تازہ ترین
Home / بارش پر رپورٹ / مارچ 2024: بارش پر ماہانہ رپورٹ: ضلع قصور میں کوٹ رادھا کشن 220 ملی میٹر ریکارڈ، آپ کے شہر میں مارچ 2024 کی کل بارش کتنی ریکارڈ ہوئی؟ تفصیلات جانئیے۔

مارچ 2024: بارش پر ماہانہ رپورٹ: ضلع قصور میں کوٹ رادھا کشن 220 ملی میٹر ریکارڈ، آپ کے شہر میں مارچ 2024 کی کل بارش کتنی ریکارڈ ہوئی؟ تفصیلات جانئیے۔

ویدر بسٹر کے منتظمین نے مارچ کے معمول سے زیادہ ٹھنڈا رہنے اور معمول سے قدرے زیادہ گرج چمک کے ساتھ بارشوں، ژالہ باری اور تیز ہواؤں کے چلنے کی پیشگوئی کی۔اس کے عین مطابق مارچ کے دوران ملک بھر میں مغربی ہواوں کے کئے سلسلے اثر انداز ہوئے۔ جن کی وجہ سے بڑے پیمانے پر تیز ہواؤں  کے ساتھ شدید گرج چمک کے طوفان ، ژالہ باری اور معتدل سے تیز بارشوں کے کئی ادوار ہوئے۔

   

 ہمارے مقامی و علاقائی اسٹشنز پر سب سے زیادہ بارش ضلع قصور میں کوٹ رادھا کشن کے مقام پر 220 ملی میٹر ، مردان میں ڈنڈوئی کے مقام پر 198 اور مہمند میں پراتہ کلی کے مقام پر 163 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

ملک کے بالائی علاقوں خاص کر خطۂ پوٹھوہار میں تیز آندھی کے جھکڑ چلے ۔مارچ کے مہینے میں سب سے زیادہ آندھی کی رفتار بحریہ ٹاؤن فیز 2 میں 90 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔ بسالی گاؤں میں 92 کلومیٹر فی گھنٹہ اور میانہ تھب زون 5 اسلام آباد میں نصب ہمارے موسمی سٹیشن پر 88 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی.

 وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے مختلف علاقوں کے علاوہ  سبی ،نور پور تھل، پشاور ، کوہاٹ، ضلع راولپنڈی اور خطۂ پوٹھوہار میں چکوال، چوا سیدن شاہ میں بھی ژالہ باری ہوئی، جس املاک کو نقصان پہنچا۔ مگر درجہ حرارت میں کمی واقع ہو گئی۔

۔

مغربی ہواؤں کے مختلف سلسلوں کی وجہ سے جنوب مغربی بلوچستان میں شدید گرج چمک کے واقعات رونما ہوئے، مٹی کے طوفان بھی آئے جن سے دن میں رات کا سماں ہو گیا،ان علاقوں میں معمول سے زیادہ بارشیں ہوئیں اور تیز بارشوں کے سبب مقامی ندی نالوں میں طغیانی آ گئی۔ 

 

ان مغربی ہواؤں کی وجہ سے، ملک کے شمالی علاقوں میں برف باری بھی جاری رہی۔

ہمارے مقامی و علاقائی اسٹیشنز پر مارچ 2024 میں کل کتنی بارش ہوئی؟ ذیل میں موجود فہرست سے جانئیے

ہمارےمقامی و موسمی اسٹیشن گیجز
بارش کی مقدار (mm) مقامی و موسمی اسٹیشن گیجز
99 راولپنڈی: ویسٹریج 1
110 اصغر مال سکیم (راولپنڈی)
108 بحریہ ٹاؤن فیز 2، راولپنڈی
100 سیٹلائیٹ ٹاؤن (بی بلاک)، راولپنڈی
89 چکلالہ سکیم 3،راولپنڈی
112 بحریہ ٹاؤن فیز 8، راولپنڈی
106 گلشن آباد، راولپنڈی
108 بیسالی گاؤں، ضلع راولپنڈی
78 چک بیلی خان ، ضلع راولپنڈی
91 میانہ تھب (زون 5)اسلام آباد
75 ڈی ایچ اے 2/ زاراج (زون 5)
103 سیکٹر F-8 (اسلام آباد)
67 سیکٹر F-10/2(اسلام آباد)
113 سیکٹر I-10/1(اسلام آباد)
117 واسع (حضرو) اٹک
163 پراتہ کلی , مہمند
53 سمبریال،سیالکوٹ
36 سیالکوٹ (چٹی شیخان)
23 پسرور
0.3 ظاہر پیر، رحیم یار خان
13 سیتا روڈ، دادو
24 لاہور (کینٹ)
21 لمز یونیورسٹی (لاہور)
20 ڈی ۔ایچ۔اے (ای۔ ایم۔ ای ،لاہور)
18 منصورہ،(لاہور)
17 ویلنشیا سوسائیٹی (لاہور)
12 جوہر ٹاون (لاہور)
220 کوٹ رادھا کشن (ضلع قصور)
25 بلال فارمز، ضلع رحیم یار خان
20 لاڑکانہ (وکیل کالونی)
198 ڈنڈو ئی, مردان
39.2 شہباز گڑھی مردان
117 ٹوپی (صوابی)
110 خانپور
16 یونیورسٹی آف فیصل آباد
38 واپڈا ٹاون ، فیصل آباد
24 نوشکی
بارش کی مقدار (mm) ہماری رین گیجز
154 ایبٹ آباد ، نواں شہر
116 ماڈل ٹاؤن، واہ
143 غوری ٹاؤن (زون 4)اسلام آباد
85 سیکڑ بی -17 (اسلام آباد)
94 سیکڑ I-14(اسلام آباد)
50 کلاک ٹاور چوک، گوجرانوالہ
46 سیٹلائٹ ٹاؤن، گوجرانوالہ
44 میانوالہ، پنڈی گھیب، اٹک

About amnausmani

Check Also

22 نومبر 2024 : پاکستان میں آج کم سے کم درجہ حرارت سکردو میں 3.8- ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ۔ ملک بھر کے درست درجہ حرارت جانئیے۔

ملک میں آج موسم خشک اور سرد رہا۔  ملک کا کم سے کم درجہ حرارت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے