آج ملک کے میدانی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہے ۔ رات کے درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے، دن کے درجہ حرارت معمول سے 2 سے 4 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ہیں۔ اگرچہ ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوا ، مگر یہ یاد رکھنا ضروری ہے کہ فی الحال پاکستان کے کسی بھی حصے میں گرمی کی لہر( heat wave) نہیں ہے۔
گرمی میں گھر سے باہر نکلتے ہوئے احتیاط کریں، خاص کر دن میں شدید گرمی کے اوقات میں ( 11 بجے دوپہر سے 4 بجے شام تک) گھر کے اندر یا سایہ دار جگہ پر رہیں۔ سر کو ڈھانپ کر رکھیں۔ چھتری اور سن بلاک کا استعمال کریں۔ پانی کا زیادہ استعمال آپ کو بیمار ہونے سے بچا سکتا ہے۔
ملک میں آج سب سے زیادہ گرمی سندھ میں پڈعیدن ، دادو اور جیکب آباد میں پڑی، جہاں درجہ حرارت 48 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ، بلوچستان میں سب گرم ترین مقام رہا ، جہاں درجہ حرارت 47.5 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ پنجاب میں سب سے زیادہ گرمی بہاولنگر اور ڈی جی خان میں پڑی ، جہاں کا درجہ حرارت 46.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
پاکستان کے شمالی حصے بالخصوص شمالی خیبر پختونخواہ اور شمالی پنجاب میں مغربی ہواؤں کے سلسلے کے داخلے کی وجہ سے چلنے والی تیز گرد آلود آندھی، گرج چمک اور بارش نے گرمی زور توڑ دیا۔ آج دوپہر اور شام آنے والے طوفان کی باعث اکثر علاقوں میں درجہ حرارت 10 سے 18 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گئے جس کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔
آج ملک کے مختلف شہروں میں ریکارڈ کئے گئے درست درجہ حرارت ذیل میں موجود فہرست سے جانئیے۔
زیادہ سے زیادہ | کم سے کم | صوبہ سندھ |
35.7 | 28.1 | کراچی (ائیرپورٹ ایم او ایس) |
29.2 | 27.0 | کراچی (سی ویو) |
41.5 | 26.5 | حیدرآباد (ائیرپورٹ) |
42.5 | 28.0 | حیدرآباد (شہر) |
42.5 | 26.0 | ٹنڈو جام |
43.5 | 25.5 | میرپور خاص |
47.0 | 26.5 | نوابشاہ |
48.0 | 26.5 | پڈعیدن (نوشہرو فیروز) |
46.5 | 26.5 | سکّھر (ائیرپورٹ) |
46.5 | 28.5 | روہڑی |
48.0 | 28.5 | جیکب آباد |
47.0 | 28.0 | لاڑکانہ |
47.6 | 26.5 | موئنجو دڑو |
48.0 | 27.5 | دادو (سیتا روڈ) |
42.3 | 26.4 | بدین |
44.0 | 26.0 | چھور (عمرکوٹ) |
44.5 | 27.0 | مٹّھی (تھرپارکر) |
زیادہ سے زیادہ | کم سے کم | وفاقی دارالحکومت |
39.5 | 22.0 | اسلام آباد (شہر) |
38.3 | 22.5 | اسلام آباد (ائیرپورٹ) |
38.7 | 21.8 | اسلام آباد (میانہ تهب زون 5) |
زیادہ سے زیادہ | کم سے کم | صوبہ پنجاب |
39.8 | 24.4 | راولپنڈی (چکلالہ ائیربیس) |
39.7 | 27.8 | راولپنڈی ( ویسٹریج 1) |
– | 22.8 | بسالی گاؤں (ضلع راولپنڈی) |
41.0 | 24.3 | چکبیلی خان (ضلع راولپنڈی) |
26.3 | 17.5 | مری |
40.5 | 20.5 | چکوال (بھون) |
40.4 | 25.1 | اٹک (کامرہ ائیربیس) |
43.0 | 28.5 | میانوالی (ائیربیس) |
41.0 | 24.4 | سیالکوٹ (شہر) |
41.2 | 24.9 | سیالکوٹ (چٹّی شیخاں) |
41.4 | 23.9 | سمبڑیال (ضلع سیالکوٹ) |
40.3 | 21 | پسرور |
41.7 | 24.3 | جہلم |
41.9 | 25.3 | لاہور (ائیرپورٹ) |
42.0 | 26.0 | لاہور (شہر) |
42.2 | 22.3 | گوجرانوالہ (اروپ موڑ) |
41.5 | 23.8 | شیخوپورہ (فاروق آباد) |
43.0 | 27.0 | فیصل آباد (ائیرپورٹ) |
43.0 | 27.0 | سرگودھا (ائیربیس) |
43.5 | 25.5 | جوہرآباد |
45.0 | 26.5 | نورپورتھل |
46.5 | 27.0 | ڈی جی خان |
45.2 | 28.2 | ملتان (ائیرپورٹ) |
46.5 | 28.0 | بہاولنگر |
46.3 | 27.3 | بہاولپور (شہر) |
45.2 | 25.5 | خانپور (رحیم یار خان) |
45.0 | 26.0 | ظاہر پیر (ضلع رحیم یار خان) |
زیادہ سے زیادہ | کم سے کم | صوبہ خیبر پختونخواہ |
39.0 | 26.5 | پشاور (ائیرپورٹ) |
39.0 | 23.5 | آر ایم سی پشاور (گالف کلب) |
35.9 | 24.5 | پرا تہ کلی (ضلع مہمند) |
42.5 | 25.5 | ڈی آئی خان (شہر) |
32.0 | 14.5 | ایبٹ آباد (کاکول) |
23.5 | 12.0 | نتھیا گلی |
35.5 | 17.0 | بالاکوٹ |
35.5 | 18.0 | سیدو شریف (مینگورہ) |
29.0 | 12.5 | چترال |
31.5 | 12.0 | دیر |
28.5 | 13.8 | پاراچنار |
23.5 | 10.0 | کالام |
22.0 | 9.5 | مالم جبّہ |
زیادہ سے زیادہ | کم سے کم | گلگت بلتستان / آزاد کشمیر |
32.0 | 14.0 | گلگت |
28.5 | 11.0 | گوپس |
28.7 | 10.4 | سکردو |
25.0 | 9.5 | استور |
36.4 | 17.1 | مظفّرآباد (ائیرپورٹ) |
37.0 | 19.5 | مظفّرآباد (شہر) |
35.5 | 17.0 | گڑھی دوپٹّہ |
37.9 | 22.0 | کوٹلی |
27.0 | 14.2 | راولاکوٹ |
زیادہ سے زیادہ | کم سے کم | صوبہ بلوچستان |
34.5 | 18.0 | کوئٹہ (سمنگلی) |
34.5 | 20.5 | کوئٹہ (بریوری) |
29.5 | 13.5 | قلّات |
38.0 | 20.0 | بارکھان |
38.5 | 21.0 | خضدار |
39.0 | 20.5 | پنجگور |
47.5 | 28.0 | سبّی |
44.5 | 20.0 | بیلا (لسبیلہ) |
41.5 | 26.0 | دالبندین |
42.5 | 29.0 | نوکنڈی |
36.0 | 25.5 | گوادر |
34.5 | 25.0 | پسنی |
34.0 | 25.0 | اورماڑا |
35.0 | 25.0 | جیوانی |
44.5 | 25.5 | تربت |
35.5 | 19.5 | ژوب |
24.5 | 11.5 | زیارت |