تازہ ترین
Home / تازہ ترین موسمی صورتحال / پیشگوئی: بالائی پنجاب اور خیبر پختون خواہ اور کشمیر میں اکثر مقامات پر آندھی / طوفان- بارش متوقع۔ پہاڑوں پر شدید برف باری

پیشگوئی: بالائی پنجاب اور خیبر پختون خواہ اور کشمیر میں اکثر مقامات پر آندھی / طوفان- بارش متوقع۔ پہاڑوں پر شدید برف باری

پیشن گوئی: بالائیپنجاب اور کشمیر کے وسیع و عریض علاقے میں ، آندھی /طوفانبارش متوقع ! خیبر پختونخواہ اور کشمیر کے پہاڑوں پر شدید برفباری کا امکان۔سرد درجہ حرارت کی دوبارہ واپسی۔
🌧️انتباہ ! آزاد کشمیر کے دریاؤں اور ندی نالوں میں 19 سے 21 فروری تک طغیانی(سیلاب) کا خطرہ ۔
💨 19 فروری 2024 سے راولپنڈی/اسلام آباد، ہزارہ، کوٹلی، برنالہ، جہلم، چکوال، میرپور، گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور ملحقہ اضلاع میں شدید ہواؤں کے چلنے کا خدشہ ہے۔90 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والے جھکڑ نقصانات کا سبب بن سکتے ہیں۔

❄️ شدید برفباری کے باعث ناران اور بابوسر ٹاپ، وادیِ کالام، وادی سوات، گلیات اور مری کے پہاڑوں کا سفر ناممکن ہو جائے گا۔ آزاد کشمیر اور خیبر پختونخواہ کے سفر پر جانے والوں کے لیے بھی سفر میں احتیاط برتنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔
⏱️کب ہوگا: 17 فروری رات 9 بجے سے 23 فروری 2024
📍 کدھر ہوگا: 90 فیصد کشمیر، بالائی اور وسطی خیبر پختونخواہ، گلگت بلتستان، بالائی پنجاب کے اکثر علاقوں میں
❓ کیا ہوگا: یکے بعد دیگرے مغربی ہواؤں کے 2 سلسلے ہوا کے کم دباؤ کے ساتھ مل کران علاقوں میں اثر انداز ہونگے۔

🌩️ 🌧️ پنجاب میں: تیز آندھی/ گرج چمک ۔اولے پڑنے اور تیز سے انتہائی تیز موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ راولپنڈی/اسلام آباد کے علاقوں میں 60 سے 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کے درمیان آندھی اور زیادہ سے زیادہ ہوا کی رفتار 90 سے 110 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے۔ مختلف مقامات پر 40 سے 60 ملی میٹر بارش کا جبکہ بعض علاقوں میں مجموعی طور پر 75 سے 100 ملی میٹر بھی بارش ہو سکتی ہے۔ مری میں بھی شدید موسمی حالات پیدا ہو سکتے ہیں۔ تیز آندھی کے ساتھ 2 سے 3 فٹ برف پڑ سکتی ہے۔ اسی طرح سیالکوٹ، گجرات، گوجرانوالہ، جہلم اور ملحقہ اضلاع میں 60 سے 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی جس کے ساتھ 40 سے 80 ملی میٹر بارش ممکن ہے اور چند ایک مقامات پر بارش کی مقدار 100 ملی میٹر سے تجاوز کر سکتی ہے۔ لاہور، سرگودھا، فیصل آباد اور ملحقہ علاقوں میں 40 سے 60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گرج چمک کے ساتھ تیز ہوائیں چلیں گی جو بڑھ کر کسی وقت (90 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے) زیادہ بھی ہو سکتی ہیں۔ ان علاقوں 25 ملی میٹر سے زیادہ بارش ممکن ہے۔ ہواؤں کے ساتھ گرج چمک کے 2 سے 3 دور ممکن ہیں۔ جس کی وجہ سے دن کے وقت درجہ حرارت میں تقریباً 8 سے 12 ڈگری سینٹی گریڈ کمی متوقع ہے۔
جنوبی پنجاب: اس دوران ملتان، ڈی جی خان، بہاولپور اور رحیم یار خان کے علاقوں سمیت جنوبی پنجاب خشک اور جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔ مگر درجہ حرارت میں 3 سے 5 سینٹی گریڈ کی کمی واقع ہو جائے گی۔

