل پورا
180 تاج پورا
227 ٹاؤن شپ
163 مصری شاہ
203 شاہی قلعہ
168 شاہدرہ
178 گلشن راوی
176 اقبال ٹاؤن
165 سمن آباد
135 جوہرٹاؤن
160 پنجاب یونیورسٹی
بارش کی مقدار (mm) گوجرنوالہ
108 لیاقت باغ
63 پیپلز کالونی
73 شیرانوالا باغ
98 ماڈل ٹاؤن

 

 

About amnausmani

Check Also

نومبر 2024 معمول سے انتہائی کم بارشیں اور برف باری ،خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں سمیت پنجاب ، بلوچستان اور سندھ زیادہ تر خشک رہے۔

اس سال نومبر 2024 میں ملک بھر میں بارشیں معمول سے انتہائی کم ہوئیں۔  ۔  …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے