پاکستان کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ اپنی مختلف شدت کے ساتھ جاری ہے،4 دن سے بلوچستان میں جاری بارشوں کے نتیجے میں اب تک 12 افراد جان کی جازی ہار چکے ہیں ۔
ان میں سے 5 افراد بجلی گرنے کے باعث اور باقی بارشوں کے باعث کچے مکانات کے گرنے سے جان بحق ہوئے۔ بلوچستان میں بارشوں کی وجہ سے مقامی ندی نالوں میں ظغیانی آ گئی، مختلف شہروں کے گلیاں اور بازار پانی سے بھرنے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا رہا۔
کوئٹہ ،ہرنائی کے ساتھ سندھ میں جامشورو میں بارش کے ساتھ شدید ژالہ باری بھی ہوئی۔
پنجاب کے بیشتر علاقوں میں کل سے بارش کا سلسلہ اپنی زیادہ شدت کے ساتھ اثر انداز ہوا۔ جہاں مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی ۔جس سے کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا۔ بارش کا شروع ہونے والا یہ سلسلہ تا حال جاری ہے۔ راجن پور اور ملحقہ علاقوں سےژالہ باری کی اطلاعات ملیں۔ رات گئے خطہ پوٹھوہار میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی۔
کشمیر اور خیبر پختونخواہ کے ساتھ گلگت بلتستان میں بھی بارش اور پہاڑی مقامات پر برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔جس کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ اور سڑکوں پر پھسلن کے باعث مختلف حادثات رونما ہوئے۔مظفر آباد میں گاڑی کھائی میں گرنے سے 6 افراد موت کے منہ میں چلے گئے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش لیہ میں 42.7 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔
دیگر شہروں میں محکمہ موسمیات کے مطابق کتنی بارش ریکارڈ ہوئی ذیل میں موجود فہرست سے جانئیے۔
– | محکمہ موسمیات کے اسٹیشن.. |
بارش کی مقدار (mm) | پنجاب |
33 | اٹک |
TR | بہاولنگر |
35 | بھکر |
19 | چکوال |
3 | ڈیرہ غازی خان،فورٹ منرو |
TR | فیصل آباد |
3.5 | گوجرنوالا |
7 | گجرات |
TR | حافظ آباد |
13.8 | اسلام آباد شہر |
22.3 | اسلام آٓباد ائر پورٹ |
20 | اسلام آباد گولڑہ |
13 | اسلام آباد سید پور |
12 | جہلم |
4 | جوہر آباد |
34 | کامرہ ائر بیس |
18 | کوٹ ادو |
TR | لاہور شہر |
TR | لاہور ائر پورٹ |
42.7 | لیہ |
8 | منڈی بہاوالدین |
1.6 | منگلا |
27 | میانوالی ائر بیس |
11 | ملتان ائر پورٹ |
4 | ملتان شیر |
13 | مری |
21.5 | نور پور تھل |
15 | راولپنڈی چکلالہ |
10 | راولپنڈی کچہری |
10 | راولپنڈی شمس آباد |
TR | ساہیوال |
2 | سرگودھا ائر بیس |
2.1 | سرگودھا شہر |
3.5 | سیالکوٹ ائر پورٹ |
1.6 | سیالکوٹ کینٹ |
4.6 | استور |
1 | چلاس |
3.6 | گڑھی دوپٹہ |
1.3 | گلگت |
2 | گوپس |
13 | کوٹلی |
11.7 | مظفر آباد ائر پورٹ |
9 | مظفر آٓباد شہر |
20.2 | راولا کوٹ |
1 | سکردو |
بارش کی مقدار (mm) | خیبر پختونخواہ |
12 | باچا خان ائر پورٹ |
15 | بالاکوٹ |
15 | چیراٹ |
2.2 | چترال |
23 | ڈیرہ اسمعیل خان،ائر پورٹ |
24 | ڈیرہ اسمعیل خان شہر |
20 | اپردیر |
2 | دروش |
28 | کاکول |
7.8 | کالام |
12 | کوہاٹ ائر بیس |
12.2 | لوئر دیر |
18 | مالم جبہ |
2 | میر کاخانی |
9 | پاراچنار |
4 | پٹن |
20 | پشاور ائر بیس |
16 | پشاور شہر |
29 | رسالپور |
13 | سیدو شریف |
14.7 | تخت بھائی |
بارش کی مقدار (mm) | سندھ |
TR | چھور |
TR | کراچی ائر پورٹ |
بارش کی مقدار (mm) | بلوچستان |
16 | بارکھان |
21 | دالبندین |
23 | قلات |
5 | پنجگور |
25 | کوئٹہ سمنگلی |
5 | کوئٹہ شاہ ماندہ |
13 | ژوب |