🌧🌩 خیبر پختونخواہ اور گلگت بلتستان: ہزارہ (ایبٹ آباد)، سوات، صوابی، مالاکنڈ اور مردان کے علاقوں میں شدید گرج چمک کے ساتھ اولے پڑنے اور بعض مقامات پر شدید ژالہ باری کی توقع ہے اور شدید موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ دیر، پاراچنار، مہمند، خیبر، چترال اور ملحقہ علاقوں سمیت بعض علاقوں خصوصاً مغربی خیبرپختونخواہ میں 3،500 فٹ تک کے بلندی والے علاقوں میں برفباری ممکن ہے۔ مشرقی خیبرپختونخواہ کے علاقوں میں 4,000 سے 5,500 فٹ تک کے درمیان بلند پہاڑی مقامات پر برفباری کا امکان ہے۔ گلیات کے پہاڑی علاقوں میں ڈھائی سے 4 فٹ برف پڑنے کا امکان ہے۔ خیبرپختونخواہ کے پہاڑی علاقوں میں سفر کرنے والوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی جاتی ہے: 18 فروری سے 21 فروری کے درمیان وادی کاغان میں 3 روز تک انتہائی شدید برف باری ہونے کی توقع ہے ۔جو ممکنہ طور پر 3 سے 6 فٹ تک جمع ہو سکتی ہے۔ مالم جبہ میں 3 سے 4 فٹ برف پڑ سکتی ہے ، کالام میں 2 سے 3 فٹ تک برفباری ممکن ہے۔ دن کے وقت درجہ حرارت میں 10 سے 15 ڈگری سینٹی گریڈ تک کمی ہو جائے گی۔ بنوں، پشاور، کوہاٹ، لکی مروت اور میران شاہ میں بھی اس دوران اچھی بارش کی توقع ہے۔ گلگت بلتستان میں ، گلگت کے مقام پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔ جبکہ سکردو میں معتدل اور استور میں ایک فٹ سے زائد برفباری ہو سکتی ہے۔
🌧🌩 آزاد کشمیر: تیز سے انتہائی تیز موسلادھار بارش کے باعث ندی نالوں اور دریاوں میں طغیانی آ سکتی ہے ان علاقوں میں بڑے پیمانے پر مجموعی طور پر 75 سے 150 ملی میٹر تک بارش ہونے کا امکان ہے۔ کوٹلی، باغ، مظفرآباد، پونچھ کے علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ، ژالہ باری اور تیز ہواؤں کے چلنے کا امکان ہے۔ 18 اور 21 فروری کے درمیان 6000 فٹ سے زیادہ بلند پہاڑی مقامات پر برفباری متوقع ہے اور 5000 فٹ تک کے کم بلندی والے علاقوں میں بھی برف باری ہونا خارج از امکان نہیں۔ کشمیر میں میر پور اور دیگر نچلے علاقوں میں انتہائی تیز آندھی چلنے کا امکان ہے ،جو کسی وقت خاص طور پر 19 تاریخ کو 80 سے 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بھی تجاوز کر سکتی ہے۔مجموعی طور پر کل ملا کر 100 سے 150 ملی میٹر بارش اور بعض مقامات پر کل 200 ملی میٹر سے زیادہ بارش بھی ہو سکتی ہے۔ دریاؤں اور ندی نالوں میں طغیانی(سیلابی صورتحال) کا خطرہ ہے ۔ وادی نیلم میں اس دوران سفر سے گریز کریں۔

💨☀️ بلوچستان میں: کوئٹہ، پشین، مسلم باغ اور ژوب کے علاقوں سمیت صوبے کے انتہائی شمالی علاقوں میں 18 سے 19 فروری کے درمیان گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ، 60 سے 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی تیز مغربی ہواوں کے سبب زیادہ تر موسم ابر آلود سے جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔ صوبے کے بیشتر حصوں میں درجہ حرارت میں 9 سے 14 سینٹی گریڈ کی کمی متوقع ہے۔ خضدار، تربت، پنجگور اور گوادر سمیت جنوبی بلوچستان میں دھوپ کے ساتھ صوبے بھر میں تیز ہوائیں چلتی رہیں گی ۔
☀️💨 سندھ میں: صاف آسمان کے ساتھ دھوپ ہوگی اور بارش کا کوئی امکان نہیں ہے ۔ تاہم اس دوران درجہ حرارت میں 4 سے 6 سینٹی گریڈ کی کمی متوقع ہے۔ 18 اور 19 فروری کے درمیان کراچی، حیدرآباد اور میرپور خاص کے علاقوں شام کے اوقات میں تیز جنوب مغربی ساحلی ہوائیں چلیں گی جو دوپہر میں 50 سے 70 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار تک چل سکتی ہیں۔

About amnausmani

Check Also

1 دسمبر 2024 : ملک بھر کے درجہ حرارت میں کمی۔ سکردو منفی 5 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ ملک کا سرد ترین مقام ۔ ملک بھر کے درست درجہ حرارت جانئیے

مغربی ہواؤں کی موجودگی کی وجہ سے گزشتہ روز ملک کے بیشتر علاقوں کے درجہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے