تازہ ترین
Home / بارش پر رپورٹ / 21 جون 2024 : پنجاب کے بیشتر علاقوں سمیت خیبر پختونخواہ ، گلگت بلتستان ،کشمیر اور سندھ و بلوچستان کے چند ایک مقامات پر شدید بارش ، سب سے زیادہ بارش لاڑکانہ میں 42 ملی میڑ ریکارڈ، تفصیلات جانئیے

21 جون 2024 : پنجاب کے بیشتر علاقوں سمیت خیبر پختونخواہ ، گلگت بلتستان ،کشمیر اور سندھ و بلوچستان کے چند ایک مقامات پر شدید بارش ، سب سے زیادہ بارش لاڑکانہ میں 42 ملی میڑ ریکارڈ، تفصیلات جانئیے

کئی روز سے جاری ملک کے بیشتر علاقوں میں خشک سالی کے بعد اچھی بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ پنجاب کے بیشتر علاقوں میں تیز آندھی کے ساتھ  موسلا دھار بارش ہوئی۔

مختلف مقامات پر تیز آندھی کے ساتھ بارش نے تباہی مچا دی ، بہاولپور کی تحصیل حاصل پور میں بجلی کے کھمبے اور درخت گرنے کے واقعات رپورٹ ہوۓ جس سے نظام زندگی مفلوج ہو گیا۔

ہمارے ذرائع کے مطابق میانہ والا گاؤں ، تحصیل پنڈی گھیب ضلع اٹک کے مقام پر 120 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شدید آندھی آئی۔

صوابی میں بارش کے ساتھ ژالہ باری بھی رپورٹ ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  پنجاب میں سب سے زیادہ بارش میانوالی اور ڈیرہ غازی خان میں 30، 30 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی۔ 

کشمیر و گلگت بلتستان میں مظفر آباد میں 19 ملی میٹر ، خیبر پختونخواہ میں مالام جبہ میں 7 ملی میٹر ، بلوچستان میں بارکھان کے مقام پر 10 ملی میٹر اور سندھ میں لاڑکانہ کے مقام  پر سب سے زیادہ بارش 42 ملی میٹر  ریکارڈ کی گئی۔

ملک کے دیگر شہروں میں ریکارڈ بارش کی تفصیل ذیل میں موجود فہرست سے جانئیے۔

محکمہ موسمیات کے اسٹیشن..
بارش کی مقدار (mm) پنجاب
7 اٹک
28 بہاولنگر
2 بہاولپور ائرپورٹ
7.1 بہاولپور شہر
15.2 بھکر
29 چکوال
30 ڈیرہ غازی خان شہر
20 فیصل آباد
6 حافظ آباد
17 جھنگ
22 جوہر آباد
21 کامرہ ائر بیس
2 قصور
4 خانیوال
2 کوٹ ادو
33 لاہور شہر
6 لاہور ائر پورٹ
27.2 لیہ
TR منڈی بہاوالدین
30 میانوالی ائر بیس
9.2 ملتان ائر پورٹ
8 ملتان شیر
18 مری
8 اوکاڑہ
6.4 ساہیوال
6 سرگودھا ائر بیس
5 سرگودھا شہر
17 شور کوٹ ائر بیس
TR شیخوپورہ
17.4 ٹوبہ ٹیک سنگھ
بارش کی مقدار (mm) آزادکشمیروگلگت بلتستان
0.4 استور
TR چلاس
5.5 گڑھی دوپٹہ
7 کوٹلی
14 مظفر آباد ائر پورٹ
19 مظفر آٓباد شہر
11 راولا کوٹ
بارش کی مقدار (mm) خیبر پختونخواہ
2.2 بنوں
4.4 ڈیرہ اسمعیل خان،ائر پورٹ
5 ڈیرہ اسمعیل خان شہر
2 اپردیر
1 دروش
0.4 کاکول
6 کالام
3 کوہاٹ ائر بیس
7 مالم جبہ
1 پٹن
TR پشاور شہر
2 سیدو شریف
بارش کی مقدار (mm) سندھ
16 جیکب آباد
23 خیر پور
42 لاڑکانہ
26 موئنجوداڑو
27 رویڑی
41 سکھر
بارش کی مقدار (mm) بلوچستان
10 بارکھان
9 سبی

 

About amnausmani

Check Also

13 ستمبر 2024 : ملک میں ریکارڈ درست درجہ حرارت ۔ تربت 40 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ گرم ترین مقام، تفصیلات جانئیے۔

آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم ، خشک اور مرطوب رہا ۔ آج …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے