پیشگوئی (17 مئی 2024 سے 19 مئی 2024):
1) جمعہ اور اتوار کے درمیان، 2 یکے بعد دیگرے مغربی ہواؤں کے سلسلے ملک کے بالائی علاقوں کو متاثّر کرنے کی توقع ہے! اگلے 5 دنوں میں گرمی کی لہر کا کوئی امکان نہیں!
2) بالائی اور وسطی خیبر پختونخواہ (کے پی) بشمول خیبر، مہمند، ہزارہ، مالاکنڈ، پشاور، مردان، ڈی آئی خان اور بنّوں کے علاقوں، بالائی پنجاب بشمول خطّہٰ پوٹھوہار اور کشمیر (مظفّرآباد، میرپور اور کوٹلی) میں مختلف مقامات پر گرد کے طوفان، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ جبکہ گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہیگا اور ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔ درج بالا علاقوں میں مجموعی طور پر 5 سے 15 ملی میٹر کی ہلکی سے معتدل بارش ہونے کا امکان ہے۔
اس دوران گرج چمک کے ساتھ بجلی گرنے کے واقعات بھی رونما ہو سکتے ہیں۔ چونکہ یہ سلسلہ جنوب مغرب (SW) سے شمال مشرق (NE) کی سمت میں بڑھے گا، لہٰذا درجہ حرارت میں کوئی خاص کمی متوقع نہیں۔
آندھی کے دوران ہواؤں کی رفتار 75 سے 95 کلومیٹر فی گھنٹہ تک ہو سکتی ہے!
4) 16 مئی (جمعرات) کی شام سے 17 مئی (جمعہ) کی شام کے درمیان لسبیلہ، اواران، تربت، کیچ اور ملحقہ علاقوں میں مٹّی کے طوفان اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا 20 فیصد تک امکان ہے۔
مغربی ہواؤں کی آمد سے قبل درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ ہوگا۔ متوقع زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کی تفصیل درج ذیل ہے:
🌡 جیکب آباد، لاڑکانہ، دادو اور نوابشاہ کے علاقوں میں 45 سے 48 ڈگری سینٹی گریڈ (معمول سے 2 سے 4 ڈگری زیادہ)
🌡 سکّھر، رحیم یار خان، بہاولپور، ملتان، ڈی جی خان اور ساہیوال کے علاقوں میں 44 سے 47 ڈگری سینٹی گریڈ (معمول سے 2 سے 4 ڈگری زیادہ)
🌡 لاہور، گوجرانوالہ، شیخوپورہ، سیالکوٹ، جہلم، فیصل آباد، سرگودھا، بھکّر، اور خوشاب کے علاقوں میں 42 سے 45 ڈگری سینٹی گریڈ (معمول سے 2 سے 4 ڈگری زیادہ)
🌡اسلام آباد، راولپنڈی، چکوال، پشاور، مردان اور کوہاٹ کے علاقوں میں 37 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ ( معمول سے 1 سے 2 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ)
🌡 حیدرآباد، میرپورخاص، لسبیلہ، ڈی آئی خان اور بنّوں کے علاقوں میں 42 سے 44 ڈگری سینٹی گریڈ (معمول سے 1 سے 2 ڈگری زیادہ)
🌡 کراچی میں 35 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ (معمول کے مطابق یا معمول سے 2 ڈگری تک زیادہ)