ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ گرج چمک اور بارش کا سلسلہ تیسرے روز بھی جاری رہا۔ چند مقامات سے ژالہ باری بھی رپورٹ ہوئی۔
گزشتہ روز خیبر پختونخواہ ، وسطی اور جنوبی پنجاب کے علاوہ کشمیر و گلگت بلتستان میں حالیہ مغربی ہواؤں کے سلسلے کی وجہ سے دن بھر مختلف جگہوں پر تیز ہواؤں کے ساتھ گرج چمک و بارش ہوئی۔
لیہ اور گردو نواح کے علاقوں میں طوفانی ہواؤں کے باعث ،درخت گرنے اور سولر پلیٹوں کے ٹوٹنے کے علاوہ آسمانی بجلی کے گرنے سے مویشیوں کے مرنے کی اطلاعات ملیں۔
لاہور میں شدید گرج چمک کے طوفان دیکھے گئے۔
فیصل آباد اور آس پاس کے علاقوں میں ہواؤں کی رفتار 50 کلو میڑ فی گھنٹہ سے زیادہ کی ریکارڈ کی گئی۔
خیبر پختونخواہ میں بارش کے علاوہ شانگلہ سے ژالہ باری بھی رپورٹ ہوئی۔
بارشوں کا یہ سلسلہ اس وقت ملک کے انتہائی شمالی علاقوں کے علاوہ شمال مشرقی پنجاب کے چند علاقوں پر بارش کا سبب بن رہا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش مالم جبہ میں 27 ملی میٹر اور میر کاخانی میں 26 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی۔
ملک کے دیگر علاقوں میں ہونے والی بارش کی تفصیلات ذیل میں موجود فہرست سے جانئیے۔
– | محکمہ موسمیات کے اسٹیشن.. |
بارش کی مقدار (mm) | پنجاب |
0.8 | چکوال |
TR | فیصل آباد |
1 | گوجرنوالا |
2 | گجرات |
5 | حافظ آباد |
TR | اسلام آٓباد ائر پورٹ |
5 | اسلام آباد سید پور |
4.4 | جھنگ |
2.8 | جوہر آباد |
TR | کامرہ ائر بیس |
1 | لاہور شہر |
3.8 | لاہور ائر پورٹ |
8 | لیہ |
TR | منڈی بہاوالدین |
TR | میانوالی ائر بیس |
TR | ناروال |
1 | نور پور تھل |
0.8 | اوکاڑہ |
TR | راولپنڈی چکلالہ |
5 | سرگودھا ائر بیس |
2 | سرگودھا شہر |
1 | شیخوپورہ |
1.4 | سیالکوٹ کینٹ |
بارش کی مقدار (mm) | آزادکشمیروگلگت بلتستان |
TR | استور |
6.4 | بگروٹ |
TR | بونجی |
11.4 | چلاس |
10 | گڑھی دوپٹہ |
4.5 | گلگت |
2 | گوپس |
10 | راولا کوٹ |
بارش کی مقدار (mm) | خیبر پختونخواہ |
TR | باچا خان ائر پورٹ |
1 | بالاکوٹ |
1 | چیراٹ |
16.4 | چترال |
2 | ڈیرہ اسمعیل خان،ائر پورٹ |
1 | ڈیرہ اسمعیل خان شہر |
10 | اپردیر |
15 | دروش |
23 | کالام |
9 | لوئر دیر |
27 | مالم جبہ |
26 | میر کاخانی |
14 | پاراچنار |
8 | پٹن |
TR | پشاور ائر بیس |
TR | رسالپور |
5 | سیدو شریف |
بارش کی مقدار (mm) | بلوچستان |
0.2 | خضدار |
5 | ژوب |