تازہ ترین
Home / بارش پر رپورٹ / 28 جولائی 2024 : ملک کے بالائی علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ۔ اسلام آباد سید پور کے مقام پر 84 ملی میٹر بارش ریکارڈ ۔ مختلف مقامات پر نشیبی علاقے زیر آب، آمد و رفت میں مشکلات، تفصیلات جانئیے

28 جولائی 2024 : ملک کے بالائی علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ۔ اسلام آباد سید پور کے مقام پر 84 ملی میٹر بارش ریکارڈ ۔ مختلف مقامات پر نشیبی علاقے زیر آب، آمد و رفت میں مشکلات، تفصیلات جانئیے

شمالی پنجاب خطہ پوٹھوہار، مشرقی خیبرپختونخواہ، جنوبی کشمیر میں بیشتر مقامات پر بادل چھائے ہوئے ہیں۔

رات سے یہاں بارش کا سلسلہ شروع ہوا ,جو اس وقت بھی ان علاقوں میں مختلف مقامات پر جاری ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اب تک سب سے زیادہ بارش اسلام آباد کے علاقے سید پور میں 84 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ گجرات میں 52 ملی میٹر بارش ریکارڈ  ہوئی۔

مسلسل ہونے والی بارش کے نتیجے میں نشیبی علاقے زیر آب اگئے ، لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

شیخوپورہ کے علاقے مریدکے میں پچھلے گئی گھٹوں سے معتدل بارش کا سلسلہ جاری ہے ، لاہور کے مختلف علاقوں میں اس وقت بھی بارش کا سلسلہ جاری ، گجرات،شیخوپورہ، کوٹلی ،پوٹھوہار اور دیگر مقامات پر ہونے والی بارش نے جل تھل ایک کر دیا۔

آزاد کشمیر میں سب سے زیادہ بارش راولاکوٹ کے مقام پر 9.1 ملی میٹر اور خیبر پختونخواہ میں سب سے زیادہ بارش کاکول، ایبٹ آباد کے مقام پر 41 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اب تک مختلف علاقوں میں ریکارڈ بارش کی مقدار ذیل میں موجود فہرست سے جانئیے۔

محکمہ موسمیات کے اسٹیشن..
بارش کی مقدار (mm) پنجاب
52 گجرات
3 حافظ آباد
39 اسلام آباد شہر
33 اسلام آٓباد ائر پورٹ
40 اسلام آباد گولڑہ
84 اسلام آباد سید پور
0.4 جہلم
35 منڈی بہاوالدین
6.4 منگلا
28 راولپنڈی چکلالہ
31 راولپنڈی کچہری
2 راولپنڈی شمس آباد
1.2 ساہیوال
48 سیالکوٹ کینٹ
بارش کی مقدار (mm) آزادکشمیروگلگت بلتستان
2 گڑھی دوپٹہ
3 مظفر آباد ائر پورٹ
3 مظفر آٓباد شہر
9.1 راولا کوٹ
بارش کی مقدار (mm) خیبر پختونخواہ
13 بالاکوٹ
41 کاکول
2 مالم جبہ
1 رسالپور
20.2 تخت بھائی
بارش کی مقدار (mm) بلوچستان
24 بارکھان

 

About amnausmani

Check Also

ہفتہ وار پیشگوئی :پاکستان میں زیادہ تر موسم خشک اورگرم رہنے کا امکان۔ تفصیلات جانئیے۔

 اگلے 10 روز کی متوقع موسمی صورتحال پیشگوئی: ہوا/گرج چمک ، درجہ حرارت میں اضافہ!  …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے