تازہ ترین
Home / بارش پر رپورٹ / 24 مئی 2024 : پاکستان کے بالائی علاقوں میں گرد آلود طوفانی ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ کچھ مقامات پر ہلکی بارش و ژالہ باری سے موسم خوشگوارہو گیا۔

24 مئی 2024 : پاکستان کے بالائی علاقوں میں گرد آلود طوفانی ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ کچھ مقامات پر ہلکی بارش و ژالہ باری سے موسم خوشگوارہو گیا۔

 پیشگوئی کے مطابق ملک کے  بالائی علاقوں کو مغربی ہواؤں کے ساتویں سلسلے نے متاثر کیا،  جس سے آج بعد دوپہر پاکستان کے پنجاب کے بالائی علاقوں پوٹھوہار ،خیبر پختونخواہ اور کشمیر میں چند مقامات پر گرد آلود تیز ہواؤں کے ساتھ گرج چمک  اور ہلکی بارش ہوئی اور گرمی کے ستائے لوگوں نے سکھ کا سانس لیا۔

سب سے زیادہ تیز آندھی راولپنڈی بحریہ فیز 8 میں 87 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ، سیالکوٹ چٹی شیخاں کے مقام پر 83 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز آندھی کے جھکڑ ریکارڈ ہوئے۔

ضلع راولپنڈی میں گجر خان کے مقام سے تیز آندھی کے ساتھ  موسلادھار بارش اور  ژالہ باری سے جانی و مالی نقصانات کی اطلاعات ملیں۔

کلر سیداں میں  تیز آندھی کے باعت شو روم کی چھت تباہ ہو گئی۔

ہمارے مقامی موسمی اسٹیشنز پر کہاں کتنی بارش اور آندھی ریکارڈ ہوئی؟ ذیل کی فہرست سے تفصیل جانئیے۔ 

ہمارےمقامی و موسمی اسٹیشن گیجز
ہوا کی رفتار (کلو میٹر فی گھنٹہ) بارش کی مقدار (mm) مقامی و موسمی اسٹیشن گیجز
56 1.2 راولپنڈی: ویسٹریج 1
5 اصغر مال سکیم (راولپنڈی)
78 بحریہ ٹاؤن فیز 2، راولپنڈی
52 3 سیٹلائیٹ ٹاؤن (بی بلاک)، راولپنڈی
59 1 چکلالہ سکیم 3،راولپنڈی
87 بحریہ ٹاؤن فیز 8، راولپنڈی
48 2 گلشن آباد، راولپنڈی
59 0.5 بیسالی گاؤں، ضلع راولپنڈی
78 8 میانہ تھب (زون 5)اسلام آباد
75 ڈی ایچ اے 2/ زاراج (زون 5)
55 سیکٹر F-10/2(اسلام آباد)
44 0.5 سیکٹر I-10/1(اسلام آباد)
53 ویسا (حضرو) اٹک
46 1.5 پراتہ کلی , مہمند
83 1.1 سیالکوٹ (چٹی شیخان)
69 0.4 پسرور
55 لاہور (کینٹ)
71 جوہر ٹاون (لاہور)نوا ہوٹل
49 شہباز گڑھی مردان
73 33 خانپور
40 واپڈا ٹاون ، فیصل آباد
44 نوشکی
ماہانہ بارش کی اوسط(ملی میٹر) بارش کی مقدار (mm) ہماری رین گیجز
6 ماڈل ٹاؤن، واہ
2 غوری ٹاؤن (زون 4)اسلام آباد

About amnausmani

Check Also

1 دسمبر 2024 : ملک بھر کے درجہ حرارت میں کمی۔ سکردو منفی 5 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ ملک کا سرد ترین مقام ۔ ملک بھر کے درست درجہ حرارت جانئیے

مغربی ہواؤں کی موجودگی کی وجہ سے گزشتہ روز ملک کے بیشتر علاقوں کے درجہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے