تازہ ترین
Home / تازہ ترین موسمی صورتحال / فروری2024 :معمول سے زیادہ بارش اور برف باری متوقع

فروری2024 :معمول سے زیادہ بارش اور برف باری متوقع

فروری 2024 پیش گوئی: معمول سے زیادہ بارش/برفباری متوقع ہیں، درجہ حرارت معمول سے کم ابھی جاری رہیں گے!

ویدر بسٹر پاکستان نے ، آپ کے لیے فروری کا یہ ماہانہ جائزہ ، سبسکرپشن پر مبنی موسم کا جدید ترین ماڈل (ECMFW) استعمال کرتے ہوئے تیار کیا ہے!

تفصیلات:

⦿  فروری کے پورے مہینے میں 6 سے 8  مغربی ہواوں کے سلسلے ملک میں داخل ہوں گے جس سے پاکستان بھر میں بادل معمول کے مطابق یا معمول سے زیادہ چھائے رہیں گے ۔

⦿ مجموعی طور پر، مہینے کے پہلے ہفتے کے دوران بارش اور برف باری متوقع ہے۔  ایک ہفتے کے وقفے کے بعد ایک اور مغربی ہواوں کا سلسلہ داخل ہوگا۔ اس کے بعد مہینے کے وسط میں ایک اور سلسلہ داخل ہو گا۔  ماڈل کے مطابق توقع  ہے کہ مہینے کے آخری ہفتے کے دوران سب سے زیادہ بارش/برفباری ہوگی۔  شمالی کے پی کے ، پنجاب اور پورے آزاد کشمیر میں معمول سے کچھ زیادہ اور بعض علاقوں میں بہت زیادہ تقریبا   30%  زیادہ ہونے کاامکان ہے۔ بلوچستان، خاص طور پر  صوبے کے شمال مشرقی حصوں اور صوبے کے جنوب مغربی علاقوں میں معمول سے بہت زیادہ بارش ہونے کی توقع ہے ۔ شمالی اور مغربی سندھ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کابھی امکان ہے!

⦿ گلگت بلتستان، کے پی کے میں 6000 فٹ سے زیادہ اور بلوچستان میں 7000 فٹ سے زیادہ بلند پہاڑی مقامات  پر معمول سے زیادہ برفباری ہونے کی توقع ہے۔ درجہ حرارت معمول سے کم رہنے کی توقع ہے !

⦿ پنجاب اور کے پی کے کے میدانی علاقوں میں معمول سے کم درجہ حرارت( 2 سے 4 ڈگری سینٹی گریڈ) متوقع ہیں۔ اندرون سندھ میں عام درجہ حرارت سے 1 سے3 ڈگری سینٹی گریڈ کم رہیں گے جبکہ کراچی سمیت ساحلی پٹی پر ، درجہ حرارت معمول کے مطابق رہیں گے۔ گلگت بلتستان، کے پی کے اور آزاد کشمیر کے بلند پہاڑی مقامات پر معمول سے بہت کم درجہ حرارت (3سے6 ڈگری سینٹی گریڈ) متوقع ہیں ، جبکہ بلوچستان میں اس فروری میں درجہ حرارت معمول کے مطابق رہے گا اور مغربی حصوں کے کچھ علاقوں میں  0 سے 2 ڈگری سینٹی گریڈ یا اس سے اوپر تک جا سکتا ہے۔

⦿ ہمارے تجزیے کے مطابق، فضائی آلودگی کا اس مہینے کوئی اہم مسئلہ نہیں ہوگا۔ تاہم، مغربی ہواوں کے زیر اثر پہلے زیادہ نمی کے دوران دھند چھانے کے امکان ہیں۔ تاہم جنوری کی بدترین دھند  جیسے حالات واپس آنے کی توقع نہیں ہے۔

⦾ ہمارے  فیس بک پیج کو لائک کرکے اس میں شامل ہوں اور اس پیش گوئی کے حقیقت میں  پورا ہونے سے پہلے مہینے کی پیشن گوئی حاصل کریں! مزید اپ ڈیٹس کے لیے ہمیں فالو کرتے رہیں!

About amnausmani

Check Also

11 نومبر 2024 : ملک کے بالائی علاقوں میں نومبر کی پہلی بارش اور شدید ترین ژالہ باری۔ ہمارے موسمی اسٹیشنز پر سب سے زیادہ بارش شہباز گڑھی مردان میں 39.3 ملی میٹر ریکارڈ ۔

پیشگوئی کے مطابق خیبر پختونخواہ اور گلگت بلتستان  میں گزشتہ شام داخل ہونے والے مغربی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے