تازہ ترین
Home / بارش پر رپورٹ / بالائی پنجاب ،خطئہ پوٹھوہار میں تیز ہواؤں کےساتھ بارش اور ژالہ باری۔۔۔

بالائی پنجاب ،خطئہ پوٹھوہار میں تیز ہواؤں کےساتھ بارش اور ژالہ باری۔۔۔

ملک میں داخل ہونے والےمغربی ہواؤں کے سلسلے کی وجہ سے خطئہ پوٹھوہار میں راولپنڈی ،اسلام آباد اور گردونواح میں اکثر مقامات پر تیز ہواؤں کے ساتھ اچھی بارش اور ژالہ باری ہوئی۔

ہمارے مقامی و علاقائی اسٹیشنز پر اس سلسلے کی وجہ سے 20فروری 2024 صبح 11:30 تک سب سے زیادہ بارش ضلع قصور میں کوٹ رادھا کشن کے مقام پر 74 ملی میٹر ، ضلع مہمند میں پرتہ کلے کے مقام پر 62 ملی میٹر اور راولپنڈی کے علاقے اصغر مال پر 53 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

ہمارے اسٹیشنز پر سب سے زیادہ ہوا اسلام آباد کے علاقے ڈی ایچ اے میں زاراج کے مقام 83 کلو میٹر فی گھنٹہ اور اسلام آباد کے زون 5 میں میانہ تہب کے مقام پر 75 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہواوؐں کے جھکڑ ریکارڈ کئے گئے۔ تیز ہواؤں کے سبب مری اور گلیات میں درخت جڑوں سے اکھڑ گئے جسکی وجہ سے بجلی کے تار گرنے کی بھی اطلاعات ملیں۔

بارش کے باعث گھروں کی چھتیں گرنے سے لوگوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔


ہمارے مقامی و علاقائی اسٹیشنز پر ریکارڈ بارش کی تفصیل ذیل کی فہرست سے جانئیے۔

ہمارےمقامی و موسمی اسٹیشن گیجز
زیادہ سے زیادہ ہوا کی رفتار بارش کی مقدار (mm) مقامی و موسمی اسٹیشن گیجز
33.5 راولپنڈی: ویسٹریج 1
53 اصغر مال سکیم (راولپنڈی)
70 17.4 بحریہ ٹاؤن فیز 2،راولپنڈی
44 سیٹلائیٹ ٹاؤن (بی بلاک)،راولپنڈی
29.3 چکلالہ سکیم 3،راولپنڈی
40 بحریہ ٹاؤن فیز 8،راولپنڈی
26 گلشن آباد،راولپنڈی
72 12 بیسالی گاؤں، ضلع راولپنڈی
11.4 چک بیلی خان ،ضلع راولپنڈی
75 27.9 میانہ تھب (زون 5)اسلام آباد
83 20 ڈی ایچ اے 2/ زاراج (زون 5)
37.7 سیکٹر F-8 (اسلام آباد)
31.2 سیکٹر F-10/2(اسلام آباد)
42 سیکٹر I-10/1(اسلام آباد)
23.1 واسع (حضرو) اٹک
62.2 پرتہ کلے, مہمند
10.7 سیالکوٹ (چٹی شیخان)
8.4 پسرور
0.1 لاہور (کینٹ)
0.5 لمز یونیورسٹی (لاہور)
74.2 کوٹ رادھا کشن (ضلع قصور)
22.6 ڈنڈو ئی, مردان
10.8 شہباز گڑھی مردان
0.2 یونیورسٹی آف فیصل آباد
زیادہ سے زیادہ ہوا کی رفتار بارش کی مقدار (mm) ہماری رین گیجز
8 ایبٹ آباد ، نواں شہر
12 ماڈل ٹاؤن، واہ
23.5 غوری ٹاؤن (زون 4)اسلام آباد
1 سیکڑ بی -17 (اسلام آباد)
26 سیکڑ I-14(اسلام آباد)
2 کلاک ٹاور چوک، گوجرانوالہ
3 سیٹلائٹ ٹاؤن، گوجرانوالہ
0.5 میانوالہ، پنڈی گھیب، اٹک

About amnausmani

Check Also

20 نومبر 2024 : ملک بھر کے رات کے درجہ حرارت میں بتدریج کمی ۔ سکردو 6- کے کم سے کم درجہ حرارت کے ساتھ آج ملک کا سرد ترین مقام۔ ملک بھر کے درست درجہ حرارت جانئیے۔

ملک بھر میں رات کے درجہ حرارت میں بتدریج کمی ہو رہی ہے ۔ آج …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے