اگلے 10 دنوں کی پیشگوئی: 3 مغربی ہواؤں کے سلسلے (WD) متوقع! اگلے ہفتے ہلکی سے معتدل بارش جبکہ مختلف مقامات پر تیز ہوائیں، گرج چمک اور کہیں کہیں بجلی گرنے کا امکان! کے پی کے اور انتہائی شمالی بلوچستان کے پہاڑوں پر برفباری کا امکان۔
⦿ کب ہونا ہے؟ 20 مارچ سے 30 مارچ 2024
⦿ کہاں ہوگا؟ خیبر پختونخواہ اور کشمیر کا 80 فیصد علاقے، پنجاب ، شمال مشرقی اور مغربی بلوچستان کے 50 فیصد علاقے اور بالائی/وسطی سندھ میں چند ایک مقامات پر۔
⦿ کیا ہو گا ؟ 10 دنوں میں 3 مغربی ہواؤں کے سلسلے ملک میں داخل ہوں گے۔ ایک کمزور مغربی سلسلہ اس وقت ملک کے بیشتر حصوں کو متاثر کر رہا ہے اور یہ سلسلہ کل تک برقرار رہے گا۔ ایک اور کمزور مغربی ہواؤں کا سلسلہ اس ہفتے کے آخر میں متاثر کرے گا۔ تاہم، ایک اور طاقتور سلسلہ بلوچستان، بالائی/وسطی سندھ اور خیبر پختونخواہ اور پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید گرج چمک کا امکان ہے، بشمول پوٹھوہار میں مٹی کا طوفان/ کچھ مقامات پر 90 سے 110 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز آندھی ، بارش ، ژالہ باری کا امکان ہے ۔
اگلے 10 دنوں میں متوقع کل بارش جاننے کے لیے نقشہ 1 اور 2 دیکھیں۔
تفصیلات:
⦾ پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں:
27/28 مارچ کو گردوغبار/ گرج چمک کے ساتھ کہیں کہیں اولے، شدید بارش اور شدید ہواؤں کے زیادہ خطرات درپیش ہیں۔ راولپنڈی/ اسلام آباد، سرگودھا اور فیصل آباد، لاہور، ملتان، ساہیوال، سیالکوٹ اور بہاولپور ڈویژن میں 80 سے 110 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آندھی چل سکتی ہے۔ جنوبی پنجاب میں بارش کے سب سے زیادہ امکانات 27 سے 30 مارچ کے درمیان ہیں۔ بصورت دیگر جزوی طور پر ابر آلود اور گرم دن جاری رہیں گے۔
خیبر پختونخواہ کے بالائی اور وسطی میدانی علاقوں بشمول پشاور، کوہاٹ، بنوں، مردان، صوابی اور ڈی آئی خان کے علاقوں میں تیز گردو غبار/گرج چمک کے ساتھ طوفان بنیں گے اور مشرق کی طرف بڑھتے ہوئے پنجاب پر زیادہ شدت سے اثر انداز ہوں گے۔ اٹک، میانوالی، چکوال اور پنجاب میں ڈی جی خان کے پہاڑی علاقوں میں درجہ حرارت کے اتار چڑھاؤ کے نتیجے میں آنے والے دنوں میں، شدید طوفان ، اولے اور بہت زیادہ بارش ہو سکتی ہے تاہم، اس وقت کے قریب آتے ہی ایک تفصیلی پیشگوئی پوسٹ کی جائے گی۔
⦾ آزاد کشمیر اور خیبر پختونخواہ کے پہاڑی علاقوں میں درمیانے درجے کی گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ خیبر پختونخواہ میں 8000 فٹ سے زیادہ بلند پہاڑی علاقوں میں برفباری متوقع ہے۔ راولاکوٹ، باغ، میرپور اور کوٹلی علاقوں میں درمیانی سے تیز بارش ہو سکتی ہے۔
⦾ بلوچستان اور سندھ:
کوئٹہ، ژوب، بارکھان، سبی، لورالائی، اور جنوب میں صحرائے چاغی اور خضدار کے علاقوں میں تیسرے مغربی سلسلے (WD) کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارشیں ہوں گی۔ یہ طوفان بالائی اور وسطی سندھ کے علاقوں جیسے سکھر، دادو، جیکب آباد اور نواب شاہ کے علاقوں کو متاثر کر سکتے ہیں۔ بصورت دیگر گرم اور جزوی طور پر ابر آلود موسم برقرار رہے گا۔ سندھ کے وسطی حصے 21 مارچ کو اپنا پہلا 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک دیکھا جا سکتا ہے اور پھر مارچ کے آخری ہفتے میں 27 مارچ کو آخری مغربی ہواؤں کے سلسلے کی آمد سے پہلے دوبارہ 40+ درجہ حرارت کی پیش گوئی کی جا رہی ہے۔ اگلے چند دنوں میں حیدرآباد میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 سے 39 سینٹی گریڈ اور کراچی میں 33 سے 37 سینٹی گریڈ تک پہنچ جائے گا۔ ان علاقوں میں مغربی ہواؤں کی وجہ سے درجہ حرارت میں کچھ کمی ہوگی ، مگر سندھ کے جنوبی حصوں میں بارش کا خاطر خواہ امکان نہیں ہے۔