تازہ ترین
Home / تازہ ترین موسمی صورتحال / ہفتہ وار پیشگوئی : 23 جولائی تا 1 اگست 2024 ملک کے بیشتر مقامات پر موسلادھار بارشیں متوقع ، تفصیلات جانئیے

ہفتہ وار پیشگوئی : 23 جولائی تا 1 اگست 2024 ملک کے بیشتر مقامات پر موسلادھار بارشیں متوقع ، تفصیلات جانئیے

فوری ہفتہ وار پیش گوئی: جولائی کے آخری 10 دنوں میں شدید مون سون بارشیں متوقع

میعاد: 23 جولائی کی رات 9 بجے سے 1 اگست 2024

ممکنات : ضلع سیالکوٹ سے راولپنڈی/اسلام آباد کے مشرقی حصوں میں پہلے ہی شدید اور طوفانی بارش ہو چکی ہے۔ لاہور، جڑواں شہروں فیصل آباد، سرگودھا، بنوں، ہزارہ، مالاکنڈ اور ملحقہ علاقوں اور کشمیر کے جنوبی اضلاع میں مزید موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

اس ہفتے:  کل سے جمعہ تک، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد ریجن سمیت پنجاب کے بالائی اور مشرقی علاقوں میں مختلف مقامات پر مون سون کی مزید بارشیں ہونے کا امکان ہے ۔ تاہم  وقت کے ساتھ ساتھ مون سون کی بارشوں کا دائرہ مشرقی پنجاب، سندھ اور کشمیر کے بڑے علاقے میں پھیل جائے گا۔ جہاں مختلف مقامات پر شدید بارشیں ہو سکتی ہیں اور یہی بارشوں کا سلسلہ رواں ہفتے کے وسط سےاتوار تک بلوچستان اورخیبرپختونخواہ کے مختلف علاقوں کو بھی متاثر کرے گا۔ 

پاکستان کے جنوب میں، بشمول جنوب مشرقی سندھ، مشرقی بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں 28 جولائی سے یکم اگست کے درمیان بارشوں کا ایک نیا سلسلہ متوقع ہے۔ جس کی وجہ سے سندھ میں کہیں کہیں شدید بارش کا امکان ہے، جو بعض مقامات پر یومیہ بنیاد پر 100 ملی میٹر سے بھی تجاوز کر سکتی ہے۔  کراچی میں بھی 30 سے 31 جولائی کے دوران شدید بارش کی توقع ہے۔ جو کہیں کہیں کل 50 ملی میٹر سے زیادہ بھی ہو سکتی ہے۔

اگلے 10 دنوں میں آپ کے علاقے میں مزید بارشوں کا کتنا امکان ہے ؟یہ دیکھنے کے لیے نقشے چیک کریں!

خلاصہ: خلیج بنگال سے ہوا کا کم دباؤ بتدریج مشرقی ہندوستان سے وسطی ہندوستان کی طرف بڑھے گا،  جس کی وجہ سے پاکستان میں مون سون کی موسلادھار بارشوں کا امکان ہے۔ 

انتباہ: شدید بارش کے نتیجے میں شہروں میں نشیبی علاقے زیر آب آسکتے ہیں۔ سیلاب کے ساتھ ساتھ مقامی ندی اور نالوں میں طغیانی کا بھی امکان ہے۔ اس دوران بارش کے پانی اور دریاؤں میں نہانے سے گریز کریں، پہاڑی مقامات پر شدید بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔ احتیاط برتیں !

About amnausmani

Check Also

ہفتہ وار پیشگوئی :پاکستان میں زیادہ تر موسم خشک اورگرم رہنے کا امکان۔ تفصیلات جانئیے۔

 اگلے 10 روز کی متوقع موسمی صورتحال پیشگوئی: ہوا/گرج چمک ، درجہ حرارت میں اضافہ!  …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے