تازہ ترین
Home / بارش پر رپورٹ / 23 جولائی 2024: بالائی پنجاب کے علاقوں میں شدید بارش ۔ مریدکے ضلع شیخوپورہ میں 107 ملی میٹر بارش ریکارڈ ۔تفصیلات جانئیے

23 جولائی 2024: بالائی پنجاب کے علاقوں میں شدید بارش ۔ مریدکے ضلع شیخوپورہ میں 107 ملی میٹر بارش ریکارڈ ۔تفصیلات جانئیے

رات سے ملک کے بالائی علاقوں خاص کر شمالی پنجاب اور خطہ پوٹھوہار میں انتہائی شدید گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا سلسلہ شروع ہوا، جو اب بھی چند مقامات پروقفے وقفے سے اپنی ہلکی شدت کے ساتھ جاری ہے ۔

اسلام آباد اور راولپنڈی اضلاع میں مختلف مقامات پر اب تک بارش کے 3 دور ہو چکے ہیں۔ آج سیالکوٹ ،میں چٹی شیخاں اور اسلام آباد کے زون 5 میانہ تھب کے مقام پر کلاوڈ برسٹ ہوا۔ جس کو ان مقامات پر نصب ہمارے موسمی  اسٹیشنز پر ریکارڈ کیا گیا۔اسلام آباد زون 4 میں غوری ٹاؤن میں اب تک سب سے زیادہ بارش 84 ملی میٹر ریکارڈ کی جا چکی ہے ۔

گوجرنوالہ ،گجرات اور شیخوپورہ کے بعض علاقوں میں ہونے والی طوفانی بارش نے جل تھل ایک کر دیا۔ مریدکےضلع شیخوپورہ میں اب تک 107 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ سیالکوٹ میں چٹی شیخاں میں 91 ملی میٹر کی بارش شدید بارش کے ساتھ ساتھ 67 کلو میٹر فی گھنٹہ کی تیز آندھی بھی ریکارڈ ہوئی۔ شہروں میں جگہ جگہ بارشوں کی وجہ سے لوگوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

میانوالی میں شدید بارش کے باعث مقامی ندی نالوں میں طغیانی آگئی۔ راولپنڈی اور اسلام آباد میں بھی مقامی نالے بھر گئے۔ 

 چکوال کے بیشتر مقامات پر اب بھی بادلوں کا راج ہے ،،بھال تحصیل کلر کہار میں شدید دھند اور ٹھنڈی ہوائیں چلتی رہیں۔

خیبر پختونخواہ میں کرک کے مختلف مقامات سے بھی شدید بارش ہوئی جس سے مقامی ندی نالے بپھر گئے۔ اس کے علاوہ سرگودھا ،خوشاب اور لاہور سمیت  پنجاب کے دیگر اضلاع میں بھی  بارش کا سلسلہ جاری رہا ۔

ہمارے مقامی و موسمی اسٹیشنز پر اب تک ریکارڈ بارش کی مقدار فہرست سے جانئیے۔

ہمارےمقامی و موسمی اسٹیشن گیجز
ہوا کی رفتار (کلو میٹر فی گھنٹہ) بارش کی مقدار (mm) مقامی و موسمی اسٹیشن گیجز
13 راولپنڈی: ویسٹریج 1
10 بحریہ ٹاؤن فیز 2، راولپنڈی
31 سیٹلائیٹ ٹاؤن (بی بلاک)، راولپنڈی
20 چکلالہ سکیم 3،راولپنڈی
19.1 بحریہ ٹاؤن فیز 8، راولپنڈی
25 راوات، راولپنڈی
1 میانہ والا، پنڈی گھیب
70 بیسالی گاؤں، ضلع راولپنڈی
18 چک بیلی خان ، ضلع راولپنڈی
44 68 میانہ تھب (زون 5)اسلام آباد
73 سیکٹر F-8 (اسلام آباد)
25 سیکٹر F-10/2(اسلام آباد)
29 سیکٹر I-10/1(اسلام آباد)
7 مرید، چکوال
86 سمبریال،سیالکوٹ
67ESE 91 سیالکوٹ (چٹی شیخان)
3 پسرور
1.7 لاہور (کینٹ)
7 لمز یونیورسٹی (لاہور)
20 ڈی ۔ایچ۔اے (ای۔ ایم۔ ای ،لاہور)
16 منصورہ،(لاہور)
5 ویلنشیا سوسائیٹی (لاہور)
21 جوہر ٹاون (لاہور)نوا ہوٹل
21 جوہر ٹاون (لاہور)
91 خانپور
بارش کی مقدار (mm) ہماری رین گیجز
81 غوری ٹاؤن (زون 4)اسلام آباد
107 مریدکے، ضلع شیخوپورہ
71 کلاک ٹاور چوک، گوجرانوالہ
84 سیٹلائٹ ٹاؤن، گوجرانوالہ

About amnausmani

Check Also

ہفتہ وار پیشگوئی :پاکستان میں زیادہ تر موسم خشک اورگرم رہنے کا امکان۔ تفصیلات جانئیے۔

 اگلے 10 روز کی متوقع موسمی صورتحال پیشگوئی: ہوا/گرج چمک ، درجہ حرارت میں اضافہ!  …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے