تازہ ترین
Home / تازہ ترین موسمی صورتحال / 10 مئی 2024 تا 29 مئی 2024 :پیشگوئی ۔ درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ ہو گا، گرمی کی لہر پاکستان کے بیشتر وسطی اور جنوبی علاقوں کو متاثر کرے گی، تفصیلات جانئیے۔

10 مئی 2024 تا 29 مئی 2024 :پیشگوئی ۔ درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ ہو گا، گرمی کی لہر پاکستان کے بیشتر وسطی اور جنوبی علاقوں کو متاثر کرے گی، تفصیلات جانئیے۔

اگلے 10 دنوں کی پیشگوئی:

موسم کا حال کے مطابق پاکستان کے درجہ حرارت میں مزید 3 سے 5 ڈگری کا اضافہ اگلے ہفتے متوقع ہے۔ گرمی کی لہر پاکستان کو کم سے کم ایک ہفتے کیلئے متاثّر کرے گی!

جنوبی پاکستان میں بالخصوص شدید گرمی کا راج ہوگا! اندرون سندھ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 52 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے جو کہ 2018 کے بعد سے اندرون سندھ میں 50 ڈگری یا اس سے زائد ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت ہوگا! متوقع گرمی کی مئی 2010 کے بعد سے اب تک کی سب سے اب تک کی شدید ترین لہر ثابت ہو سکتی ہے۔

اس دوران بارش کا خاطر خواہ کوئی امکان نہیں!

اطلاق؟
18 مئی سے 29 مئی 2024

خلاصہ:
مجموعی طور پر پاکستان کے جنوبی اور مشرقی علاقے شدید گرمی کی لہر کی زد میں آ سکتے ہیں۔ اس گرمی کی لہر کی طرف بڑھنے کے سفر کا آغاز 4 دن قبل ہو چکا ہے۔ رواں درجہ حرارت جو کہ فی الحال معمول سے 2 سے 4 ڈگری زیادہ چل رہے ہیں، ان میں وہ 5 ڈگری یا اس سے زیادہ معمول سے زیادہ ہو جائیں گے، جس کے سبب گرمی کی لہر کا آغاز ہوگا، جو کہ 5 مستقل روز یا اس سے بھی زیادہ جاری رہ سکتی ہے۔

موسم کا حال کے مطابق سندھ، جنوبی، وسطی اور مشرقی پنجاب اور مشرقی بلوچستان شدید گرمی کی لہر سے متاثّر ہو سکتے ہیں۔ 21 مئی سے درجہ حرارت سے مزید اضافہ متوقع ہے جو کہ 21 مئی سے 29 مئی تک سندھ میں 50 سے 52 ڈگری سینٹی گریڈ، جنوبی پنجاب میں 46 سے 49، وسطی اور شمال مشرقی پنجاب میں 44 سے 46 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

تفصیلات:
21 مئی سے 29 مئی کے درمیان متوقع اصل زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت (ڈگری سینٹی گریڈ) کی صورتحال جانیں:

🌡کراچی: 36 سے 39
🌡حیدرآباد، ملتان، ڈی جی خان، میرپور خاص، لسبیلہ: 45 سے 48
🌡نوابشاہ، پڈعیدن، سکّھر، خیرپور، جیکب آباد اور لاڑکانہ: 48 سے 51
🌡دادو: 49 سے 52
🌡سبّی، رحیم یار خان، بہاولپور، بہاولنگر، خانپور: 46 تو 49
🌡تربت، بنّوں، سرگودھا، فیصل آباد، میانوالی اور بھکّر: 44 سے 47
🌡گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ اور ڈی آئی خان: 43 سے 46
🌡کوئٹہ اور قلّات: 33 سے 37
🌡راولپنڈی، اسلام آباد، چکوال اور اٹک: 39 سے 42
🌡پشاور، مردان اور کوہاٹ: 41 سے 43
🌡ایبٹ آباد: 34 سے 37
🌡گلگت اور چترال: 35 سے 38
🌡مظفّر آباد: 37 سے 40

گرد کے طوفان کی انتباہ!

آج مغربی ہواؤں کا سلسلہ بالائی پاکستان کو متاثّر کر سکتا ہے، جس کے سبب گرد اور گرج چمک کے طوفان رونما ہو سکتے ہیں۔ اسکے سبب پشاور، کوہاٹ، ڈی آئی خان، راولپنڈی، اسلام آباد، ہزارہ، مالاکنڈ، خیبر، مہمند، وزیرستان اور کوٹلی کے علاقوں میں 70 سے 100 کلومیٹر فی گھنٹہ تک کی گرد آلود آندھی متوقع ہے جس سے عارضی طور پر گرمی میں کمی ہو سکتی ہے۔

یاد رہے کہ “گرمی کی لہر” اس وقت کہلاتی ہے جب درجہ حرارت اپنے ماہانہ معمول سے 5 ڈگری یا اس سے زیادہ کم از کم 5 دن لگاتار جاری رہیں۔ جنوبی اور مشرقی پاکستان کے زیادہ تر مقامات پر درجہ حرارت کی صورتحال درج بالا صورتحال کے مطابق ہو سکتی ہے لہٰذا 21 مئی سے ان علاقوں میں گرمی کی لہر کا آغاز ہو جاۓ گا، جو کہ اندرون سندھ، جنوبی، وسطی اور مشرقی پنجاب اور مشرقی بلوچستان میں تقریباً 1 ہفتہ جاری رہ سکتی ہے۔ شمالی پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخواہ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں درجہ حرارت معمول سے 3 سے 5 ڈگری تک زیادہ رہیں گے، تاہم موجودہ پیشگوئی کے مطابق ان علاقوں میں گرمی کی لہر نہیں ہوگی۔

About amnausmani

Check Also

اگلے 7 دنوں کے دوران چند بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔ ہلکی سے درمیانی شدّت کی خشک سالی جاری رہیگی۔ تفصیلی پیشگوئی پڑھیں

جنوری 2025 خشک سالی کی صورتحال اور اگلے 7 دنوں کا موسم جانیے: محکمہ موسمیات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے