پیشگوئی کے مطابق کل ملک کے بالائی علاقوں میں مغربی ہواؤں کا ایک سلسلہ داخل ہوا ، جو خیبر پختونخواہ ، بالائی اور وسطی پنجاب کے چند علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش برسانے کا باعث بنا۔
اس دوران مختلف مقامات پر کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش کا سلسلہ جاری رہا۔
گجرات اور سیالکوٹ میں ہونے والی شدید بارش کے باعث سڑکوں پر جگہ جگہ پانی کھڑا ہونے سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
ہمارے فیس بک پیج سے مسلسل بروقت موسمی صورتحال سے متعلق آگاہی دی جاتی رہی۔
ہمارے موسمی اسٹیشنز پر ریکارڈ کے مطابق سب سے زیادہ بارش, سیالکوٹ چٹی شیخاں میں 77 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔ جبکہ وہاں ہوا کی رفتار 47 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔
سب سے زیادہ تیز ہواؤں کے جھکڑ میانہ والا پنڈی گھیب، ضلع اٹک میں 52 کلو میٹر فی گھنٹہ کے ریکارڈ ہوئے۔
ہمارے موسمی اسٹیشنز پر ریکارڈ بارش ذیل میں موجود فہرست سے جانئیے۔
ہمارےمقامی و موسمی اسٹیشن گیجز | |
بارش کی مقدار (mm) | مقامی و موسمی اسٹیشن گیجز |
17 | راولپنڈی: ویسٹریج 1 |
1 | بحریہ ٹاؤن فیز 2، راولپنڈی |
10 | سیٹلائیٹ ٹاؤن (بی بلاک)، راولپنڈی |
7 | چکلالہ سکیم 3،راولپنڈی |
6 | بحریہ ٹاؤن فیز 8، راولپنڈی |
2.5 | میانہ والا، پنڈی گھیب |
7 | چک بیلی خان ، ضلع راولپنڈی |
2 | ڈی ایچ اے 2/ زاراج (زون 5) |
12 | سیکٹر F-8 (اسلام آباد) |
12 | سیکٹر F-10/2(اسلام آباد) |
3.3 | مرید، چکوال |
0.5 | ویسا (حضرو) اٹک |
41 | سمبریال،سیالکوٹ |
77 | سیالکوٹ (چٹی شیخان) |
6 | پسرور |
TR | ویلنشیا سوسائیٹی (لاہور) |
بارش کی مقدار (mm) | ہماری رین گیجز |
3.3 | محبوب آباد، مرید( تلہ گنگ ) |
6 | غوری ٹاؤن (زون 4)اسلام آباد |
11 | سیکڑ I-14(اسلام آباد) |
27 | کلاک ٹاور چوک، گوجرانوالہ |
25 | سیٹلائٹ ٹاؤن، گوجرانوالہ |
محکمہ موسمیات کے مطابق پچھلے 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ بارش جہلم میں 53 ملی میٹر ، پشاور ائر بیس پر 40 ملی میٹر اور منگلا میں 38 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی۔
سندھ کے جنوب مشرقی علاقوں میں بھی مون سون بارشوں کا سلسلہ اپنی ہلکی شدت کے ساتھ جاری رہا ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بلوچستان کے علاقے ژوب میں 3 روز سے جاری بارش کے با عث مقامی ندی نالوں میں طغیانی آنے سے مرکزی شاہراہ کو ٹریفک کی روانی کے لیے بند کر دیا گیا۔
گزشتہ 24 گھنٹوں سے اب تک ملک کے مخلتف شہروں میں محکمہ موسمیات کے مطابق کتنی بارش ریکارڈ ہوئی؟ ذیل میں موجود فہرست سے جانیئے۔
— | محکمہ موسمیات کے اسٹیشن.. |
بارش کی مقدار (mm) | پنجاب |
1 | اٹک |
0.4 | بھکر |
3 | چکوال |
11.2 | گوجرنوالا |
7 | گجرات |
15 | حافظ آباد |
9.2 | اسلام آباد شہر |
2 | اسلام آٓباد ائر پورٹ |
12 | اسلام آباد گولڑہ |
5 | اسلام آباد سید پور |
53 | جہلم |
TR | جوہر آباد |
1 | کامرہ ائر بیس |
0.1 | لیہ |
27 | منڈی بہاوالدین |
38 | منگلا |
20 | میانوالی ائر بیس |
TR | مری |
3 | ناروال |
21 | راولپنڈی چکلالہ |
10 | راولپنڈی کچہری |
10 | راولپنڈی شمس آباد |
15 | سیالکوٹ ائر پورٹ |
13.2 | سیالکوٹ کینٹ |
بارش کی مقدار (mm) | آزادکشمیروگلگت بلتستان |
TR | گلگت |
4 | کوٹلی |
بارش کی مقدار (mm) | خیبر پختونخواہ |
26.2 | باچا خان ائر پورٹ |
1 | بالاکوٹ |
TR | بنوں |
5 | اپردیر |
22 | کوہاٹ ائر بیس |
2 | مالم جبہ |
40 | پشاور ائر بیس |
28 | پشاور شہر |
2 | رسالپور |
بارش کی مقدار (mm) | سندھ |
8 | چھور |
3 | مٹھی |
5 | نوابشاہ ، شہید بینظیرآباد |
3 | سکرنڈ |
بارش کی مقدار (mm) | بلوچستان |
8 | ژوب |