تازہ ترین
Home / تازہ ترین موسمی صورتحال / ہفتہ وار پیشگوئی : ملک کے بیشتر علاقوں میں مختلف مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ، تفصیلات جانئیے

ہفتہ وار پیشگوئی : ملک کے بیشتر علاقوں میں مختلف مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ، تفصیلات جانئیے

ہفتہ وار پیش گوئی :

بالائی پاکستان میں مختلف مقامات پر / کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ اور پری مون سون بارشوں کا پہلا فعال ہفتہ۔ اصل مون سون جولائی کے پہلے ہفتے سے شروع ہونے کا امکان ہے!

⦿ اطلاق : 26 جون سے 3 جولائی 2024 تک

⦿ ممکنات :

ہوا کا ایک کم دباؤ خیبر پختونخواہ (KP)، پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیر کے علاقوں پر اثر انداز ہونے کی توقع ہے جہاں مختلف مقامات پر کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش، آندھی ، ژالہ باری اور بجلی گرنے کے واقعات رونما ہونے کا خطرہ ہے! ملک کے شمالی علاقوں میں درجہ حرارت میں بتدریج کمی ہو گی اور وہ کم ہو کر سال کے اس وقت کی طرح معمول کے مطابق ہو جائیں گے اور اگلے ہفتے کے اختتام تک یونہی برقرار رہیں گے۔

⦿ علاقے :

بالائی اور وسطی پنجاب، کشمیر، خیبر پختونخواہ، سندھ، اور مشرقی/شمال مشرقی بلوچستان میں۔

⦾ کشمیر : اس ہفتے کے اختتام سےاگلے 7 دنوں کے دوران، آزاد کشمیر کے کوٹلی، راولاکوٹ، میرپور، مظفر آباد اور ملحقہ اضلاع میں 4 سے 5 مرتبہ مخلتف مقامات پر/ کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

⦾ پنجاب : اس ہفتے کے اختتام سے لے کراگلے 7 دنوں کے دوران ، راولپنڈی، اسلام آباد، مری، چکوال، اٹک، جہلم، گجرات ڈویژن، لاہور، شیخوپورہ، اور ملحقہ اضلاع، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، سرگودھا، خوشاب، میانوالی، فیصل آباد، جھنگ، چنیوٹ اور بھکر میں مختلف مقامات پر کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کے 3 سے 4 ادوار ہونے کی توقع ہے ۔ جمعہ کی رات/ہفتہ کی صبح سے بدھ/جمعرات کی رات تک بارش کے امکانات ہیں۔ان بارشوں کا سلسلہ کچھ علاقوں میں گردآلود آندھی سے شروع ہو گا ، جس میں 70 سے 90 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار تیز آندھی آنے کے ساتھ گرج چمک / بارش اور چند ایک مقامات پر ژالہ باری بھی ہونے کا امکان ہے۔

⦾ خیبرپختونخواہ : اگلے 7 دنوں کے دوران، ہزارہ اور مالاکنڈ اور ملحقہ اضلاع اور صوابی میں آندھی/گرج چمک اور بارش کے کم از کم 1 سے 3 دور ممکن ہیں جبکہ پشاور، مردان، نوشہرہ، چارسدہ اور کوہاٹ کے علاقوں میں ان بارشوں کے کم امکانات ہیں۔اس دوران 70 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ مجموعی طور پر، بارشوں کی مقدار خاص طور پر صوبے کے شمال مغربی حصوں کی طرف کم ہوں گی۔ بنوں ریجن میں بھی بارش کا امکان کم ہے۔
بلوچستان: نوکنڈی، دالبندین اور خاران کے ریگستانوں میں ہفتے کے آخر میں درجہ حرارت 45 سے 47 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کے ساتھ دن میں 70 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زیادہ تیز خشک، گرم گرد آلود ہوائیں چلنے کی توقع ہے، اس دوران شمال مشرقی بلوچستان میں گرمی کے ساتھ ساتھ آسمان جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔ کوئٹہ میں دن کے وقت درجہ حرارت 34 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھے گا۔ تربت اور گوادر میں شدید گرمی کے بعد درجہ حرارت میں کمی آئے گی، تاہم، ہوا مین نمی کا تناسب زیادہ ہونے کے باعث محسوس کی جانے والی گرمی 50 سے 55 سینٹی گریڈ تک ہو سکتی ہے۔ اس ہفتے مشرقی بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی اور خضدار میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، لیکن اس کے علاوہ باقی دنوں میں موسم زیادہ تر شدید گرم اور خشک رہے گا۔

⦾ سندھ: مون سون ہوائیں پہلے ہی صوبے کے جنوبی اور جنوب مشرقی حصوں کو متاثر کر رہی ہیں۔ گہرے بادل چھائے ہوئے ہیں! اگلے ہفتے کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے اور جمعہ کی شام تک نگرپارکر میں شدید بارش کی توقع ہے۔ کراچی میں، اگلے ہفتے گرج چمک کے امکانات بہت کم ہیں۔ تاہم، اگلے ہفتے ہفتہ اور جمعرات کے درمیان آسمان زیادہ تر جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔ جنوب مغرب سے 25 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے ، جس میں ہواؤں کے جھکڑوں کی رفتار 50 کلومیٹر فی گھنٹہ تک بھی ہو سکتی ہے۔ کراچی میں ہفتہ سے اتوار تک جب درجہ حرارت میں کم از کم 3 سے 5 ڈگری سینٹی گریڈ کمی ہونے سے 58 سے 60 سینٹی گریڈ کا ناقابل برداشت ہیٹ انڈیکس بھی نمایاں طور پر کم ہو جائے گا ۔

⦾ مجموعی طور پر، پاکستان کے بیشتر حصوں میں درج بالا معمول کا درجہ حرارت اگلے دو دنوں تک بہت زیادہ رہے گا، سندھ، پنجاب، مشرقی بلوچستان اور کے پی میں شدید گرمی جاری رہے گی ۔ زیادہ تر جنوبی اور مشرقی پنجاب کے میدانی علاقوں، سندھ، خیبرپختونخواہ کے جنوبی اور وسطی حصوں میں زیادہ سے زیادہ ہیٹ انڈیکس 55 سینٹی گریڈ اور 60 گریڈ کے درمیان برقرار رہے گا۔ جولائی کے پہلے ہفتے کے آخر تک گرمی میں کمی کا امکان نہیں!

⦾ خطرناک موسم سے متعلق تازہ ترین اپ ڈیٹس اور انتباہات اور موسم کی مکمل رپورٹس کے لیے ہمارا صفحہ دیکھیں۔

 

About amnausmani

Check Also

13 ستمبر 2024 : ملک میں ریکارڈ درست درجہ حرارت ۔ تربت 40 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ گرم ترین مقام، تفصیلات جانئیے۔

آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم ، خشک اور مرطوب رہا ۔ آج …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے